Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

بلدیاتی انتخابات کو ہوئے پانچ ماہ کا عرصہ گزر چکا ہے لیکن تاحال میئر و ڈپٹی میئر اور ڈسٹرکٹ چیئرمین کے انتخابات نہیں کرائے گئے۔ الطاف حسین


 Posted on: 4/2/2016 1
بلدیاتی انتخابات کو ہوئے پانچ ماہ کا عرصہ گزر چکا ہے لیکن تاحال میئر و ڈپٹی میئر اور ڈسٹرکٹ چیئرمین کے انتخابات نہیں کرائے گئے۔ الطاف حسین 
عوام کے منتخب کردہ بلدیاتی نمائندوں کو اب تک اختیارات نہیں دیئے گئے ہیں۔ الطاف حسین
اس غیرمنصفانہ طرزعمل سے اردوبولنے وا لوں میں پائے جانے والے احساس محرومی کی شدت میں اضافہ ہورہا ہے
ارب اختیارکو سوچناچاہیے کہ ناانصافیوں اورزیادتیوں کے اس مسلسل عمل کی وجہ سے کیامہاجروں میں احساس پیدانہیں ہوگا؟
اسٹیبلشمنٹ عوام کوان کے حقوق دے ،ملک کوبہترکوبہتراندازمیں چلانے کیلئے 20 صوبے بنائے جائیں اورہمیں بھی ہماراصوبہ دیاجائے
اسٹیبلشمنٹ،ضمیرفروش عناصر کو خرید کر چاہے ایک لاکھ جماعتیں بنالے، ہمیں اس پر قطعی اعتراض نہیں ہے لیکن وہ ان ضمیر فروشوں کو آداب گفتگو اور تہذیب و شائستگی بھی سکھائے
7 اپریل کو بلکہ صبح ہی صبح گھر سے نکل کراپناووٹ ڈالیں ،یہ نہ سمجھیں کہ ہم جیت گئے ہیں۔الطاف حسین 
جب میئر، ڈپٹی میئراورڈسٹرکٹ چیئرمین کے انتخابات ہوجائیں گے تو عوام خوددیکھیں گے کہ ایم کیوایم کے میئر، ڈپٹی میئر اور ڈسٹرکٹ چیئرمین جی جان لگاکرکام کریں گے
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 245 اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 115 کے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں لائنزایریا اور حیدری مارکیٹ نارتھ ناظم آباد میں منعقدہ اجتماعات سے ٹیلی فونک خطاب
لندن۔۔۔2، اپریل2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطا ف حسین نے کہاہے کہ بلدیاتی انتخابات کوہوئے پانچ ماہ کاعرصہ گزرچکا ہے لیکن تاحال میئر و ڈپٹی میئر اور ڈسٹرکٹ چیئرمین کے انتخابات کرائے گئے اور نہ ہی عوام کے منتخب کردہ بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات دیئے گئے ہیں ، اس غیرمنصفانہ طرزعمل سے اردوبولنے والے شہریوں میں پائے جانے والے احساس محرومی کی شدت میں اضافہ ہورہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ ارباب اختیارکواس بات کو سمجھناچاہیے اور انٹرنیشنل کمیونٹی کے نمائندوں اورانسانی حقوق کی تنظیموں کوبھی سوچناچاہیے کہ ناانصافیوں اور زیادتیوں کے اس مسلسل عمل کی وجہ سے کیامہاجروں میں احساس پیدانہیں ہوگا؟
ان خیالات کا اظہار جناب الطاف حسین نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 245 اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 115 کے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں لائنزایریا اور حیدری مارکیٹ نارتھ ناظم آباد میں منعقدہ اجتماعات سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے کیا جن میں عوام نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی ۔ شرکاء کی تعداد کے لحاظ سے یہ کارنر میٹنگیں عوامی جلسوں کا منظر پیش کررہی تھیں ۔ کارنر میٹنگوں کے شرکاء بالخصوص خواتین نے جناب الطاف حسین سے والہانہ عقیدت ومحبت کا اظہارکیا اور ان کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے۔اجتماعات سے ایم کیوایم کے سینئرڈپٹی کنوینر ڈاکٹرفاروق ستار،محترمہ زریں مجید، ڈاکٹر خالدمقبول صدیقی، نامز د میئر کراچی وسیم اختر ، نامزد ڈپٹی میئر کراچی ڈاکٹرارشدوہرہ ، رؤف صدیقی، ریحان ہاشمی، جمال احمد،ایم کیوایم کے نامزد امیدوار برائے قومی اسمبلی 245 محمد کمال اور امیدواربرائے سندھ اسمبلی پی ایس 115 فیصل رفیق اوردیگرنے بھی خطاب کیا۔ 
اپنے خطاب میں جناب الطاف حسین نے گزشتہ روز اسٹیبلشمنٹ کے بنائے ہوئے ٹولے کی اشتعال انگیزیوں اورپرتشدد کارروائیوں کے خلاف پرامن عوام نے احتجاج کیا توپولیس نے شرپسند عناصر کے بجائے میرپورخاص، ٹنڈوالہیاراورٹنڈوجام میں ایم کیوایم کے زونل دفاتر پرچھاپے مارے اور زونل کمیٹی کے ارکان اور پرامن کارکنان کو گرفتارکرلیا۔ انہوں نے چھاپوں اور گرفتاریوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ میں نے اس سلسلے میں دومرتبہ وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے بات کرنے کیلئے دوبارسی ایم ہاؤس فون کیا لیکن میراان سے رابطہ نہ ہوسکا ،میں قائم علی شاہ صاحب کاشکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے مجھے کال بیک کرنے کی زحمت بھی گوارا نہیں کی۔انہوں نے کہاکہ یہ کہاں کا انصاف ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کی سرپرستی میں پرتشددکارروائیاں اور اشتعال انگیزیاں کرنے والوں کے بجائے غریب کارکنوں کوہی گرفتارکرلیاجائے؟ یہ عمل اسٹیبلشمنٹ، حکومت اور پولیس کا سراسر ظلم ہے ، ارباب اقتدارکو حضرت علی کرم اللہ وجہ کا یہ قول یاد رکھنا چاہیے کہ کفر کی حکومت قائم رہ سکتی ہے لیکن ظلم کی حکومت کبھی قائم نہیں رہ سکتی۔ جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کے دفاتراور کارکنان کے گھروں پر غیرقانونی چھاپوں اورگرفتاریوں کے بعد ایم کیوایم کے زونل آفسوں کے انتظامات سنبھالنے پر میرپورخاص، ٹنڈوالہیار اور ٹنڈوجام کی خواتین کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم کے خلاف تمام تر سازشوں اور منفی پروپیگنڈوں کے باوجود این اے 245 اور پی ایس 115 کے عوام بھی میرپورخاص، حیدرآباد،ٹنڈوالہیاراور ٹنڈوجام کے عوام کی طرح ڈٹے ہوئے ہیں جس پر میں انہیں شاباش پیش کرتا ہوں۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ اسٹیبلشمنٹ کی سرپرستی میں بنائے گئے ٹولے اور جماعتوں کی جانب سے ایم کیوایم کے خلاف ناشائستہ اور غیرمہذبانہ زبان استعمال کی جارہی ہے جسے ٹیلی ویژن پر ایڈیٹ کیے بغیر نشر کیاجارہا ہے جوکہ صحافتی اصولوں اور آداب کے صریحاً خلاف ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اسٹیبلشمنٹ،ضمیرفروش عناصر کو خرید کر چاہے ایک لاکھ جماعتیں بنالے، ہمیں اس پر قطعی اعتراض نہیں ہے لیکن اسٹیبلشمنٹ کو چاہیے کہ وہ ان ضمیرفروشوں کو آداب گفتگو اور تہذیب وشائستگی بھی سکھائے ۔ انہوں نے کہاکہ اسٹیلشمنٹ کے بنائے گئے ٹولے میں شامل افراد نے اپنی وزارتوں کے دوران چوری چکاری اور کرپشن کے ذریعہ کمائی گئی دولت سے دبئی اور دیگر ممالک منتقل کرکے وہاں جائیدادیں بنائیںیہی وجہ ہے کہ کل تک جوعناصر دوکمروں کے کرائے کے فلیٹ میں رہا کرتے تھے وہ آج کروڑوں میں کھیل رہے ہیں ، کروڑوں روپے کی گاڑیوں میں سفر کرتے ہیں اور کروڑوں روپے مالیت کے بنگلوں میں رہ رہے ہیں۔
جناب الطاف حسین نے کہاکہ میں نے اس سے قبل بھی چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف ، ڈی جی رینجرز بلال اکبراور کورکمانڈر کراچی نوید مختار کو مخاطب کرکے کہاتھا کہ اگر انہیں ایم کیوایم میں کوئی ایسا فرد نظر آتا ہے جو قانون کومطلوب ہو تو وہ ہمیں بتادیں ، ہم خود اسے پیش کریں گے لیکن ہم سے وعدہ کیا جائے کہ انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے تفتیش کی جائے گی اور کسی کو ظلم وجبراور تشددکا نشانہ نہیں بنایاجائے گا۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم توخود ملک سے دہشت گردی اورجرائم کاخاتمہ چاہتی ہے ، ایم کیوایم ، ملک بھرکے مظلوم عوام کی نمائندہ جماعت ہے جو ملک سے کرپشن، رشوت ستانی ، چوری چکاری اور لوٹ مارکاخاتمہ چاہتی ہے ، ایم کیوایم ،ملک بھرمیں لڑکوں اور لڑکیوں کیلئے اعلیٰ معیار کے اسکول، کالجز اور یونیورسٹیاں قائم کرنا چاہتی ہے تاکہ طلباوطالبات اپنی مرضی سے مخلوط تعلیمی اداروں یا علیحدہ علیحدہ تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کرسکیں، ایم کیوایم، پاکستان کی ترقی وخوشحالی چاہتی ہے، ملک بھرمیں اسپتالوں ، میٹرنٹی ہومز، چھوٹی صنعتوں ، کاٹیج انڈسٹریز کا جال بچھانا چاہتی ہے تاکہ لوگوں کو باعزت روزگارکے مواقع میسرآسکیں اور ملک میں کوئی بے روزگارنہ ہو اور سب کو تعلیم ملے ۔ ایم کیوا یم چاہتی ہے کہ خواتین کو زندگی کے ہرشعبہ میں مردوں کے مساوی حقوق میسر ہوں ، ملازمتوں میں خواتین کو 50 فیصد حصہ دیاجائے۔ ایم کیوایم ، پاکستان میں ایسامعاشرہ قائم کرنا چاہتی ہے جہاں خواتین کو عزت واحترام کی نگاہ سے دیکھا جائے ، خواتین اسکول ، کالج یا ملازمت کیلئے اپنے گھروں سے نکلیں توان پر آوازیں کسنے والا کوئی نہ ہو اور اگر کوئی خواتین پر آوازیں کسنے کی کوشش کرے تو ان کے خلاف فوری طور پر قانون حرکت میں آئے اور خواتین کے ساتھ دوسرے اور تیسرے درجے کے شہریوں جیسا سلوک نہ ہو ۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم ، پاکستان میں بسنے والے ہندوؤں، عیسائیوں، سکھوں ، پارسیوں،بوہریوں اور احمدیوں کو بھی پاکستان کا برابر کا شہری سمجھتی ہے اور چاہتی ہے کہ غیرمسلم پاکستانیوں کے حقوق کا احترام کیاجائے ، ان کے ساتھ منصفانہ سلوک کیاجائے اور عدالتوں سے سب کو انصاف فراہم کیاجائے۔ ایم کیوایم آزاد عدلیہ اور ایماندار ججز کی حامی ہے تاکہ عوام کو فوری اور سستا انصاف فراہم کیاجاسکے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ بلدیاتی انتخابات کو ہوئے پانچ ماہ کاعرصہ گزرچکا ہے لیکن تاحال میئر و ڈپٹی میئر اور ڈسٹرکٹ چیئرمین کے انتخابات کرائے گئے اور نہ ہی عوام کے منتخب کردہ بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات دیئے گئے ہیں ، اس غیرمنصفانہ طرزعمل سے اردو بولنے والے شہریوں میں پائے جانے والے احساس محرومی کی شدت میں اضافہ ہورہا ہے ۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ انٹرنیشنل کمیونٹی کے نمائندوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں کوبھی سوچناچاہیے کہ ناانصافیوں اورزیادتیوں کے اس مسلسل عمل کی وجہ سے کیامہاجروں میں احساس پیدانہیں ہوگا؟ انہیں چاہیے کہ وہ اپنے نمائندوں کوبھیجیں اوردیکھیں کہ مہاجروں پر کیاظلم ہورہاہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ میرپورخاص ،ٹنڈوالہ یاراورٹنڈوجام سے گرفتار کئے گئے کارکنوں کوفی الفوررہاکیاجائے اوران کے خلاف قائم کئے گئے جھوٹے مقدمات واپس لئے جائیں۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ این اے 246کے ضمنی انتخابات کے موقع پر عوام ماؤں،بہنوں بزرگوں نے جس جوش وجذبہ کااظہارکیااس کی کوئی مثال نہیں ملتی، 90، 90, سو سوسال کی بزرگ ماؤں نے وھیل چیئرپرآکرووٹ ڈالے۔اسی جذبہ کی اب ضر ورت ہے۔7 اپریل کوعوام وکارکنان یہ سوچ کرنہ بیٹھ جائیں کہ ہم توجیت ہی جائیں گے بلکہ صبح ہی صبح گھر سے نکل کراپناووٹ ڈالیں چاہے اس کیلئے اپنی ملازمت سے چھٹی ہی کیوں نہ لینی پڑے۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ جب میئر، ڈپٹی میئراورڈسٹرکٹ چیئرمین کے انتخابات ہوجائیں گے اوروہ حلف اٹھالیں گے تو عوام خوددیکھیں گے کہ ایم کیوایم کے میئر،ڈپٹی میئر اورڈسٹرکٹ چیئرمین جی جان لگاکرکام کریں گے، سیوریج، صفائی ستھرائی اورٹرانسپورٹ سسٹم کوصحیح کریں گے اورعوام کی مشکلات کو آسان کریں گے۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ اسٹیبلشمنٹ کوچاہیے کہ وہ عوام کوان کے حقوق دے ،ملک کوبہترکوبہتراندازمیں چلانے کیلئے 20 صوبے بنائے جائیں اورہمیں بھی ہماراصوبہ دیاجائے ۔ جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کے خلاف عمران خان کے اشتعال انگیزبیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ غنڈے ایم کیوایم میں نہیں بلکہ پی ٹی آئی میں ہیں ،عمران خان کو چاہیے کہ وہ سیاست کوکرکٹ نہ سمجھیں اورسیاست کوسیاسی اورجمہوری طریقے سے کریں۔انہوں نے کہاکہ چندروزقبل عمران خان انڈیا کے دورے پر گئے تو کسی نے یہ نہیں کہاکہ وہ راسے ملنے گئے لیکن میں انڈیامیں بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کرنے گیاتومجھ پر طرح طرح کے الزامات لگادیے گئے ۔ انہوں نے کہاکہ اس انٹرنیشنل کانفرنس میں میرے ساتھ برطانیہ کے سابق وزیراعظم جان میجر،امریکہ کے سابق وزیر خارجہ ہینری کسنجر، سری لنکا کی صدربندرانائیکے اوردیگررہنما ایک ٹیبل پر بیٹھے تھے جبکہ عمران خان دورالگ بیٹھے تھے ، عمران خان اسی دن سے ایم کیوایم سے جلتاہے۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیو ایم میں صرف مہاجر ہی نہیں بلکہ اب اس میں پختون، پنجابی، سندھی، بلوچ سرائیکی، کشمیری ، ہزارے وال اورتمام زبانیں بولنے والے شامل ہیں ۔ انہوں نے عوام سے کہاکہ وہ ایم کیوایم پر ڈھائے جانے والے مظالم اورانسانی حقوق کی خلاف ورذیوں پر انسانی حقوق کی انجمنوں کو خطوط لکھیں۔ 
Part 1

Part 2


7/19/2024 6:28:25 PM