Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        
Urdu News Archive
ایم کیوایم کورنگی کارکنان محمد حنیف شیخ کے صاحبزادے اورحیدرآباد ہالہ سیکٹر کے رکن محمد شکیل کی نانی کے انتقال پر قائد تحریک الطاف حسین کااظہارتعزیت
متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان )کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کورنگی ٹاؤن ، یونٹ 72 کے کارکنان محمد حنیف شیخ کے صاحبزادے اور محمدوصی شیخ کے بھائی محمد جنید شیخ اورحیدرآباد زون ہالہ سیکٹرکے رکن محمد شکیل کی نانی کے انتقال پرگہرے رنج وغم کااظہارکیا ہے
Read More    Posted on: 08 Feb 2017
وفاقی حکومت اوراسٹیبلشمنٹ ایم کیوایم کوکچلنے اوراسکی قیادت کوختم کرنے کے درپے ہے ۔ ندیم نصرت،کنوینرایم کیوایم
متحدہ قومی موومنٹ ( پاکستان ) کے کنوینرندیم نصرت نے وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے قائدتحریک الطاف حسین کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کرنے کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ وفاقی حکومت اوراسٹیبلشمنٹ ایم کیوایم کوکچلنے اوراس کی قیادت کوختم کرنے کے درپے ہے تاکہ مہاجروں اورمحروم ومظلوم عوام کی واحدآواز کوصفحہ ہستی سے مٹادیاجائے 
Read More    Posted on: 07 Feb 2017
متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم اوورسیز امریکہ یونٹ کی تنظیم نو کردی
متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم اوورسیز امریکہ یونٹ کی تنظیم نو کردی ہے، تنظیم نو کے سلسلہ میں ایم کیوایم امریکہ کی سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی ، سینٹرل میڈیا کمیٹی ، شعبہ خواتین ، انٹرنیشنل ریلیشنز کمیٹی ، کراچی کلب وسوشل فورم کیلئے ذمہ داروں کے ناموں کا اعلان کردیا گیاہے
Read More    Posted on: 07 Feb 2017
آج مورخہ 7فروری 2017ء بروز منگل قائد تحریک جناب الطاف حسین قوم سے ایک انتہائی اہم اور فکر انگیز خطاب کریں گے ۔
آج مورخہ 7فروری 2017ء بروز منگل قائد تحریک جناب الطاف حسین قوم سے ایک انتہائی اہم اور فکر انگیز خطاب کریں گے ۔جس میں بہت سے حقائق سے پردہ اٹھایا جائے گا آپ تما م ساتھیوں ،ماؤ ں ،بہنو ں،بزرگوں ، یوتھ اور تمام شعبہ جات سے پر زور اپیل ہے کہ وہ قائد تحریک کا آڈیو پیغام ضرور سنیں اور اسے سن کر احتیاط کے ساتھ آگے بڑھائیں ۔ 
Read More    Posted on: 06 Feb 2017
ہماری تمام ترہمدردیاں مظلوم کشمیری عوام کے ساتھ ہیں۔الطاف حسین
Read More    Posted on: 05 Feb 2017
آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ فوج اوررینجرزکے بعض عناصر کی جانب سے ایم کیوایم کے رہنماؤں ذمہ داروں اورمنتخب نمائندوں کی وفاداریاں تبدیل کرنے کا عمل بند کرائیں۔ الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمرجاویدباجوہ کومخاطب کرتے ہوئے کہاہے کہ وہ فوج اوررینجرزکے بعض عناصر کی جانب سے ایم کیوایم کوٹکڑوں میں تقسیم کرنے اورایم کیوایم کے رہنماؤں، ذمہ داروں اورمنتخب نمائندوں کی وفاداریاں تبدیل کرنے کا عمل بند کرائیں، پرانی پالیسیوں پر عمل درآمد بندکرائیں اوران افرادکوروکیں جو فوج اوررینجرز کی ساکھ اورعزت ووقارکونقصان پہنچانے کاعمل کررہے ہیں۔میں فوج کے خلاف نہیں غلط پالیسیوں کے خلاف ہوں، آپ الطاف حسین کوپاکستان کادشمن نہیں دوست سمجھیں اوراس کی صلاحیتوں کوپاکستان کی بہتری کیلئے بروئے کارلائیں،مجھے پاکستان کی سلامتی وبقاء عزیزہے ،میں پاکستان کومضبوط، مستحکم اورخوشحال دیکھناچاہتاہوں۔
Read More    Posted on: 05 Feb 2017
معروف ناول نگار محترمہ بانو قدسیہ کے انتقال پر قائد تحریک الطاف حسین کااظہار تعزیت
متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کے قائد جناب الطاف حسین نے معروف ناول نگار محترمہ بانو قدسیہ کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے ۔
Read More    Posted on: 04 Feb 2017
پاکستانی نجی ٹیلی ویژن کے حوالہ سے برطانیہ کی عدالت کا فیصلہ تاریخی ہے ، رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے پاکستانی نجی ٹیلی ویژن کے حوالہ سے برطانیہ کی عدالت کے فیصلہ پر تبصرہ کرتے ہوئے اسے تاریخی فیصلہ قراردیا ہے
Read More    Posted on: 04 Feb 2017
قائد تحریک الطاف حسین کے آڈیو پیغام جاری کرنے میں تاخیرپر شعبہ اطلاعات کا معذرت نامہ
معذرت نامہ 
متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان ) کے قائد جناب الطاف حسین نے 3، فروری 2017ء کی شام حالات حاضرہ کو مدنظررکھتے ہوئے قوم کے نام ایک اور ہنگامی آڈیوپیغام ریکارڈ کرایا تھا لیکن ہمیں انتہائی افسوس کے ساتھ کہنا پڑرہا ہے کہ چند ٹیکنیکل وجوہات کی بنیاد پر شعبہ اطلاعات، متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) اسے فوراً سامعین وناظرین تک پہنچانے سے قاصر رہا 
Read More    Posted on: 03 Feb 2017
روپوشی وجلادطنی کی زندگی گزار نے والے کارکنان کو معطل یا برطرف کرنے سے گریز کریں: سرکاری ، نیم سرکاری اورغیر سرکاری اداروں کے افسران سے بانی وقائد الطاف حسین کی اپیل
متحدہ قومی موومنٹ کے بانی و قائد جناب الطاف حسین نے تمام سرکار ی و غیر سرکاری اور نیم سرکاری اداروں کے افسران سے پر زور اپیل کی ہے کہ آپریشن کے دوران ایم کیوایم کے بہت سے کارکنان حق پرستانہ جدوجہد میں مجبوراً روپوشی وجلادطنی کی زندگی گزاررہے ہیں لہٰذا خدارا انہیں غیر حاضری کی بنا معطل یا برطرف کرنے سے اللہ رسول کے واسطہ گریز کریں
Read More    Posted on: 03 Feb 2017

Urdu News Archive