Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کراچی کے اولڈ سٹی ایریاز میں چھوٹے تاجروں اوردکانداروں کی جبری گمشدگیوں، بھتہ خوری، ڈکیتیوں اور دکانوں کے تالےتوڑنےکےواقعات پرایم کیوایم کااظہار تشویش


کراچی کے اولڈ سٹی ایریاز میں چھوٹے تاجروں اوردکانداروں کی جبری گمشدگیوں، بھتہ خوری، ڈکیتیوں اور دکانوں کے تالےتوڑنےکےواقعات پرایم کیوایم کااظہار تشویش
 Posted on: 12/31/2017
کراچی کے اولڈ سٹی ایریاز میں چھوٹے تاجروں اوردکانداروں کی جبری گمشدگیوں، بھتہ خوری، ڈکیتیوں اور دکانوں کے تالے توڑنے کے واقعات پرایم کیوایم کااظہار تشویش
 شعبہ انسانی حقوق، کراچی کے چھوٹے تاجروں اوردکانداروں کے مسائل کو انٹرنیشنل فورم پر اجاگر کرے گا، ترجمان لیاری گینگ وار کے دہشت گردوں کو پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کی سرپرستی حاصل ہے، ترجمان
سندھ حکومت کی جانب سے لیاری گینگ وارکے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی دیکھنے میں نہیں آرہی ہے، ترجمان
رینجرز لیاری گینگ وار کے دہشت گردوں کے بجائے تاجروں اوردکانداروں کو گرفتارکرکے لاپتہ کررہی ہے ، ترجمان
 ایم کیوایم ، کراچی کے چھوٹے تاجروں اوردکانداروں کے ساتھ ہے ، ترجمان متحدہ قومی موومنٹ
 لندن۔۔۔31، دسمبر2017ء
متحدہ قومی موومنٹ کے ترجمان نے کراچی کے اولڈ سٹی ایریاز میں چھوٹے تاجروں اوردکانداروں کی جبری گمشدگیوں، بھتہ خوری، ڈکیتیوں اور دکانوں کے تالے توڑنے کے واقعات پر گہری تشویش کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ ایم کیوایم شعبہ انسانی حقوق، کراچی کے چھوٹے تاجروں اوردکانداروں کے مسائل کو انٹرنیشنل فورم پر اجاگر کرے گا ۔ ایک بیان میں ترجمان نے کہاکہ کراچی کے اولڈ سٹی ایریاز سے تعلق رکھنے والی 50 تاجرتنظیموں کے نمائندوں نے صدر،بوہرہ پیر، میٹھادر، کھارادر، مچھی میانی مارکیٹ ، شیرشاہ کباڑی مارکیٹ اور دیگر علاقوں میں لیاری گینگ وار کے مظالم ، بھتہ خوریوں، ڈکیتیوں ، لوٹ مار اوررینجرز کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر کی سہولت کاری کے الزام میں چھوٹے تاجروں اوردکانداروں کی گرفتاری کے بعد جبری گمشدگیوں کے واقعات پر تشویش ظاہرکی ہے ۔ ترجمان نے کہاکہ پاکستان کا بچہ بچہ اس حقیقت سے واقف ہے کہ صوبہ سندھ میں پیپلزپارٹی کی حکومت ہے اورلیاری گینگ وار کے دہشت گردوں کو پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کی سرپرستی حاصل ہے یہی وجہ ہے کہ لیاری گینگ وارکے دہشت گرد کھلے عام چھوٹے تاجروں اوردکانداروں کو دہشت گردی کا نشانہ بنارہے ہیں اور ان سے جبری بھتہ وصول کررہے ہیں اور سندھ حکومت کی جانب سے لیاری گینگ وارکے دہشت گردوں کے خلاف کسی قسم کی کارروائی دیکھنے میں نہیں آرہی ہے ۔ترجمان نے کہاکہ رینجرز کی جانب سے تاجروں کو نشانہ بنانے والے لیاری گینگ وار کے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے جھوٹے الزامات میں چھوٹے تاجروں اوردکانداروں کو گرفتارکرکے لاپتہ کیاجارہا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔کراچی میں بھتہ خوری ، ڈکیتی، لوٹ مار اور دیگر جرائم کی وارداتیں اس بات کا کھلا ثبوت ہیں کہ رینجرز، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے کراچی میں قیام امن کے بجائے ایم کیوایم کو ختم کرنے اور مہاجروں کو ریاستی مظالم کا نشانہ بنانے میں مصروف ہیں۔ ترجمان نے کہاکہ ایم کیوایم کراچی کے تاجروں اور دکانداروں سمیت مظلوم عوام کے حقوق کیلئے ہرسطح پر صدائے احتجاج بلند کرتی رہی ہے ۔ایم کیوایم ، کراچی کے چھوٹے تاجروں اوردکانداروں کے ساتھ ہے اور ایم کیوایم کے شعبہ انسانی حقوق کی جانب سے لیاری گینگ وار کے مظالم ، لوٹ مار، بھتہ خوریوں اورتاجروں کی جبری گمشدگیوں کے واقعات کو انٹرنیشنل فورم پر اجاگر کرنے کے سلسلے کو مزید تیز سے تیز تر کیاجائے گا۔ 
*****

7/18/2024 12:20:14 PM