Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ملٹری اسٹیبلشمنٹ ، خان لیاقت علی خان کے مکے سے شدید خوف زدہ ہے، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم


ملٹری اسٹیبلشمنٹ ، خان لیاقت علی خان کے مکے سے شدید خوف زدہ ہے، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
 Posted on: 12/30/2017
ملٹری اسٹیبلشمنٹ ، خان لیاقت علی خان کے مکے سے شدید خوف زدہ ہے، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
خان لیاقت علی خان کے علامتی ’’مکے‘‘ سے ملٹری اسٹیبلشمنٹ پر کپکپی طاری ہوجاتی ہے، رابطہ کمیٹی
خان لیاقت علی کے مکے سے ڈرنے والوں پراب قائد تحریک الطاف حسین کے مکے کا بھی خوف لاحق ہے، رابطہ کمیٹی
شہید ملت لیاقت علی خان کا مکا تاقیامت یادرکھا جائے گا،رابطہ کمیٹی
لیاقت علی خان کا مکا ، مکا ہی رہے گا اور عوام اس علاقے کو مکاچوک کے نام سے ہی یادرکھیں گے ، رابطہ کمیٹی
عزیزآباد کے قریب واقع مکا چوک سے شہید ملت خان لیاقت علی خان کا علامتی ’’مکا ‘‘ ہٹانے پر رابطہ کمیٹی کا تبصرہ 

متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے انتظامیہ کی جانب سے ایم کیوایم کے مرکز واقع عزیزآباد کے قریب واقع مکا چوک سے شہید ملت خان لیاقت علی خان کا علامتی ’’مکا ‘‘ ہٹانے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ ملٹری اسٹیبلشمنٹ ، خان لیاقت علی خان کے مکے سے شدید خوف زدہ ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ پاکستان کے پہلے وزیراعظم خان لیاقت علی خان کو ایک منظم سازش کے تحت ملٹری اسٹیبلشمنٹ نے راولپنڈی کے بھرے جلسے میں شہید کردیاتھا ،انہیں شہید کرنے کے بعد خان لیاقت علی خان کے سفاکانہ قتل میں ملوث پنجابی جرنیل اور ان کی اولادیں آج بھی شہید ملت خان لیاقت علی خان کے علامتی ’’مکے‘‘ سے خوف کا شکار ہیں اور مکا دیکھ کر ملٹری اسٹیبلشمنٹ پر کپکپی طاری ہوجاتی ہے ۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ یہی وجہ ہے کہ عزیزآباد کے علاقے میں واقع مکا چوک سے علامتی مکا ہٹاکر وہاں خان لیاقت علی خان کی تصویر لگادی گئی ہے تاکہ پنجابی جرنیلوں پرخان لیاقت علی خان کے مکے سے پیدا ہونے والے ڈر، خوف اوردہشت کی صورتحال پر قابو پایاجاسکے ۔مکا چوک سے علامتی مکا ہٹاکر خان لیاقت علی کی تصویر لگانے والے مکے سے ڈرتے رہے ہیں اور اب انہیں بابائے مہاجرقوم قائد تحریک جناب الطاف حسین کے مکے کا بھی خوف لاحق ہوچکا ہے ۔ 
رابطہ کمیٹی نے کہاکہ خان لیاقت علی خان کوشہید کرنے والی ملٹری اسٹیبلشمنٹ نے مکا چوک پر خان لیاقت علی کی تصویر لگاکر یہ تصورکرلیا ہے کہ خان لیاقت علی شہید کردیئے گئے ہیں لہٰذا انکی تصویر برداشت کرلی جائے لیکن خان لیاقت علی خان کے مکے کا خوف تاقیات پنجابی جرنیلوں پر طاری رہے گااورمکا چوک کی تاریخی حیثیت ہمیشہ برقراررہے گی۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ تاریخی شہروں، علاقوں، شاہراہوں اورچوراہوں کے نام تبدیل کرنے سے نہ تو ان کی تاریخی حیثیت اوراہمیت ختم کی جاسکتی ہے اور نہ بھلائی جاسکتی ہے، اسی طرح لیاقت علی خان کا مکا بھی تاقیامت یادرکھا جائے گا، لیاقت علی خان کا مکا ، مکا ہی رہے گا اور مکاچوک سے مکا ہٹانے اور خان لیاقت علی خان کی تصویر لگانے کے باوجود عوام اس علاقے کو مکاچوک کے نام سے ہی یادرکھیں گے ۔ 

*****

7/18/2024 12:37:03 PM