Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کی حقیقت کوتسلیم کیا جائے،ایم کیوایم کو سیاسی سرگرمیوں کی آزادی دی جائے ،


ایم کیوایم کی حقیقت کوتسلیم کیا جائے،ایم کیوایم کو سیاسی سرگرمیوں کی آزادی دی جائے ،
 Posted on: 1/3/2018 1
ایم کیوایم کی حقیقت کوتسلیم کیا جائے،ایم کیوایم کو سیاسی سرگرمیوں کی آزادی دی جائے ،
آرمی چیف جنرل قمرباجوہ خدارا ایم کیوایم کے خلاف ماضی کی غیرآئینی وغیرقانونی کارروائیوں کاسلسلہ فی الفوربندکرائیں
کارکنوں کی گرفتاریوں اور لاپتہ کرنے کاسلسلہ ختم کیاجائے،اسیر وں کورہااورلاپتہ کارکنوں کو بازیاب کیا جائے، نائن زیروکو کھولاجائے
قائدتحریک الطاف حسین کی تقریراوربیانات پرعائد غیرقانونی پابندی ختم کی جائے،
ایم کیوایم کی تحلیل شدہ رابطہ کمیٹی اوراوورسیز کے ذمہ داروں کا انٹرنیشنل سیکریٹریٹ کے انچارج قاسم علی رضاکی زیرصدارت اجلاس 
لاپتہ کارکنوں کے اہل خانہ کو عدالتوں اورمتعلقہ اداروں سے کوئی انصاف فراہم نہیں کیاجارہاہے 
ارکان پارلیمنٹ اور انسانی حقوق کی تنظیموں کولاپتہ کارکنوں کی تفصیلات کے ساتھ خطوط لکھیں،اوورسیزیونٹوں کوہدایت

متحدہ قومی موومنٹ کی تحلیل شدہ رابطہ کمیٹی کے ارکان اوراوورسیزسے آئے ہوئے ذمہ داروں کاایک اجلاس انٹرنیشنل سیکریٹریٹ کے انچارج قاسم علی رضاکی زیرصدارت منعقدہوا۔ اجلاس میں ایم کیوایم کے خلاف جاری ریاستی آپریشن اورمہاجروں کے خلاف حکومت سندھ کے غیرآئینی وغیرقانونی اقدامات کی شدیدمذمت کی گئی ۔ اجلاس میں کہاگیاکہ قیام امن کے نام پر کئے جانے والے آپریشن میں ایم کیوایم کونشانہ بنایاجارہاہے ، بے گناہ کارکنوں کو گرفتارکرکے لاپتہ کیاجارہاہے ، جن گرفتارشدگان کوظاہر بھی کیاجاتاہے توانہیں کرمنلائزیشن پالیسی کے تحت سیاسی کارکن کے بجائے ایک مجرم کے طور پر پیش کیا جارہا ہے ، جیلوں میں اسیرکارکنوں کے ساتھ متعصبانہ سلوک کیاجارہاہے اورانہیں بدترین تشددکا نشانہ بنایاجارہاہے۔اجلاس میں تمام اوورسیز یونٹوں کو ہدایت کی گئی کہ وہ اپنے اپنے ممالک میں حکومتوں، ارکان پارلیمنٹ اور انسانی حقوق کی تنظیموں کولاپتہ کارکنوں کی فہرست اورزیادتیوں کی تفصیلات کے ساتھ خطوط لکھیں اورانہیں مہاجروں پر ڈھائے جانے والے مظالم سے آگاہ کریں کہ کس طرح آپریشن کے نام پر پولیس، رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے ایم کیوایم کے کارکنوں کوگرفتارکرکے لاپتہ کررہے ہیں ، لاپتہ کارکنوں کے اہل خانہ عدالتوں اورمتعلقہ اداروں کے چکر لگا لگاکرتھک چکے ہیں لیکن انہیں کہیں سے کوئی انصاف فراہم نہیں کیاجارہاہے کیونکہ عدالتیں ملٹری اسٹیبلشمنٹ کے زیراثرکام کررہی ہیں اوروہ آئین وقانون کے تحت فیصلے کرنے سے قاصر ہیں ، ان کی جانب سے وہی فیصلے کئے جاتے ہیں جو ملٹری اسٹیبلشمنٹ کی مرضی ومنشاکے مطابق ہوں۔اجلاس میں متفقہ طورپر آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ سے کہا گیا کہ اس وقت پاکستان جس نازک صورتحال سے دوچارہے اس کاتقاضہ ہے کہ ملک کی تمام نسلی ولسانی اکائیوں کوان کے حقوق دیے جائیں، ایم کیوایم کے خلاف جاری آپریشن بند کیاجائے، ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنوں کی گرفتاریوں اور انہیں لاپتہ کرنے کاسلسلہ ختم کیاجائے ، اسیر کارکنوں کورہااورلاپتہ کارکنوں کو بازیاب کیا جائے، ایم کیوایم کے مرکزنائن زیروکو کھولاجائے، ایم کیوایم کو سیاسی سرگرمیوں کی آزادی دی جائے ،ایم کیوایم کے ذمہ داروں اور کارکنوں کی جبراً وفاداری تبدیل کرنے کاسلسلہ بند کیاجائے ۔ اجلاس میں کہاگیاکہ تاریخ انسانی گواہ ہے کہ اس طرح کے جبروستم اور طاقت کے بل پرکئے جانے والے غیرآئینی وغیرقانونی اقدامات سے عوام میں محبت نہیں نفرت جنم لیتی ہے جوصلح جوئی کے عمل سے باہر نکل جاتی ہے ۔ لہٰذا آرمی چیف جنرل قمر باجوہ خدارا خودسوچیں اور اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے ایم کیوایم کے خلاف بالخصوص اورمہاجروں کے خلاف بالعموم کی جانے والی ماضی کی ان غیرآئینی و غیرقانونی کارروائیوں کاسلسلہ فی الفوربندکرائیں ،قائدتحریک الطاف حسین کی تقریراوربیانات پرعائد غیرقانونی پابندی ختم کرائیں،ایم کیوایم کی حقیقت کو تسلیم کریں اورایم کیوایم کوبھی قائدتحریک الطاف حسین کی قیادت میں سیاسی سرگرمیوں کی مکمل آزادی دی جائے۔ 

*****

7/18/2024 12:31:43 PM