Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        
Urdu News Archive
جئے سندھ قومی محاذ کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر میرعالم علی کی سربراہی میں تین رکنی وفد کی ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو پر رابطہ کمیٹی کے ارکان سید امین الحق اور یوسف شاہوانی سے ملاقات
جئے سندھ قومی محاذ کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر میرعالم علی کی سربراہی میں تین رکنی وفد نے ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان سید امین الحق اور یوسف شاہوانی سے ملاقات کی اور حق پرست رکن سندھ اسمبلی ساجد قریشی اور ان کے جواں اسال بیٹے وقاص قریشی کے سفاکانہ قتل کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے جناب الطاف حسین اور شہداء کے لواحقین سے دلی تعزیت اور افسوس کااظہار کیا
Read More    Posted on: 23 Jun 2013
دیامیرگلگت میں غیرملکی سیاحوں کا قتل کھلی دہشت گردی ہے، قائد تحریک الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے گلگت بلتستان کے علاقے دیامیر،نانگا پربت کے علاقے میں مسلح دہشت گردوں کے ہاتھوں روسی، یوکرائین، چائنا اور پاکستانی سیاحوں کے بہیمانہ قتل کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ایک بیان میں جناب الطا ف حسین نے کہاکہ پاکستان میں غیرملکی سیاحوں کا قتل کھلی دہشت گردی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔
Read More    Posted on: 23 Jun 2013
حق پرست رکن سندھ اسمبلی ساجد قریشی شہید ان کے صاحبزادے وقاص قریشی شہیدسمیت دیگر کارکنان کے سفاکانہ قتل کے واقعات کے خلاف سندھ ،بلوچستان،پنجاب،خیبرپختونخواہ ،گلگت بلتستان اورآزادکشمیرمیں قائم ایم کیوایم کے صوبائی،ضلعی ،زونل ،ڈسٹرکٹ ،سیکٹرزاوریونٹ کے دفاترکے تحت پریس کلبوں کے باہر پرامن احتجاجی مظاہرے
حق پرست رکن سندھ اسمبلی ساجد قریشی شہید ان کے صاحبزادے وقاص قریشی شہیدسمیت دیگر کارکنان کے سفاکانہ قتل کے واقعات کے خلاف اتوار کے روز اندرون سندھ میں قائم ایم کیوایم کے 19زونوں کے تحت پریس کلبوں کے باہر پرامن احتجاجی مظاہرے کئے گئے جن میں نوجوانوں ، بزرگوں ، خواتین ، طلبہ و طالبات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی
Read More    Posted on: 23 Jun 2013
حق پرست رکن سندھ اسمبلی ساجد قریشی اور ان کے صاحبزادے وقاص قریشی کے سفاکانہ قتل میں ملوث دہشت گرد کھلی دہشت گردی پر اترے ہوئے ہیں ، ارکان قومی اسمبلی
متحدہ قومی موومنٹ کے حق پرست اراکین قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ حق پرست رکن سندھ اسمبلی ساجد قریشی اور ان کے صاحبزادے وقاص قریشی کے سفاکانہ قتل میں ملوث دہشت گرد کھلی دہشت گردی پر اترے ہوئے ہیں جبکہ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہچانے اور عوام اور ان کے منتخب نمائندوں کو تحفظ کی فراہمی میں بری طرح سے ناکام ہوچکے ہیں 
Read More    Posted on: 23 Jun 2013
کنور خالد یونس کی پھوپھی اور جمال کاظم کی والدہ محترمہ کے انتقال پر رابطہ کمیٹی کااظہار تعزیت
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے سابق حق پرست رکن قومی اسمبلی کنو ر خالد یونس کی پھوپھی اور ڈی سی آر سی کے جوائنٹ انچارج جمال کاظم کی والدہ محترمہ کے انتقال پرگہرے افسوس کااظہار کیا ہے۔ ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحومہ کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہا رکرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطاکرے ۔
Read More    Posted on: 23 Jun 2013
حق پرست رکن صوبائی اسمبلی راشد خلجی کی ہمشیرہ ، سا بق حق پرست رکن قومی اسمبلی کنو ر خالد یونس کی پھوپھی اور ڈی سی آر سی کے جوائنٹ انچارج جمال کاظم کی والدہ محترمہ کے انتقال پرجناب الطاف حسین کااظہارتعزیت
Read More    Posted on: 23 Jun 2013
رکن سندھ اسمبلی ساجد قریشی اور انکے جواں سال بیٹے وقاص قریشی کے بہیمانہ قتل کے خلاف ایم کیوایم کے زیراہتمام آج امریکہ ،برطانیہ اورکینیڈامیں احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔
کراچی میں مسلح دہشت گردوں کے ہاتھوں ایم کیوایم کے رکن سندھ اسمبلی ساجد قریشی اور انکے جواں سال بیٹے وقاص قریشی کے بہیمانہ قتل کے خلاف جاری احتجاج کے سلسلے میں ایم کیوایم کے زیراہتمام آج امریکہ ،برطانیہ اورکینیڈامیں احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔
Read More    Posted on: 23 Jun 2013
ایم کیوایم کے رکن سندھ اسمبلی ساجد قریشی اور انکے بیٹے وقاص قریشی کے بہیمانہ قتل کے خلاف ایم کیوایم امریکہ کے زیراہتمام کل بروزاتوارنیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیاجائے گا
کراچی میں مسلح دہشت گردوں کے ہاتھوں ایم کیوایم کے رکن سندھ اسمبلی ساجد قریشی اور انکے جواں سال بیٹے وقاص قریشی کے بہیمانہ قتل کے خلاف جاری احتجاج کے سلسلے میں ایم کیوایم امریکہ کے زیراہتمام کل بروزاتوارامریکہ کے شہرنیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیاجائے گا۔
Read More    Posted on: 22 Jun 2013
رکن سندھ اسمبلی ساجد قریشی اور انکے جواں سال بیٹے وقاص قریشی کے بہیمانہ قتل کے خلاف ایم کیوایم یوکے کے زیراہتمام کل بروزاتوارلندن میں برطانوی وزیراعظم کی رہائش گاہ 10ڈاؤننگ اسٹریٹ کے سامنے احتجاجی مظاہر ہ کیاجائے گا
کراچی میں مسلح دہشت گردوں کے ہاتھوں ایم کیوایم کے رکن سندھ اسمبلی ساجد قریشی اور انکے جواں سال بیٹے وقاص قریشی کے بہیمانہ قتل کے خلاف جاری احتجاج کے سلسلے میں ایم کیوایم یوکے کے زیراہتمام کل بروزاتوارلندن میں برطانوی وزیراعظم کی سرکاری رہائش گاہ 10ڈاؤننگ اسٹریٹ کے سامنے احتجاجی مظاہر ہ کیاجائے گا۔
Read More    Posted on: 22 Jun 2013
ایم کیوایم کا حق پرست رکن سندھ ا سمبلی ساجد قریشی، ان کے صاحبزادے وقاص قریشی سمیت دیگر کارکنوں کے سفاکانہ قتل کے واقعات کے خلاف کل بروز اتوار پورے ملک اور اوورسیز ممالک میں پرامن احتجاجی مظاہروں کے انعقاد کا اعلان
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے دہشت گردوں کی فائرنگ سے حق پرست رکن سندھا سمبلی ساجد قریشی ، ان کے صاحبزادے وقاص قریشی سمیت دیگر کارکنوں کے سفاکانہ قتل کے واقعات کے خلاف کل بروزاتوار پورے ملک اور اوورسیز ممالک میں پرامن احتجاجی مظاہروں کے انعقاد کا اعلان کیا ہے ۔
Read More    Posted on: 22 Jun 2013

Urdu News Archive