Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سندھی قوم پرست ، مہاجروں کو احتجاج کی دھمکیاں دینے سے گریز کریں، سندھ تنظیمی کمیٹی


سندھی قوم پرست ، مہاجروں کو احتجاج کی دھمکیاں دینے سے گریز کریں، سندھ تنظیمی کمیٹی
 Posted on: 9/14/2013
سندھی قوم پرست ، مہاجروں کو احتجاج کی دھمکیاں دینے سے گریز کریں، سندھ تنظیمی کمیٹی
قوم پرست، مہاجر وزیراعلیٰ سندھ کو قبول کرکے ثابت کریں کہ صوبہ سندھ میں برسوں سے بسنے والے مہاجر بھی سندھ دھرتی کے بیٹے ہیں، سندھ تنظیمی کمیٹی
مہاجر ، سندھ دھرتی کی تقسیم نہیں چاہتے لیکن نام نہاد قوم پرست متعصبانہ طرزعمل اختیار کرکےمہاجروں کو سندھ دھرتی کی تقسیم کی جانب دھکیل رہے ہیں، سندھ تنظیمی کمیٹی
اگر سندھ دھرتی کے کروڑوں مہاجرو ں کے ساتھ متعصبانہ طرزعمل تبدیل نہ کیا گیاتوانتظامی بنیادوں پرسندھ دھرتی کی تقسیم قطعی فطری ہوگی، سندھ تنظیمی کمیٹی
سندھ ترقی پسند کے قائم مقام چیئرمین جام عبدالفتح سمیجو کے بیان پرایم کیوایم کی سندھ تنظیمی کمیٹی کا تبصرہ 
کراچی۔۔۔14، ستمبر2014ء
ایم کیوایم کی سندھ تنظیمی کمیٹی کے ارکان نے کہاہے کہ نام نہادسندھی قوم پرست ، سندھ دھرتی کے مہاجربیٹوں کو احتجاج کی دھمکیاں دینے سے گریز کریں۔ اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے سندھ ترقی پسند کے قائم مقام چیئرمین جام عبدالفتح سمیجو کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ نام نہاد سندھی قوم پرست، مہاجر وزیراعلیٰ سندھ کو قبول کرکے ثابت کریں کہ صوبہ سندھ میں برسوں سے بسنے والے سندھ دھرتی کے بیٹے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سندھ میں بسنے والے مہاجر ، سندھ دھرتی کی تقسیم نہیں چاہتے لیکن نام نہاد قوم پرست متعصبانہ طرزعمل اختیار کرکے مہاجروں کو سندھ دھرتی کی تقسیم کی جانب دھکیل رہے ہیں۔سندھ تنظیمی کمیٹی نے کہاکہ صوبہ سندھ کی انتظامی بنیادوں پر تقسیم کے حوالہ سے قائد تحریک جناب الطاف حسین کا بیان حقائق پر مبنی ہے ، اگر نام نہاد قوم پرستوں کی جانب سے سندھ دھرتی کے کروڑوں مہاجرو ں کے ساتھ متعصبانہ طرزعمل تبدیل نہ کیا گیاتو انتظامی بنیادوں پرسندھ دھرتی کی تقسیم قطعی فطری ہوگی۔

12/27/2024 12:29:55 PM