Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

مہاجر آبادیوں کے محاصروں ، گھر گھر تلاشی ، توہین آمیز سلوک اور چادر و چار دیوار کے تقدس کی پامالی کا عمل فی الفور بند کیاجائے، حق پرست اراکین قومی اسمبلی


مہاجر آبادیوں کے محاصروں ، گھر گھر تلاشی ، توہین آمیز سلوک اور چادر و چار دیوار کے تقدس کی پامالی کا عمل فی الفور بند کیاجائے، حق پرست اراکین قومی اسمبلی
 Posted on: 9/15/2013
مہاجر آبادیوں کے محاصروں ، گھر گھر تلاشی ، توہین آمیز سلوک اور چادر و چار دیوار کے تقدس کی پامالی کا عمل فی الفور بند کیا جائے، حق پرست اراکین قومی اسمبلی 
ایم کیوایم کراچی کے عوام کا بھاری مینڈیٹ رکھتی ہے مگر دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے سیاسی و مذہبی جماعتیں ایم کیوایم کا ساتھ دینے کیلئے تیار نہیں ہیں ، اراکین قومی اسمبلی 
پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت نے کراچی اور اس کے عوام کو دہشت گردوں اوربھتہ خوروں کے رحم و کرم پر چھوڑ رکھا تھا 
ایم کیوایم کے کارکنان کی بلاجواز گرفتاریاں اور سابق حق پرست رکن صوبائی اسمبلی ندیم ہاشمی کو جھوٹے مقدمے میں ملوث کرنے سے ٹارگٹڈ آپریشن کی جانبداری پر مکمل شکوک و شبہات جنم لے چکے ہیں 
کراچی ۔۔۔15، ستمبر2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے حق پرست اراکین قومی اسمبلی نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ کراچی میں دہشت گردوں ، بھتہ خوروں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف شروع کئے جانے والے ٹارگٹڈ آپریشن کا رخ کراچی کے عوام کی نمائندہ جماعت ایم کیوایم کی جانب موڑ کر مہاجر آبادیوں کے محاصروں ، گھر گھر تلاشی ، توہین آمیز سلوک اور چادر و چار دیوار ی کے تقدس کی پامالی کا عمل فی الفور بند کیا جائے اور سابق حق پرست رکن صوبائی اسمبلی ندیم ہاشمی اور ایم کیوایم کے تمام گرفتار کئے گئے بے گناہ کارکنان کو فی الفور رہا کیا جائے۔ اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت نے کراچی اور اس کے عوام کو دہشت گردوں اوربھتہ خوروں کے رحم و کرم پر چھوڑ رکھا تھا اور حکومت سندھ کی مجرمانہ اور مسلسل سرپرستی کے عمل کے باعث دہشت گردوں کے حوصلے نہ صرف بلند ہوئے بلکہ دہشت گردوں کو حاصل ناجائز سرکاری سرپرستی کے باعث شہر میں قتل و غارتگری ، بھتہ خوری، اغواء برائے تاوان کی مجرمانہ کاروائیوں میں دن بدن اضافہ ہورہا تھا اور ایسا محسوس ہورہا تھا کہ شہر پر دہشت گردوں نے قبضہ کرلیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہر کراچی اور اس کے عوام کی بد قسمتی یہ ہے کہ اسے ہمیشہ تعصب اور نفرت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے، دہشت گردوں کا سب جماعتوں اور ان کے رہنماؤں کو علم ہے لیکن کراچی اور اس کے عوام کی دشمنی میں اندھی یہ جماعتیں ٹی و ی چینلز اور ٹی وی ٹاک شوز میں شہریوں کی ہمدردی میں مگر مچھ کے آنسو بہاتے دکھائی دیتی ہیں مگر دہشت گردوں کو شہر کراچی پر مسلط کرنے اور ان کے ظلم کے خلاف آواز اٹھانے والی جماعت ایم کیوایم کا ساتھ دینے کو ہرگزتیار نہیں ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ کراچی میں دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے شروع کئے گئے ٹارگٹڈ آپریشن کو سیاسی رنگ دیکر ایم کیوایم کے کارکنان کی بلاجواز گرفتاریاں اور سابق حق پرست رکن صوبائی اسمبلی ندیم ہاشمی کو جھوٹے مقدمے میں ملوث کرنے سے ٹارگٹڈ آپریشن کی جانبداری پر مکمل شکوک و شبہات جنم لے چکے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم تو خود کراچی سے دہشت گردوں کے خاتمے کی خواہاں ہے اور ایم کیوایم سے بڑھ کوئی نہیں چاہے گا کہ کراچی سے دہشت گردی اور دہشت گردوں کا خاتمہ ہو کیونکہ کراچی میں ہونیو الی ہر دہشت گردی کا براہِ راست نقصان ایم کیوایم کو ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کی نمائندہ جماعت ایم کیوایم کی جانب سے کراچی آپریشن کے حوالے سے واضح تحفظات کو نظر انداز وہ لوگ کررہے ہیں جو ابھی طاقت کے نشے میں چور ہیں جبکہ حقیقت یہ ہے کہ ایم کیوایم کراچی کا بھاری مینڈیٹ رکھتی ہے اور ایم کیوایم کے تحفظات کو کوئی بھی جمہوری حکومت سرخ فیتے کی نظر نہیں کرسکتی ۔ حق پرست اراکین قومی اسمبلی نے وزیراعظم نواز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے مطالبہ کیا کہ کراچی میں شروع کئے گئے ٹارگٹڈ آپریشن کو ایم کیوایم کی جانب موڑ کر اسے متنازعہ بنانے کی سازش کا سختی سے نوٹس لیاجائے اور ٹارگٹڈ آپریشن کے نام پر ایم کیوایم کے سیاسی حقوق سلب کرنے اور دیوار سے لگانے کا عمل فی الفور بندکرایاجائے ۔

9/28/2024 12:24:32 AM