ایم کیوایم شعبہ اطلاعات نیوز سیکشن کے رکن محمد ساجد کے والد عبد الرشید کے انتقال پر الطاف حسین کااظہار افسوس
لندن۔۔۔15،ستمبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم شعبہ اطلاعات نیوز سیکشن کے رکن محمد ساجد کے والد عبد الرشید کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہا رکیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے مرحوم کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ساجد احمد سمیت مرحوم کے تمام سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطاکرے ۔
دریں اثناء متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے بھی محمد ساجد کے والد عبد الرشید کے انتقال پر گہرے دکھ اورافسوس کااظہا رکیا اور مرحوم کی مغفرت کیلئے دعا کی ۔