اپر دیر میں بارودی سرنگ دھماکے پر الطاف حسین کا اظہار مذمت ۔
بارودی سرنگ کے دھماکے کے ذریعے پاک فوج کے افسران کو نشانہ بنانا ملک کی سلامتی پر حملہ ہے ، الطاف حسین
میجر جنرل ثناء اللہ، لیفٹیننٹ کرنل توصیف لانس نائیک عرفان ستار کی شہاد ت پر سوگوار لواحقین ، مسلح افواج کے افسران اور سپاہیوں سے الطاف حسین کا اظہار تعزیت
لندن ۔۔۔15، ستمبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے اپر دیر میں پاک افغان سرحد کے بارودی سرنگ دھماکے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی اور دھماکے میں میجر جنرل ثناء اللہ اور لیفٹیننٹ کرنل توصیف کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہا رکیا ہے ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ بارودی سرنگ کے دھماکے کے ذریعے پاک فوج کے افسران کو نشانہ بنانا ملک کی سلامتی پر حملہ ہے اور جو دہشت گرد اس مذموم کارروائی میں ملوث ہیں وہ ملک کوعدم استحکام سے دوچار کرنے کی گھناؤنی سازش پر عمل پیرا ہیں ۔ انہوں نے باوردی سرنگ کے دھماکے میں میجر جنرل ثناء اللہ شہید، لیفٹیننٹ کرنل توصیف شہیداور لانس نائیک عرفان ستار کے تمام سوگوار ان ، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل پرویز کیانی ،مسلح افواج کے افسران اور سپاہیوں سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبر تلقین کی ۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشست کرنے کا حوصلہ عطاکرے ۔ جناب الطاف حسین نے صدر پاکستاممنون حسین، وزیراعظم نواز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے مطالبہ کیا کہ اپر دیر میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں میجر جنرل ثناء اللہ اور لیفٹیننٹ کرنل توصیف کی شہادت کا سختی سے نوٹس لیاجائے اور دہشت گردی کی اس کارروائی میں ملوث عناصر کو فی الفور گرفتا رکرکے قرار واقعی سزا دی جائے ۔