Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جو عناصر لڑکیوں کی تعلیم کو ممنوع قرار دیکر انہیں حصول عمل سے روکتے ہیں اور اسکولوں کو بموں سے اڑاتے ہیں وہ اسلام کی تعلیمات کے خلاف عمل کرتے ہیں۔ الطاف حسین


جو عناصر لڑکیوں کی تعلیم کو ممنوع قرار دیکر انہیں حصول عمل سے روکتے ہیں اور اسکولوں کو بموں سے اڑاتے ہیں وہ اسلام کی تعلیمات کے خلاف عمل کرتے ہیں۔ الطاف حسین
 Posted on: 9/15/2013
جو عناصر لڑکیوں کی تعلیم کو ممنوع قرار دیکر انہیں حصول عمل سے روکتے ہیں اور اسکولوں کو بموں سے اڑاتے ہیں وہ اسلام کی تعلیمات کے خلاف عمل کرتے ہیں۔ الطاف حسین
علم کا توڑ علم ہی ہے، علم کی جن منفی سوچوں کے تحت ایٹم بم، نیوکلیئر بم، ہائیڈروجن بم اور کیمیکل بم تشکیل دیئے گئے ہیں، ہم علم کی مثبت سوچوں کے ذریعہ ان مہلک ہتھیاروں کا توڑ تلاش کرسکتے ہیں
میں چاہتاہوں کہ ایم کیوایم تعلیم کے شعبہ میں اپنے کام کوبڑھاتے ہوئے ہربل میڈیسن کے فروغ 
کے سلسلے میں حکماء اور اطباء کیلئے اسکول اور کالجز بنائے
ہربل میڈیسن سے علاج کیلئے اسپتال قائم کیاجائے، ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کو ہدایت
اس اسپتال میں ہربل میڈیسن سے لوگوں کا علاج کرنے کے ساتھ ساتھ لیبارٹری اور تحقیق کا شعبہ بھی ہو
طب کے پیشے سے وابستہ ہر فرد کو پہلے اپنے پیشے سے مخلص ہونا ہوگا، بے ایمانی اور دھوکہ بازی سے گریز کرتے ہوئے مریضوں کو غلط تسلی دینے کے بجائے صحیح مشورہ دینا ہوگا
ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو پر اطباء ایسوسی ایشن آف پاکستان کے نومنتخب عہدیداروں کے وفد سے گفتگو
اطباء ایسوسی ایشن آف پاکستان کے انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہونے والے نومنتخب عہدیداروں کو 
ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین کی مبارکباد 
کراچی ۔۔۔ 15 ستمبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ نبی کریمؐ کی حدیث مبارکہ ہے علم حاصل کرناہرمسلمان مرداورعورت پر فرض ہے اورجوعناصرحصول علم کے مخالف ہیں،لڑکیوں کی تعلیم کوممنوع قراردیکرانہیں حصول عمل سے روکتے ہیں اوراسکولوں کوبموں سے اڑاتے ہیں وہ اسلام کی تعلیمات کے خلاف عمل کرتے ہیں ۔انہوں نے یہ بات آج ایم کیوایم کے مرکزنائن زیروپراطباء ایسوسی ایشن آف پاکستان کے نومنتخب عہدیداروں کے وفدسے گفتگوکرتے ہوئے کہی جوحال ہی میں ہونے والے ایسوسی ایشن کے انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہوئے تھے۔جناب الطاف حسین نے انتخابات میں شاندارکامیابی پر اطباء ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کومبارکباد پیش کی ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان گوناگوں مسائل کاشکارہے ،زندگی کاہرشعبہ کرپشن اور بدانتظامی کے باعث زبوں حالی اورتباہی کاشکارہے،پورے ملک میں امن وامان کی صورتحال خراب ہے ، ٹارگٹ کلنگ ،دہشت گردی اورفرقہ وارانہ فساد کی سازشیں ہیں،ہر گروہ اپنی پسند کے اسلام کے نفاذ کیلئے دوسرے مسلمانوں کی گردنیں ماررہاہے۔ انہوں نے کہاکہ دنیا21ویں صدی کے دورمیں داخل ہوچکی ہے لیکن ہم بانی پاکستان قائداعظم محمدعلی جناح کے نظریات اوراصولوں کوبھول کر مفادات کے بندے بن چکے ہیں اورملک کوترقی دینے کے بجائے اسے مزیدپیچھے لے جارہے ہیں۔ جناب الطاف حسین نے جڑی بوٹیوں کے ذریعے قدیم طریقہ علاج کی اہمیت پرروشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ بیماری اور علاج کارشتہ قدیم ہے اورقدیم زمانے میں حکیم اورطبیب اپنی پوری زندگی لگاکر جڑی بوٹیوں کوتلاش کرکے انہیں مختلف امراض کے علاج کیلئے مخصوص کرتے تھے، حکماء اوراطباء اپنی پوری زندگی کی ریاضت کے ذریعے جڑی بوٹیوں کے علاج کوجدیدنوعیت کے طریقہ ء علاج تک لے آئے اوراس میں جراحی کاعمل داخل ہوگیا۔انہوں نے کہاکہ آج کے تیزرفتار زمانے میں مرض کے تیزرفتار علاج سے تکلیف وقتی طورپردورہوتی ہے جبکہ حکماء اوراطباء کاطریقہ ء علاج تکلیف کے وقتی خاتمہ کے بجائے مرض کے مکمل خاتمے کیلئے ہوتاہے۔جناب الطا ف حسین نے کہاکہ میں چاہتاہوں کہ ایم کیوایم تعلیم کے شعبہ میں اپنے کام کوبڑھاتے ہوئے ہربل میڈیسن کے فروغ کے سلسلے میں حکماء اوراطباء کیلئے اسکول اورکالجزبنائے۔انہوں نے رابطہ کمیٹی کو ہدایت کی کہ 15بستروں پر مبنی ایک اسپتال قائم کیاجائے جہاں ایسے مریضوں کوداخل کیاجائے جنہیں ایلوپیتھک اسپتال علاج قرار دے دیتے ہیں۔اس اسپتال میں ہربل میڈیسن سے لوگوں کاعلاج کرنے کے ساتھ ساتھ لیبارٹری اورتحقیق کاشعبہ بھی ہو جہاں ہربل میڈیسن کی طرف رجحان رکھنے والے ایم بی بی ایس ڈاکٹرز، پی ایچ ڈی ڈاکٹرزبھی ہوں۔جناب الطا ف حسین نے کہاکہ جڑی بوٹیوں کاعلاج اصل تریاق ہے اورہم جراحی کوجدیدطرزمیں منتقل کرکے میڈیکل سائنس اورجراحی کوملاکر جراحت کی نئی جہت قائم کرسکتے ہیں ۔جناب الطاف حسین نے کہا کہ طب کے پیشے سے وابستہ ہرفرد کوپہلے اپنے پیشے سے مخلص ہونا ہوگا، بے ایمانی اور دھوکہ بازی سے گریز کرتے ہوئے مریضوں کو غلط تسلی دینے کے بجائے صحیح مشورہ دینا ہوگا۔ مریضوں کے علاج ومعالجہ کیلئے علم حاصل کرنا ہوگا اورحصول علم کیلئے جس جگہ بھی جانا پڑے اور جہاں سے بھی ملے علم حاصل کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ یہ بات شرکاء کیلئے باعث حیرت ہوگی کہ اس وقت مغربی ممالک میں ہربل میڈیسن کا رحجان فروغ پارہا ہے۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ علم کا توڑ علم ہی ہے ، ایٹم بم، نیوکلیئر بم ،ہائیڈروجن بم اورکیمیکل بم کا توڑ یہی ہے کہ علم کی جن منفی سوچوں کے تحت یہ ہتھیار تشکیل دیئے گئے ہیں، ہم علم حاصل کرکے مثبت سوچوں کے ذریعہ ان مہلک ہتھیاروں کا توڑ تلاش کرسکتے ہیں۔ نبی کریم ؐ نے ہمیشہ صحابہ کرامؓ کو یہی درس دیا کہ علم حاصل کروخواہ اس کیلئے تمہیں چین ہی کیوں نہ جاناپڑے اور علم حاصل کرناہر مرداور عورت پر فرض قراردیا۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ جوعناصر خود کومسلمان کہتے ہیں اور حصول علم کی مخالفت بھی کرتے ہیں میری نظر میں ان کی مسلمانیت مشکوک ہے۔ جوعناصر علم کے حصول کو ممنوع قراردیں، بچیوں کے تعلیمی اداروں کو بموں سے اڑائیں اور خواتین کو علم حاصل کرنے سے روکیں ایسے عناصر اسلامی تعلیمات کی نفی کرتے ہیں کیونکہ مسلمانوں کو حصول علم سے روکنے کا عمل اسلامی تعلیمات کی صریحاً خلاف ورزی ہے ۔جناب الطاف حسین نے اطباء ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداروں کو ان کی کامیابی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان پر زوردیا کہ آپ ہربل طریقہ علاج کے پیشے کو عام کریں تاکہ غریب عوام کو بھی علاج ومعالجہ کی سہولیات میسر آسکیں، آپ ہربل میڈیسن کے پیشے کو مالی منافع کے حصول کا ذریعہ بنانے کے بجائے خلق خدا کی خدمت کیلئے وقف کریں اور انسانیت کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں۔ جناب الطاف حسین نے طب کے پیشے سے تعلق رکھنے والے تمام افراد کیلئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ان کے علم میں برکت عطافرمائے اوران کے ہاتھوں میں شفا دے ۔(آمین)

9/28/2024 12:22:09 AM