قرآن خوانی کا اجتماع اتوار کو شام چھ بجے لندن کے علاقے برنٹ اوک کے واٹلنگ کمیونٹی سینٹر میں منعقد ہوگا
یوکے یونٹ کے کارکنان ڈاکٹر عمران فاروق شہید کی برسی کے اجتماع میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کرکے شہید رہنما کو خراج عقیدت پیش کریں۔ ایم کیوایم یوکے
لندن۔۔۔ 14 ستمبر2013ء
ایم کیوایم کے شہید کنوینر اور’’شہید انقلاب‘‘ ڈاکٹر عمران فاروق شہید کی تیسری برسی کے سلسلے میں کل بروز اتوار لندن میں ایم کیوایم یوکے کے زیراہتمام قرآن خوانی کی جائے گی۔ قرآن خوانی کااجتماع اتوارکوشام چھ بجے لندن کے علاقے برنٹ اوک کے واٹلنگ کمیونٹی سینٹر واقع اورنج ہل روڈپوسٹ کوڈHA8 O8R میں منعقد ہوگا۔ دریں اثناء ایم کیوایم یوکے کی آرگنائزنگ کمیٹی نے یوکے یونٹ کے تمام کارکنوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ڈاکٹرعمران فاروق شہیدکی برسی کے اجتماع میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کرکے شہید رہنما کو خراج عقیدت پیش کریں۔