Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے سابق رکن سندھ اسمبلی ندیم ہاشمی کی گرفتاری، جھوٹے مقدمہ میں ملوث کرنے اور کراچی سے ایم کیوایم کے سیکڑوں بے گناہ کارکنان کی گرفتاریوں کے خلاف لاہور پریس کلب پر ایم کیوایم سنٹرل پنجاب کے تحت پرامن احتجاجی مظاہرہ


ایم کیوایم کے سابق رکن سندھ اسمبلی ندیم ہاشمی کی گرفتاری، جھوٹے مقدمہ میں ملوث کرنے اور کراچی سے ایم کیوایم کے سیکڑوں بے گناہ کارکنان کی گرفتاریوں کے خلاف لاہور پریس کلب پر ایم کیوایم سنٹرل پنجاب کے تحت پرامن احتجاجی مظاہرہ
 Posted on: 9/14/2013
سابق حق پرست رکن سندھ اسمبلی ندیم ہاشمی سمیت سیکڑوں کارکنان کی بلاجواز اور غیر قانونی گرفتاریوں سے ایم کیوایم ڈرنے یا دبنے والی نہیں، اقبال قریشی
مجرموں کے خلاف کاروائی کو سیاسی رنگ دیا جارہا ہے تو ہر کارروائی کا ردعمل ہوتا ہے اور ہم سیاست کا جواب پرامن سیاست سے دیں گے، محمد عامر بلوچ
کراچی میں ہونے والے ٹارگٹڈ آپریشن کو متنازعہ بنانے کی سازش کی جارہی ہے، ہاشم رضا 
لاہور۔۔۔14، ستمبر2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ سینٹرل پنجاب کے زیراہتمام ہفتہ کے روز سابق حق پرست رکن سندھ اسمبلی ندیم ہاشمی کی گرفتاری ، انہیں جھوٹے مقدمہ میں ملوث کرنے اور کراچی بھر سے ایم کیوایم کے سیکڑوں بے گناہ کارکنان کی غیر قانونی گرفتاریوں اور شہر میں دہشت گردوں ، بھتہ خوروں ، اسلحہ و ڈرگ مافیا کے خلاف شروع کئے گئے آپریشن کا رخ ایم کیوایم کی جانب موڑ کر اسے سیاسی رنگ دینے کے خلاف لاہور پریس کلب کے باہر زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔ احتجاجی مظاہرے میں ایم کیو ایم سینٹرل پنجاب کمیٹی کے ذمہ داران ایم کیو ایم لاہور ڈسٹرکٹ کے ذمہ داران اور کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔احتجاجی مظاہرے کے شرکاء نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر جلی حروف میں ’’مہاجروں کی نسل کشی بند کرو ‘‘’’مجرم پکڑو مہاجر نہیں ‘‘’’کراچی دشمنی بند کی جائے ‘‘’’چادر چار دیواری کے تقد س کا خیال کرو ، جانبدارانہ اور متعصبانہ کاروائیاں بند کرو ‘‘’’دہشت گردوں کے اڈوں پر چھاپے ماروں ہمارے دفاتر پر نہیں ‘‘’’شرم کرو شرم کرو ڈوب مرو ‘‘’’ہمیں دیوار سے نہ لگایاجائے ‘‘دیگر نعرے اور کلمات تحریر تھے ۔ احتجاجی مظاہرے کے شرکاء حق پرست رکن سندھ اسمبلی ندیم ہاشمی کی گرفتاری ، انہیں جھوٹے مقدمے میں ملوث کرنے اور ٹارگٹڈ آپریشن کا رخ ایم کیوایم کی جانب موڑ کر سینکڑوں کارکنان کی غیر قانونی طریقے سے گرفتاریوں کے خلاف زبردست نعرے بازی بھی کرتے رہے ۔ احتجاجی مظاہرے کے شرکاء سے ایم کیو ایم سینٹرل پنجاب کمیٹی کے سینئر نائب صدر اقبال قریشی ، جنرل سیکریٹری محمد عامر بلوچ اور ایم کیو ایم لاہور ڈسٹرکٹ کے صدر ہاشم رضا ایم کیوایم نے خطاب کیا ۔
اپنے خطاب ایم کیو ایم سینٹرل پنجاب کے سینئرنائب صدر اقبال قریشی نے کہاکہ دہشت گردوں ، بھتہ خوروں ، جرائم پیشہ افراد کے خلاف شروع کئے جانے والے آپریشن کا رخ ایم کیوایم کی جانب موڑنے ، سابق حق پرست رکن سندھ اسمبلی ندیم ہاشمی سمیت سیکڑوں کارکنان کی بلاجواز اور غیر قانونی گرفتاریوں پر ہم ڈر کے نہیں بلکہ ڈٹ کر بات کریں گے ، اگر ایم کیوایم کا عوامی مینڈیٹ اور ووٹ فیصلہ نہ کرسکا تو پھر روڈ کی طاقت فیصلہ کرے گی لہٰذا ووٹ کے فیصلہ کا احترام ہر قیمت پرملحوظ خاطر رکھاجائے اور اگر ایسا نہیں کیا گیا اور روڈ کا فیصلہ آگیا تو ظلم کرنے والے بھاگ نہیں پائیں گے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ سابق حق پرست رکن سندھ اسمبلی ندیم ہاشمی پر جھوٹے مقدمات فی الفور واپس لئے جائیں بصورت دیگر اس صدائے احتجاج کو دبایا نہیں جاسکتا اور ہم ہر ظلم کا سینہ سپر ہوکر سامنا کریں گے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم سینٹرل پنجاب کے جنرل سیکریٹری محمد عامر بلوچ نے کہا کہ عجیب بات ہے کہ حکومت وقت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ایک بار پھر ملک کے معاشی انجن کو اپنی سیاست، مفادات کیلئے استعمال کررہے ہیں اور مجرموں کے خلاف شروع کی گئی کاروائی کو سیاسی رنگ دے رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ٹارگٹڈ آپریشن میں کراچی کی عام �آبادیوں کے محاصر ے کئے جارہے ہیں جہاں سے گولی تو درکنار نعرہ بھی نہیں لگایا گیا ، ایم کیوایم مخالفین نے یہ شوق ماضی میں بھی پورے کئے ہیں اور اب بھی کرکے دیکھ لیں ۔ انہوں نے کہا کہ مجرموں کے خلاف کاروائی کو سیاسی رنگ دیا جارہا ہے تو ہر کارروائی کا ردعمل ہوتا ہے اور ہم سیاست کا جواب پرامن سیاست سے دیں گے ۔ اس موقع پر ایم کیو ایم لاہور ڈسڑکٹ کے صدر ہاشم رضا نے کہا کہ کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن کا رخ ایم کیوایم کی جانب موڑ کر امن کے قیام کی کوشش کے بجائے مزید تباہی کی طرف دھکیلاجارہا ہے تاہم اب مہاجروں کے خلاف آپریشن ناکوں چنے چبوانے کے مترادف ہوگا کیونکہ ملک میں بسنے والے پختون، سندھی ،بلوچی،پنجابی اور دیگر قومیتوں کے افراد الطاف حسین اور مہاجر قوم کے ساتھ ہیں اور یہ اب آپریشن کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوں گے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ آپریشن آئین و قانون کے دائرے میں رہ کرکیاجائے اور بے گناہوں کی عزتیں پامال نہ کی جائیں۔

9/28/2024 12:26:50 AM