Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        
Urdu News Archive
اللہ تعالیٰ ایم کیوایم کو پورے ملک میں کامیابی عطا فرمائے تاکہ حق پرستی کی شمع کی روشنی سے پورا ملک منور ہوجائے اور باطل پرستی کا اندھیرا مٹ جائے۔ الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے دعاکی ہے کہ اللہ تعالیٰ حضرت ابراہیم ؑ اور حضرت اسماعیل ؑ کے صدقے ایم کیوایم کو پورے ملک میں کامیابی عطا فرمائے تاکہ حق پرستی کی جوشمع کراچی میں روشن کی تھی اس کی روشنی سے پورا ملک منور ہوجائے اور باطل پرستی کا اندھیرا مٹ جائے۔ انہوں نے یہ بات آج شام میرپورخاص میں خدمت خلق فاؤنڈیشن کے مرکزی کیمپ پر رضاکاروں اور میرپور خاص زون کے کارکنوں سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ جناب الطا ف حسین نے کہا کہ 
Read More    Posted on: 16 Oct 2013
خدمت خلق فاؤنڈیشن کو بڑی تعداد میں چرم قربانی عطیہ کرنا عوام کا قائد تحریک جناب الطاف حسین پر بھر پور اعتماد کا ثبو ت ہے، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ کٹھن اور مشکل حالات کے باوجود ایم کیوایم کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن کو عوام کی جانب سے بڑی تعداد میں چرم قربانی عطیہ کرنا قائد تحریک جناب الطاف حسین پر بھر پور اعتماد کا ثبو ت ہے ، خدمت خلق فاؤنڈیشن سے لاکھوں مستحقین مستفید ہوتے ہیں یہی وجہ ہے کہ لوگ اس فلاحی ادارے کے دائرہ کار میں وسعت کیلئے دن رات دعائیں کرتے ہیں اور عید الاضحی کے موقع پر بڑی تعداد میں چرم قربانی عطیہ کرتے ہیں ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے عید الاضحی کے پہلے روز شام میں طارق گراؤنڈ دربار سلطانی مسجد بلاک نمبر 4فیڈر ل بی ایریا میں چرم قربانی کے حصول کیلئے قائم کئے گئے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے مرکزی کیمپ میں میڈیا کے نمائندوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا ۔اس موقع
Read More    Posted on: 16 Oct 2013
حیدر آباد میرے چاہنے والوں کا شہر ہے، قائد ایم کیوایم الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ حیدرآباد ، الطاف حسین کے چاہنے والوں کا شہر ہے اور اس شہر کے عوام نے ہرکٹھن اور آزمائش کی گھڑی میں ثابت قدمی سے ایم کیوایم کا ساتھ دیا ہے۔ یہ بات انہوں نے عیدالاضحی کے پہلے روزخدمت خلق فاؤنڈیشن
Read More    Posted on: 16 Oct 2013
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرز، اراکین رابطہ کمیٹی، حق پرست ارکان اسمبلی اور مختلف شعبہ جات کے اراکین نے عید الاضحی کی نماز جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں عوام کے ساتھ ادا کی
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ز، اراکین رابطہ کمیٹی ، حق پرست وزراء ، ارکان اسمبلی اور ایم کیوایم کے مختلف شعبہ جات کے انچارجز و اراکین اور عوام نے عید الاضحی کی نماز جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں ادا کی ۔ نماز عید مفتی اظہر عالم صدیقی نے پڑھائی ۔
Read More    Posted on: 16 Oct 2013
خدمت خلق فاؤنڈیشن کی فلاحی خدمات ناقابل فراموش ہیں، قائد ایم کیوایم الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ خدمت خلق فاؤنڈیشن اپنے قیام کے اول دنوں سے ہی قدرتی آفات ،سانحات اور حادثات کے موقع دکھی انسانیت کی عملی خدمت میں پیش پیش رہی ہے اور ہرسال کی طرح اس سال بھی عیدالاضحی کے موقع پر قربانی کے 
Read More    Posted on: 16 Oct 2013
خیبر پختونخوا کے صوبائی وزیر اسرار اللہ گنڈاپور کی خود کش حملہ میں شہادت بڑا سانحہ ہے۔ الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ڈیرہ اسماعیل خان میں خودکش حملے میں خیبرپختونخوا کے صوبائی وزیرقانون اسراراللہ گنڈاپورکی شہادت کے سانحہ کی شدیدمذمت کی ہے اوراس واقعہ میں اسراراللہ گنڈاپورسمیت کئی افرادکے جاں بحق اورزخمی ہونے پر دلی افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ
Read More    Posted on: 16 Oct 2013
شہید ملت خان لیاقت علی خان کی زندگی پاکستان سے سچی محبت اور عقیدت کا عملی نمونہ ہے، الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہا ہے کہ شہید ملت خان لیاقت علی خان کی زندگی پاکستان سے سچی محبت اور عقیدت کا عملی نمونہ ہے اور شہید نے پاکستان کے قیام کیلئے جو قابلِ فراموش قربانیاں دیں اس سے ثابت ہوتا ہے کہ وہ وفا اور خلوص کے پیکر بھی تھے ۔شہید ملت خان لیاقت خان کی 62ویں برسی کے موقع پر اپنے خصوصی بیان میں انہوں نے کہا کہ 
Read More    Posted on: 16 Oct 2013
پاکستان سمیت ملت اسلامیہ کو ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین کی جانب سے عید الاضحی کی دلی مبارکباد
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے پاکستان سمیت ملت اسلامیہ کو عید الاضحی کی دلی مبارکباد پیش کی ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ عید الاضحی کی رحمت ، برکت اور فضلیت کاتمام امہ مسلمہ پر خصوصی طور پرنزول فرمائے ۔عید الاضحی کے موقع پر اپنے پیغام میں جناب الطاف حسین نے کہا کہ سنت ابراہیمی اللہ تعالیٰ کی خوشنودی اوراللہ تعالیٰ کی رضا کیلئے قیمتی سے قیمتی شے کی قربانی کا درس دیتی ہے
Read More    Posted on: 15 Oct 2013
عوام سے پرزور اپیل ہے کہ وہ عیدالاضحی کے موقع پر قربانی کی کھالیں خدمت خلق فاؤنڈیشن کودیں۔الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے عوام سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ عیدالاضحی کے موقع پر قربانی کی کھالیں خدمت خلق فاؤنڈیشن کودیں۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ خدمت خلق فاؤنڈیشن ایک ممتازفلاحی ادارہ ہے جس نے آزادکشمیر اور خیبر پختونخوامیں قیامت خیززلزلہ ہو،تھراوربلوچستان میں قحط ہویاسندھ،پنجاب میں سیلاب ہویاکوئی بھی قدرتی آفت یاسانحہ ہو،خدمت خلق فاؤنڈیشن نے ہرموقع پر مصیبت زدگا ن کی ہرممکن مدد کی ۔
Read More    Posted on: 15 Oct 2013
عیدالاضحی اللہ تعالیٰ کی رضا اور خوشنودی کیلئے سب سے زیادہ عزیز چیزوں کی قربانی دینے کا درس دیتی ہے قائد ایم کیوایم الطاف حسین
عیدالاضحی کا پیغام ہے کہ ایک عظیم اور بڑے مقصد کیلئے انسان، اپنی خواہشات، انا ، فخروانبساط اورغرور کو قربان کردے
حضرت ابراہیم ؑ نے اللہ تعالیٰ کے حکم پر اپنے سب سے چہیتے ، عزیزاور کڑیل بیٹے
حضرت اسمٰعیل ؑ کو قربانی کیلئے پیش کردیا جوکہ ان کافخر بھی تھے
عظیم مقصد اوراللہ تعالیٰ کی خوشی ورضا کی خاطر اپنی خواہشات، انا، غرور، آرزوئیں،فخروانبساط، اولاد اور
دیگرعزیزترین چیزوں کو قربان کردیا جائے
Read More    Posted on: 15 Oct 2013

Urdu News Archive