Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        
Urdu News Archive
ایم کیوایم آئندہ بلدیاتی انتخابات میں پنجاب بھرسے بلدیاتی انتخابات میں بھرپور انداز سے حصہ لے گی ۔الطاف حسین کااعلان
پنجاب کے ایک ایک ضلع اور تعلقہ سے امیدوار نامزدکرینگے،پنجاب بھر کے ذمہ داران وکارکنان اپنی کمریں کس لیں 
پنجاب کے عوام کو پاکستان کو بچانے، فرسودہ جاگیردارانہ ، سرمایہ دارانہ نظام اور کرپٹ سیاسی کلچر کے خاتمے کیلئے صف اول میں آکر عملاًکردار ادا کرنا ہوگا
Read More    Posted on: 18 Oct 2013
میری تمنایہی ہے کہ پاکستان مسائل کی دلدل سے نکلے اورترقی یافتہ ممالک کی صف میں آجائے۔الطاف حسین
میری آرزو اورچاہت یہی ہے کہ ملک کوکرپشن ، لوٹ مار، چوری چکاری اورجرائم سے پاک کردیا جائے ، ملک میں امن قائم ہو، ملک سے غربت وبیروزگاری کا خاتمہ ہو، تعلیم عام ہو معاشی واقتصادی نظام بہترہو
میں فرسودہ جاگیردارانہ نظام کے ظلم کی چکی میں پسنے والے مظلوم لوگوں کے حقوق کیلئے جدوجہدکررہاہوں
Read More    Posted on: 18 Oct 2013
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے رابطہ کمیٹی میں تین نئے ارکان کااضافہ کردیا، اعلامیہ ایم کیوایم
توصیف خانزادہ، کہف الورایٰ اورشاکرعلی کورابطہ کمیٹی میں شامل کرلیا گیاہے
قائد ایم کیوایم الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی میں توسیع کے فیصلے کی توثیق کردی
Read More    Posted on: 18 Oct 2013
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرزکے ہمراہ اراکین رابطہ کمیٹی کاطارق گراؤنڈکادورہ
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرزڈاکٹرخالدمقبول صدیقی،انجینئرناصرجمال کے ہمراہ اراکین رابطہ کمیٹی انیس احمدقائمخانی،حیدرعباس رضوی،احمدسلیم صدیقی ، سید امین الحق اورخدمت خلق فاؤنڈیشن کے چیف ٹرسٹی سینیٹراحمدعلی نے طارق گراؤنڈفیڈرل بی ایریامیں قائم خدمت خلق فاؤنڈیشن کے مرکزی کیمپ کاتفصیلی دورہ کیااورچرم قربان کرنے کے سلسلے میں جاری کاموں کاجائزہ لیتے ہوئے ان پراطمینان کااظہارکیا۔
Read More    Posted on: 17 Oct 2013
خدمت خلق فاؤنڈیشن ایک بڑافلاحی ادارہ ہے جس کی فلاحی سرگرمیاں کسی نہ کسی صورت میں سالہ سال جاری رہتی ہیں، احمد علی
خدمت خلق فاؤنڈیشن کے چیف ٹرسٹی سینیٹراحمدعلی نے کہاہے کہ خدمت خلق فاؤنڈیشن بڑافلاحی ادارہ ہے جس کی فلاحی سرگرمیوں کاسلسلہ سالہ سال کسی نہ کسی صورت جاری رہتا ہے۔انہوں نے کہاکہ قائدتحریک الطاف حسین نے دکھی انسانیت کی خدمت کاجوننھاپودہ لگایاتھاآج وہ تناوردرخت بن چکاہے اورنہ صرف پاکستان بلکہ دنیابھرکے عوام اس سے استعفادہ کررہے ہیں۔ان خیالات کااظہارانہوں نے عیدالاضحی کے دوسرے روزطارق گراؤنڈفیڈرل بی ایریابلاک4میں چرم قربان جمع کرنے کے سلسلے میں قائم خدمت خلق فاؤنڈیشن کے مرکزی کیمپ میں ارکان رابطہ کمیٹی سیدحیدرعباس رضوی،عادل خان کے ہمراہ میڈیاکے نمائندوں کوپریس بریفنگ کے دوران کیا
Read More    Posted on: 17 Oct 2013
ابوظہبی ٹیسٹ کرکٹ میچ میں پاکستان کی شاندارفتح پرالطاف حسین کی قوم کومبارکباد
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ابوظہبی ٹیسٹ کرکٹ میچ میں پاکستانی ٹیم کی شاندارفتح پرپوری کوقوم کودل کی گہرائیوں سے مبارکبادپیش کی ہے اور کہاہے کہ پاکستان نے چھ سال بعددنیاکی مایہ نازنمبرون کرکٹ ٹیم جنوبی افریقہ کوشکست دے کرثابت کردیاہے کہ پاکستانی ٹیم دنیا میں نمبرون ہے۔ایک تہنیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے پاکستانی ٹیم کے کپتان مصباح الحق،ٹیم کے ایک ایک کھلاڑی اورکوچ سمیت پوری قوم کوشاندارفتح پر مبارکباددی
Read More    Posted on: 17 Oct 2013
قربانی کی کھالیں جمع کرنے کے سلسلے میں دن رات محنت ولگن سے کام کرنے پرخدمت خلق فاؤنڈیشن کے ذمہ داروں،رضاکاروں اور تحریک کے تمام شعبہ جات کے کارکنان وذمہ داران کو قائدتحریک الطاف حسین کا زبردست خراج تحسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے عیدلاضحی کے موقع پر قربانی کی کھالیں جمع کرنے کے سلسلے میں دن رات محنت ولگن سے کام کرنے پرخدمت خلق فاؤنڈیشن کے ذمہ داروں،رضاکاروں اور تحریک کے تمام شعبہ جات کے کارکنان وذمہ داران کو زبردست خراج تحسین پیش کیاہے ۔ کراچی میں قربانی کی کھالیں جمع کرنے کے سلسلے میں قائم خدمت خلق فاؤنڈیشن کے مرکزی کیمپ پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ تمام ترمشکلات اورنامساعد حالات کے باوجودخدمت خلق فاؤنڈیشن کے رضاکاروں اورتحریک کے مختلف تنظیمی شعبوں کے کارکنوں اورذ مہ داروں نے قربانی کی کھالیں جمع کرنے کیلئے جس طرح دن رات محنت ولگن اورجانفشانی سے کام کیا ہے اس پر انہیں جتنی بھی شاباش اورخراج تحسین پیش کیا جائے کم ہے۔
Read More    Posted on: 17 Oct 2013
متحدہ قومی موومنٹ ، پاکستان کی سلامتی وبقاء کی ضمانت ہے ،قائد ایم کیوایم الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ پاکستان کے عوام جان چکے ہیں کہ متحدہ قومی موومنٹ ، پاکستان کی سلامتی وبقاء کی ضمانت ہے ، ایم کیوایم ، بلٹ، دھونس دھمکی اورطاقت کے ذریعہ عوام کو اپنا حامی بنانے کی سوچ نہیں رکھتی بلکہ عوام کی طاقت پر یقین رکھتی ہے۔ یہ بات انہوں نے نواب شاہ میں قربانی کی کھالیں جمع کرنے کیلئے قائم کیمپ میں موجود خدمت خلق فاؤنڈیشن کے رضاکاروں سے ٹیلی فون پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اپنے خطاب میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ گزشتہ عام انتخابات میں نواب شاہ میں ایم کیوایم کے امیدوار کو دھونس اوردھاندلی کے ذریعہ ہرایا گیاہے
Read More    Posted on: 17 Oct 2013
ایم کیوایم ، پاکستان کی واحد جماعت ہے جو ملک وقوم کو مسائل ومشکلات کی دلدل سے نکال سکتی ہے، الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ ایم کیوایم ، پاکستان کی واحد جماعت ہے جو ملک وقوم کو مسائل ومشکلات کی دلدل سے نکال سکتی ہے اورملک کودرپیش اندرونی مسائل کے حل کے ساتھ ساتھ پاکستان کی سلامتی کومدنظر رکھتے ہوئے بیرونی طاقتوں سے معاملات حل کرنے اور خارجہ پالیسی کے تحت فیصلے کرنے کی ہمت وجرات رکھتی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز سکھر میں قربانی کی کھالیں جمع کرنے کے سلسلے میں قائم مرکزی کیمپ میں موجود خدمت خلق فاؤنڈیشن کے رضاکاروں سے ٹیلی فون پرخطاب کرتے ہوئے کیا۔
Read More    Posted on: 17 Oct 2013
ڈی آئی خان کی تحصیل کولاچی میں صوبائی وزیر قانون اسرارگنڈا پور کے گھر خود کش بم دھماکہ پر الطاف حسین کااظہار مذمت
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ڈی آئی خان کی تحصیل کولاچی میں صوبائی وزیر قانون اسرار گنڈا پور پر خود کش حملے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور خود کش حملے کے نتیجے میں متعدد افراد کی شہادت اور صوبائی وزیر قانون اسرار گنڈا پور ، ان کے بھائی اور درجنوں افراد کے شدید زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔
Read More    Posted on: 16 Oct 2013

Urdu News Archive