Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        
Urdu News Archive
متحدہ قومی موومنٹ کے کارکنان ایم کیوایم کی پہچان ہیں اور انکا ہر مثبت طرز عمل تحریکی پیغام کی ترویج کرتا ہے۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
متحدہ قومی موومنٹ کے کارکنان ایم کیوایم کی پہچان ہیں اور انکا ہرمثبت طرزعمل تحریکی پیغام کی ترویج کرتا ہے۔ ان خیالا ت کا اظہار متحدہ قومی موومنٹ رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے گذشتہ روز پکاقلعہ گروانڈمیں ایم کیوایم حیدرآباد زون کی تنظیم نو کے سلسلے میں منعقدجنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں رابطہ کمیٹی کے اراکین سید امین الحق،ڈاکٹر صغیر احمد، خالد سلطان، اسلم آفریدی، ایم کیوایم سندھ تنظیمی کمیٹی کے انچارج عمر قریشی و اراکین تنظیمی کمیٹی، ایم کیوایم حیدرآباد زون، سیکٹرز
Read More    Posted on: 30 Sep 2013
ایم کیوایم کے ہمدرد سید حسن جواد اور ان کے ڈرائیور کے بہیمانہ قتل کا نوٹس لیا جائے، رابطہ کمیٹی
متحدہ قومی موومنٹ رابطہ کمیٹی نے نارتھ کراچی میں مسلح دہشت گردوں کے ہاتھوں ایم کیوایم کے ہمدرد سید حسن جواد اور ان کے ڈرائیور کے بہیمانہ قتل کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور قتل کی واردات کو شہرمیں فرقہ وارانہ فسادات کی سازش کا حصہ قراردیا ہے ۔
Read More    Posted on: 30 Sep 2013
ایم کیوایم کے زیر اہتمام سانحہ 30 ستمبر اور یکم اکتوبر حیدر آباد 1988ء کے شہداء کی 25 ویں برسی پیر کے روز ملک بھر میں انتہائی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی
متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام سانحہ 30ستمبرحیدر آباد اور یکم اکتوبر کراچی1988ء کے شہدا ء کی25ویں برسی پیر کے روز ملک بھر میں انتہائی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی ۔ شہداء کی برسی کے سلسلے میں ملک بھر میں قائم ایم کیوایم کے دفاتر پر قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کے اجتماعات منعقد ہوں گے جن میں شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کیاجائے گا ۔ اس سلسلے کا مرکزی اجتماع کراچی میں ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو سے متصل لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں بعد نماز ظہر
Read More    Posted on: 29 Sep 2013
ایم کیوایم خیبرپختونخوا کے ذمہ داران اور کارکنان بم دھماکوں کے زخمیوں کی عیادت کریں، الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم صوبہ خیبرپختونخوا کے تمام ذمہ داران اور کارکنان کو ہدایت کی ہے کہ وہ پشاور میں بم دھماکوں کے زخمیوں کی عیادت کریں اور متاثرین کی ہرممکنہ مدد کریں۔
Read More    Posted on: 29 Sep 2013
سانحہ 30 ستمبر حیدر آباد اور یکم اکتوبر کراچی 1988ء کے شہداء کو الطاف حسین کا زبردست خراج عقیدت
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے سانحہ 30ستمبر 1988ء حیدرآباد اور سانحہ یکم اکتوبر کراچی1988ء کے شہداء کی 25ویں برسی کے موقع پر تمام شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے اورکہا ہے کہ حق پرستی کی جدوجہد میں شامل شہداء کا لہو ہرگز رائیگاں نہیں جائے گا اورہمارا یقین ہے کہ شہداء کے لہو کے صدقے حق پرستی کی تحریک اپنی منزل پر ضرور پہنچے گی ۔سانحہ 30ستمبر حیدر آباد اور یکم اکتوبر کراچی 1988ء کے شہداء کی 25ویں برسی کے موقع پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ
Read More    Posted on: 29 Sep 2013
پشاور کے قصبہ خوانی بازار میں یکے بعد دیگرے دو بم دھماکوں پر الطاف حسین کااظہار مذمت
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے پشاور کے قصہ خوانی بازار میں یکے بعد دیگرے د و بم دھماکوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور بم دھماکوں کے نتیجے میں متعدد بے گناہ افراد کے شہید اور زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔
Read More    Posted on: 29 Sep 2013
کورنگی بلال کالونی میں پولیس موبائل پر دستی بم سے حملے پر رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کورنگی بلال کالونی میں پولیس موبائل پر دستی بم سے حملے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور حملے کے نتیجے میں ایک پولیس ہلکار کے شہید و متعد د اہلکاروں کے زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ 
Read More    Posted on: 28 Sep 2013
مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی میاں نصیر احمد کی سربراہی میں نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے وفد کا نائن زیرو دورہ اور رابطہ کمیٹی کے ارکان سے ملاقات
مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی میاں نصیر احمد کی سر براہی میں نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے وفدنے دورہ کراچی کے دوران ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو کا دورہ کیا اور خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیزآبادمیں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان سید امین الحق اور احمد سلیم صدیقی سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں ملک کی سیاسی ،معاشی ، امن وامان سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس مو قع پر
Read More    Posted on: 28 Sep 2013
پاکستان میں رہنے والے تمام لوگ بلاشبہ پاکستانی ہیں اور انہیں برابری کے حقوق حاصل ہیں، احمد سلیم صدیقی
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن احمدسلیم صدیقی نے سانحہ پشاورگرجا گھر خودکش بم دھماکے کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں رہنے والے تمام لوگ بلاشبہ پاکستانی ہیں اورانہیں برابری کے حقوق حاصل ہیں،انسانیت کی تذلیل اور رسوائی کا بلاتفریق اورمسلسل عمل کرکے درندہ صفت دہشت گردثابت کرچکے ہیں کہ وہ مسلم امہ،مسیحی برادری سمیت کسی سے بھی مخلص نہیں ہیں۔ انہوں نے قائدتحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے پشاوربم دھماکوں میں جاں بحق افرادکے لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ ایم کیوایم کے تمام کارکنان اس افسوسناک سانحہ کے غمزدہ خاندانوں کے دکھ درد میں برابرکے شریک ہیں
Read More    Posted on: 28 Sep 2013
ایف پی سی سی آئی کے رکن منظر عالم پر مسلح حملے کا فوری نوٹس لیا جائے، الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے عوامی کالونی کورنگی میں فیڈریشن آف پاکستان چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے رکن منظر عالم کوفائرنگ کرکے زخمی کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ مسلح دہشت گردوں کے ہاتھوں عوام کی جان ومال عدم تحفظ کا شکار ہوچکی ہے، دہشت گرد کھلے عام پروفیسرز، تاجروں اورعام شہریوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنارہے ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔
Read More    Posted on: 28 Sep 2013

Urdu News Archive