Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        
Urdu News Archive
ایم کیوایم لانڈھی سیکٹرکے شہیدکارکن ارشدشہیدکی والدہ کے انتقال پرالطاف حسین کااظہارافسوس
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے ایم کیوایم لانڈھی سیکٹرکے شہیدکارکن ارشدکی والدہ شمیم بانو کے انتقال پرگہرے رنج وغم کااظہارکیاہے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے مرحومہ کے تمام سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے انہیں صبرکی تلقین کی اورکہاکہ مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں شریک ہیں۔
Read More    Posted on: 22 Oct 2013
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین کی خصوصی ہدایت پر حق پرست ارکان اسمبلی کا جناح اسپتال جا کر ڈیفنس میں زیادتی کا نشانہ بننے والی متاثرہ لڑکی کی عیادت کی
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین کی خصوصی ہدایت پر متحدہ قومی موومنٹ کی حق پرست ممبر قومی اسمبلی ثمن جعفری اور حق پرست ممبر صوبائی اسمبلی سمیتا افضال نے جناح اسپتال جا کر ڈیفنس میں زیادتی کا نشانہ بننے والی متاثرہ لڑکی کی عیادت کی اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے خیریت دریافت کی اور ان کی جلدومکمل صحتیابی کیلئے دعا کی۔ حق پرست ارکان اسمبلی نے متاثرہ لڑکی سے ملاقات کرکے
Read More    Posted on: 21 Oct 2013
ڈیفنس میں معصوم لڑکی سے زیادتی کے واقعہ پر ایم کیوایم شعبہ خواتین کا اظہار مذمت
ایم کیو ایم شعبہ خواتین نے کراچی کے علاقے ڈیفنس میں معصوم لڑکی سے زیادتی کرنے اور عمارت کی دوسری منزل سے دھکا دیکر قتل کرنے کی کوشش کرنے پر شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور اس واقعہ میں لڑکی کے شدید زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں ایم کیوایم شعبہ خواتین نے کہا کہ
Read More    Posted on: 21 Oct 2013
"حساس قومی ایشوز اور ہماری ذمہ داری" تحریر۔۔۔قائد ایم کیوایم ، الطاف حسین
ذرائع ابلاغ خواہ نشری ہوں یا تحریری جمہوریت کا اہم ترین ستون شمار ہوتے ہیں اور کسی بھی ملک اور معاشرے کی ترقی وخوشحالی میں ذرائع ابلاغ کے کردار کو نظرانداز نہیں کیاجاسکتا۔ پاکستان میں گزشتہ چندبرسوں میں میڈیا جہاں ایک بڑی قوت کے طور پر سامنے آیا ہے وہاں اسی قوت نے میڈیا پر بڑی ذمہ داریاں بھی عائد کردی ہیں لہٰذا میڈیا کو اپنے پیشہ وارانہ فرائض کی ادائیگی میں انتہائی ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔
Read More    Posted on: 21 Oct 2013
متحدہ بین المسلمین کے رکن آغا اطہر مشہدی کی پھوپھی کے انتقال پر رابطہ کمیٹی کا اظہار تعزیت
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے متحدہ بین المسلمین کے رکن آغا اطہر مشہدی کی پھوپھی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحوم کے تمام سوگوار لواحقین سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنی جوار رحمت میں جگہ اور سوگوار لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ، ۔ ( آمین )


Read More    Posted on: 21 Oct 2013
نصیر آباد میں جعفر ایکسپریس بم دھماکے پر الطاف حسین کااظہار مذمت

متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے نصیر آباد میں راولپنڈی سے کوئٹہ جانے والی جعفرایکسپریس میں بم دھماکے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور بم دھماکہ کے نتیجے میں خواتین ، بچوں سمیت متعددافراد کے شہید اور زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ مسافر ٹرین میں بم دھماکہ کی مذموم کارروائی کرکے بے گناہ بچوں، خواتین ، نوجوانوں ، بزرگوں کو خاک و خون میں نہلانا نہ صرف بزدلانہ عمل ہے بلکہ کھلی دہشت گردی ہے۔
Read More    Posted on: 21 Oct 2013
علالت اور کسمپرسی میں مبتلا فنکاروں کی اعانت کیلئے خصوصی فنڈ قائم کیا جائے اور انکی خبر گیری کیلئے خصوصی کمیٹی تشکیل دی جائے۔ ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کا حکومت سے مطالبہ
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ علالت اورکسمپرسی میں مبتلا فنکاروں کی خبرگیری اور اعانت کیلئے خصوصی فنڈ قائم کیا جائے اورایسے فنکاروں کی خبرگیری کیلئے ایماندار افرادپر مشتمل ایک کمیٹی بھی تشکیل دی جائے۔ انہوں نے یہ مطالبہ اتوار کی شب ایم کیوایم کے مرکز نائن زیروعزیز آباد پر پاکستان کی ممتاز اور لیجنڈ گلوکارہ مرحومہ زبیدہ خانم کیلئے ہونے والے تعزیتی اجلاس سے فون پر خطاب کرتے ہوتے کیا۔ اس موقع پر جناب الطاف حسین نے
Read More    Posted on: 20 Oct 2013
ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کا ممتاز صنعتکار اختیار بیگ کو فون، والدہ کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے ممتازصنعتکار اختیار بیگ کو فون کرکے ان سے ان کی والدہ کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ اختیار بیگ سے فون پر تعزیت کرتے ہوئے جناب الطاف حسین نے کہا کہ
Read More    Posted on: 20 Oct 2013
لاڑکانہ کی طرح میر پور خاص اور نوابشاہ کو بھی میونسپل کارپوریشن کا درجہ دیاجائے ، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ جس طرح سے لاڑکانہ کو میونسپل کارپوریشن کا درجہ دیا گیا ہے اسی طرح میر پورخاص اور نوابشاہ کوبھی میونسپل کارپویشن کا درجہ دیاجائے ، قاسم آباد کو حیدر آباد میونسپل کارپوریشن کا حصہ رہنے دیاجائے ، اسے الگ میونسپل کمیٹی نہ بنایاجائے یہ عمل حیدرآباد شہر کو توڑنے کے مترادف ہے جبکہ نئی حلقہ بندی کیلئے اعتراض داخل کرنے کی مدت میں اضافہ کیاجائے اوراس کی مدت 7دن سے بڑھا کر 14دن کی جائے۔ا
Read More    Posted on: 20 Oct 2013
پیپلز پارٹی کے رہنماء مرزا اختیار بیگ کی والدہ کے انتقال پر الطاف حسین کا اظہار افسوس
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے پیپلزپارٹی کے رہنما مرزا اختیار بیگ کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ایک تعزیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے مرزا اختیار بیگ سمیت
Read More    Posted on: 20 Oct 2013

Urdu News Archive