Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سندھ دھرتی کو توڑنے، مستقل باشندوں کو تقسیم کرنے اور ان میں غلط فہمیاں پیدا کرنیوالوں کے خلاف نائن زیرو سب سے بڑی جگہ اور امید کا مرکز ہے، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی


سندھ دھرتی کو توڑنے، مستقل باشندوں کو تقسیم کرنے اور ان میں غلط فہمیاں پیدا کرنیوالوں کے خلاف نائن زیرو سب سے بڑی جگہ اور امید کا مرکز ہے، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
 Posted on: 12/8/2013
سندھ دھرتی کو توڑنے، مستقل باشندوں کو تقسیم کرنے اور ان میں غلط فہمیاں پیدا کرنیوالوں کے خلاف نائن زیرو سب سے بڑی جگہ اور امید کا مرکز ہے، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی 
سندھ دھرتی کے عوام نے اپنی دھرتی، ثقافت کی ہمیشہ حفاظت کی ہے اور وہ اپنے وطن کے استحکام کیلئے بھی پرعزم ہیں، رکن رابطہ کمیٹی اشفاق منگی 
جناب الطاف حسین سندھ کے سچے سپوت ہیں، انہیں سندھ دھرتی اور ملک سے محبت کیلئے کسی کے سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں ہے، ہیر سوہو
نائن زیرو پر منعقدہ ’’سندھی ٹوپی اجرک ڈے‘‘ کے مرکزی اجتماع کے ہزاروں شرکاء سے خطاب
اجتماع میں خواتین اور شرکاء نے سندھی ٹوپیاں اور اجرکیں پہن کر شرکت کی اور سندھ کی ثقافت سے بھر پور یکجہتی اور محبت کاا ظہار کیا 
کراچی ۔۔۔8 دسمبر2013ء
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کے گھر نائن زیرو پر ’’سندھی ٹوپی اجرک ڈے ‘‘ سندھ کی پانچ ہزار سالہ تاریخ اور تہذیب کی یاد اور اس کے احترام کے پھیلاؤ کیلئے منایاجارہا ہے ، سندھ دھرتی کو توڑنے اور سندھ دھرتی کے مستقل باشندوں کو تقسیم کرنے اور ان میں غلط فہمیاں پیدا کرنیو الوں کے خلاف نائن زیرو سب سے بڑی جگہ اور امید کا مرکز ہے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اتوار کی شب ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو عزیز آباد پر منعقدہ ’’سندھی ٹوپی اجرک ڈے ‘‘ کے مرکزی اجتماع کے ہزاروں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجتماع میں خواتین اور شرکاء نے سندھی ٹوپیاں اوراجرکیں پہن کر شرکت کی اور سندھ کی ثقافت سے بھر پور یکجہتی اور محبت کاا ظہار کیا ۔ اجتماع میں کے شرکاء سندھ دھرتی کی ثقافت کے نغموں اور گیتوں پروالہانہ رقص کرتے رہے اور قائد تحریک جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم کے حق میں فلک شگاف نعرے لگا تے رہے ۔ اس موقع پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر انجینئر ناصر جمال ، اراکین رابطہ کمیٹی اور حق پرست اراکین پارلیمنٹرین بھی موجود تھے ۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے اپنے خطاب میں کہا کہ سندھ دھرتی محبتوں اور صوفیاء کی سرزمین ہے یہاں کی ہواؤں میں محبت ہے اور مٹی میں وفا اور شفا دونوں موجود ہے ،ہم بھی اسی دھرتی کے بیٹے ہیں آج جس جگہ اور مقام پر ہم کھڑے ہیں یہ وہ مرکز اور محور ہے جس کے بارے میں ہمیں امید اور یقین ہے کہ سندھ کے حقوق ، اس کی تہذیب کی حفاظت اور سندھ کے حقوق کے حصول کی فیصلہ کن جنگ میں کامیابی کا دن بھی اسی گھر اور گلی میں منایاجائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ مٹی اور دھرتی کے بیٹے اس کی عزت اور حرمت کی خاطر آخری وقت تک لڑتے ہیں کیونکہ دھرتی ماں کہلاتی ہے ، سندھ کے مستقل باشندوں کے درمیان پاکستان پر قابض مافیا نے جس طرح سے ہمیشہ خلیج پیدا کرنے کی کوشش کی ہے تو نائن زیرو پر رہنے والے دھرتی کے سپوت قائد تحریک جناب الطاف حسین نے سندھ کے کونے کونے جاکر یہ پیغام دیا تھا کہ ہم سندھ میں اپنے ارادے اور اختیار سے آئے ہیں اور ہم ارادی اور اختیاری سندھی ہیں اور ہم جڑ کر رہنا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ آج پاکستان پیپلزپارٹی بھی ہماری اسی قسم اور عزم کا فائدہ اٹھاتی رہی ہے ، ہم نے ہمیشہ چاہا ہے کہ جب معاملہ سندھ کے حقوق کا ہو توسندھ کے تمام لوگوں ، تمام سیاسی جماعتوں اور سیاسی عقیدے رکھنے والوں کو ایک آواز ہو کر ایک پیچ پر کھڑے ہونا چاہئے ۔ انہوں نے کہا میں نائن زیرو پر کھڑے ہوکر سندھ بھر کے عوام کو یقین دلاتا ہوں کہ سندھ کے حقوق کیلئے ایم کیوایم کی جدوجہد آخری سانس ، خون اور ہمت تک جاری رہے گی۔
اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن اشفاق منگی نے کہا کہ آج تاریخی دن ہے ،جب جب دھرتی ، وطن اور ثقافت کی بات کی جاتی ہے اس میں قائد تحریک جناب الطاف حسین کا پیغام محبت مقبول و عام ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سندھ دھرتی کے عوام نے اپنی دھرتی ، ثقافت کی ہمیشہ حفاظت کی ہے اور وہ اپنے وطن کے استحکام کیلئے بھی پرعزم ہیں ۔ حق پرست رکن سندھ اسمبلی ہیر سوہو نے قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے سندھ بھر کے عوام کو سندھی ٹوپی اجرک ڈے کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ جناب الطاف حسین سندھ کے سچے سپوت ہیں اور انہیں سندھ دھرتی اور ملک سے محبت کیلئے کسی کے سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ جناب الطاف حسین نے صوبے کی خود مختاری اور حقوق کیلئے جس طرح سے عملی کردار ادا کیا ہے اس پر سندھ بھر کے عوام جناب الطاف حسین کے مشکور ہیں۔ 



































9/28/2024 8:18:27 AM