Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        
Urdu News Archive
معروف قانون دان جسٹس(ر)جاویداقبال کے انتقال پر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا اظہار تعزیت
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے صاحبزادے و معروف قانوندان جسٹس(ر)جاویداقبال کے انتقال پرگہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے۔ایک مشترکہ تعزیتی بیان میں انہوں نے جسٹس ( ر) جاوید اقبال کے پسماندگان اور وکلاء برادری سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا کرے۔(آمین )
Read More    Posted on: 03 Oct 2015
شاعرِمشرق علامہ اقبال کے صاحبزادے جسٹس(ر)جاویداقبال کے انتقال پرایم کیوایم کے قائدالطا ف حسین کااظہارافسوس
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے شاعرِمشرق علامہ اقبال کے صاحبزادے جسٹس(ر)جاویداقبال کے انتقال پرگہرے رنج وغم کااظہار کیا ہے 
Read More    Posted on: 03 Oct 2015
ممتازدانشوروسابق حق پرست سینیٹرجمیل الدین عالی کی علالت پرایم کیوایم کے قائدالطاف حسین کااظہارتشویش
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے ممتازدانشوروسابق حق پرست سینیٹرجمیل الدین عالی کی علالت پرگہری تشویش کااظہارکیاہے اوران کی جلدومکمل صحت یابی کے لئے دعاکی ہے 
Read More    Posted on: 03 Oct 2015
چوہدری نثار کے جنرل پرویز مشرف سے منسوب کردہ انکشافات انتہائی سنگین ہیں، رابطہ کمیٹی
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کہاہے کہ وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے سابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل پرویز مشرف سے منسوب کرکے جو انکشافات کیے ہیں وہ انتہائی سنگین نوعیت کے ہیں۔ ان الزامات کے ملکی وبین الاقوامی سطح پر سنگین مضمرات ہوسکتے ہیں لہٰذا آئی ایس پی آر کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ اس بات کی وضاحت کرے کہ فوج کے سابق سربراہ سے منسوب کردہ اس انکشاف میں کتنی سچائی اور حقیقت ہے
Read More    Posted on: 02 Oct 2015
ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین برطانیہ میں منی لانڈرنگ کے الزام میں جاری تحقیقات کے سلسلے میں پیر5 اکتوبرکو ساؤتھ لندن کے مقامی پولیس اسٹیشن جائیں گے
ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین برطانیہ میں منی لانڈرنگ کے الزام میں جاری تحقیقات کے سلسلے مورخہ 5 اکتوبربروزپیر ساؤتھ لندن کے مقامی پولیس اسٹیشن جائیں گے۔ 5 اکتوبرکوالزام کی تحقیقات کے سلسلے میں ان سے مزیدانٹرویوہوگا۔ ایم کیوایم اورجناب الطاف حسین منی لانڈرنگ میں کسی قسم کے ملوث ہونے کی سختی سے تردید کرتی ہے ۔ اس سلسلے میں مزیدتفصیلات موصول ہونے پر جاری کی جائیں گی۔ 
English
Read More    Posted on: 02 Oct 2015
ایم کیوایم ویڈیو سیکشن کے جوائنٹ انچارج عادل چشتی کے والداورسینئرکارکن محمد بشیر چشتی کوآہوں اور سسکیوں کے ساتھ عظیم پورہ قبرستان شاہ فیصل کالونی میں سپرد خاک کر دیا گیا
متحدہ قومی موومنٹ ویڈیو سیکشن کے جوائنٹ انچارج عادل چشتی کے والداورسینئرکارکن محمد بشیر چشتی کوآہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا 
Read More    Posted on: 02 Oct 2015
ایم کیوایم کے کارکن اسداقبال کے ماورائے عدالت قتل کی تحقیقات کرائی جائے۔ الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے ایم کیوایم اورنگی ٹاؤن سیکٹرکے کارکن اسداقبال کے ماورائے عدالت قتل کی شدیدمذمت کی ہے ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ کراچی میں ٹارگٹڈآپریشن کے نام پر ایم کیوایم کے کارکنوں اورہمدردوں کوجس طرح گرفتارکرکے ماورائے عدالت قتل کیا جارہا ہے ، جس طرح انہیں گرفتارکرکے سرکاری حراست میں وحشیانہ تشددکانشانہ بنایاجارہاہے 
Read More    Posted on: 02 Oct 2015
ایم کیوایم اورنگی ٹاؤن کے کارکن اسد اقبال کے ماورائے عدالت قتل پر رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے حراست کے دوران ایم کیوایم اورنگی ٹاؤن کے کارکن اسد اقبال کے ماوررائے عدالت قتل کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور ماورائے عدالت قتل کے مسلسل واقعات کو مہاجروں کی نسل کشی کا تسلسل قرار دیا ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ رینجرز نے ایم کیوایم اورنگی ٹاؤن یونٹ 123کے کارکن اسد اقبال کو مورخہ 21جولائی 2015ء کو ان کی رہائش گاہ لیاقت آباد سے گرفتار کیا تھا 
Read More    Posted on: 02 Oct 2015
بدایونی کالج کی زمین پر لینڈ مافیا کے قبضے کے بعددرسگاہ کو آگ لگا کرکالج کی عمارت پر قبضہ کرنے کی کوشش پر مستعفی ارکان سندھ اسمبلی کا اظہار مذمت
متحدہ قومی موومنٹ کے مستعفی اراکین سندھ اسمبلی نے بدایونی کالج کی زمین پر لینڈ مافیا کے قبضے کے بعددرسگاہ کو آگ لگا کرکالج کی عمارت پر قبضہ کرنے کی کوشش کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ بدایونی کالج کی زمین پر سے لینڈ مافیا کا قبضہ فی الفور چھڑایا جائے 
Read More    Posted on: 02 Oct 2015
ایم کیوایم بلدیاتی انتخابات کو جمہوریت کی نرسری سمجھتی ہے،وسیم اختر
متحدہ قومی موومنٹ سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے انچارج وسیم اخترنے کہا ہے کہ ایم کیوایم بنیادی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے اور بلدیاتی انتخابات کو جمہوریت کی نرسری سمجھتی ہے جسکے ذریعے سے عوام کے بنیادی مسائل کو انکی دہلیز پر حل کرنے کی کوشش کی جاتی ہے لیکن بد قسمتی سے گذشتہ سات برسوں سے برسراقتدارجماعتوں نے عوام کو ان کے اس بنیادی حق سے محروم رکھا ہوا تھااوراب جبکہ سپریم کورٹ کے حکم پرکراچی سمیت سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات ہونے جارہے ہیں تو ایم کیوایم نے بلدیاتی انتخابات کے لئے بھر پور تیاری کر رکھی ہے ۔ 
ویڈیو
Read More    Posted on: 01 Oct 2015

Urdu News Archive