Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سندھ حکومت نے بلدیاتی شیڈول کے بعد تبادلے اور تقرریاں کرکے قوانین کی سخت خلاف ورزی کی ہے، کنور نوید جمیل


سندھ حکومت نے بلدیاتی شیڈول کے بعد تبادلے اور تقرریاں کرکے قوانین کی سخت خلاف ورزی کی ہے، کنور نوید جمیل
 Posted on: 10/20/2015
سندھ حکومت نے بلدیاتی شیڈول کے بعد تبادلے اور تقرریاں کرکے قوانین کی سخت خلاف ورزی کی ہے، کنور نوید جمیل
سندھ سیکریٹریٹ، سندھ پولیس، ایجوکیشن، کے ایم سی، کے ڈبلیو اینڈ ایس بی، ایس بی سی اے سمیت مختلف اداروں میں تقرریاں اور تبادلے کئے گئے
تقرریاں اور تبادلے بلدیاتی انتخابات کے منصفانہ انعقاد کو مشکوک بنادیں گے، الیکشن کمیشن اور وزیر اعظم تقرریوں تبادلوں کو کالعدم کروائیں
باکردار افسران کوآر اوز کے طور پر تعینات کیا جائے، کنور نوید جمیل
ایم کیوا یم رابطہ کمیٹی کے رکن کنور نوید جمیل کی اراکین رابطہ کمیٹی کے ہمرا ہ خورشید بیگم سیکریٹریٹ میں پریس کانفرنس
کراچی ۔۔۔20؍اکتوبر2015ء
متحد ہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن و حق پرست رکن قومی اسمبلی کنورنوید جمیل نے کہاہے کہ سندھ حکومت نے الیکشن کمیشن کی جانب سے بلدیاتی الیکشن کے شیڈول کے بعد مختلف اہم اداروں میں تبادلے اور تقرریاں کرکے الیکشن کمیشن کے قوانین کی سخت خلاف ورزی کی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں منگل کی شام خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیزآباد میں ہوئے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر اراکین رابطہ کمیٹی عارف خان ایڈوکیٹ، عبدالقادر خانزادہ، ارشد حسن اور اقبال مقدم انکے ہمراہ تھے ۔کنور نوید جمیل نے کہاکہ ایم کیوا یم گزشتہ تین دہائیوں سے ملک میں مختلف سطحوں پر ہونیوالے الیکشن میں بھرپور عوامی حمایت کے ساتھ کامیابیاں حاصل کرتی رہی ہے جس کی تازہ ترین مثال قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 246میں ضمنی انتخابات ، کنٹونمنٹ بورڈ اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات میں بلامقابلہ ایم کیوا یم کے 50فیصد امیدواران کی کامیابی پوری قوم کے سامنے ہے لیکن الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے 21ستمبر کو سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کیا گیا تھا اور الیکشن شیڈول کے اعلان کے بعد کسی بھی ادارے میں کسی بھی سطح پر تبادلے اور تقرریاں غیر آئینی و الیکشن قوانین کے خلاف ہوتی ہیں لیکن بد قسمتی سے سندھ حکومت نے الیکشن کمیشن کے قوانین کی کھلے عام دھجیاں بکھیر یں اور اپنے من پسند افراد کو من پسند جگہوں پر تعینا ت کرکے پری پول رگنگ شروع کردی ہے جن میں سندھ سیکریٹریٹ، سندھ پولیس ،ڈائیریکٹریٹ آف اسکول(ایجوکیشن )، کراچی میونسپل کارپوریشن( کے ایم سی )، کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ (کے ڈبلیو اینڈ ایس بی )، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ( ایس بی سی اے )، بورڈ آف ریونیو کے ادارے سر فہرست ہیں۔انہوں نے کہاکہ بلدیاتی شیڈول کے اعلان کے بعد سے شہر بھر سے مختلف قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی جانب سے ہما رے بیگناہ کارکنان اور ذمہ داران کیساتھ ساتھ نامز د حق پرست بلدیاتی امیدواران کو غیر قانونی چھاپوں میں گرفتارکیا گیا ہے جبکہ بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے والی چند ایسی جماعتیں جن کو جنرل الیکشن 2013ء اور پھر حلقہ این اے 246کراچی کے عوام نے یکسر مسترد کردیا تھاآج وہ بلدیاتی الیکشن میں ایم کیوا یم کا عوامی مینڈیٹ چوری کرنے کیلئے ایم کیوا یم پر مختلف قسم کے جھوٹے اور بے بنیا د الزاما ت لگا رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف ایم کیو ایم پر بلدیاتی امیدواران کو ہراساں کرنے کے الزامات کو مسترد کرتے ہیں ساری دنیا نے دیکھا کہ کس طرح حلقہ این اے 246کے ضمنی الیکشن میں بھی الزامات کی سیاست کرنے والی سیاسی جماعتوں نے ایم کیوا یم کا مینڈیٹ چرانے کی کوشش کی او ر ناکا می کا منہ دیکھنا پڑا ۔
ایم کیوا یم کو اس مرتبہ بھی کراچی سمیت سندھ کے شہری علاقوں میں بسنے والے حق پرست عوام سے بھر پور امید ہے کہ وہ حق پرست نمائندوں کو ہی کامیاب بنائیں گے اور انشاء اللہ ایک مرتبہ پھر حق پرست قیادت ہی بلدیاتی انتخابات کی سب سے بڑی سیاسی قوت بن کر ابھرے گی۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کی لیگل کمیٹی الیکشن شیڈول کے بعد کی جانے والی تقرریوں اور تبادلوں کے حوالے سے تمام تر باریکیوں اور پیراہوں کا جائزہ لے رہی ہے اور ہم اس حوالے سے عدالتوں کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے کیونکہ ہمیں خدشہ ہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے الیکشن شیڈول کے اعلان کے بعد مختلف اداروں میں چھوٹی بڑی سطح پر تقرریاں اور تبادلے بلدیاتی انتخابات کے منصفانہ انعقاد کو مشکوک بنادیں گے۔انہوں نے کہاکہ ہم الیکشن کمیشن اور وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ صوبہ سندھ بالخصوص کراچی کی سطح پر سندھ حکومت کی جانب سے مختلف اہم اداروں میں تقرریوں اور تبادلوں کا نوٹس لیں، الیکشن شیڈول کے بعد حکومت کی جانب سے کی جانے والی تقرریوں اورتبادلوں کو کالعدم قرار دلوائیں اور باکردار افسران کو ROکے طور پر تعینات کیا جائے ۔

10/1/2024 12:23:35 PM