Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کی جانب سے پارٹی ٹکٹ فراہم کرنے پر نامزد حق پرست امیدواروں کا قائد تحریک جناب الطاف حسین سے اظہار تشکر


ایم کیوایم کی جانب سے پارٹی ٹکٹ فراہم کرنے پر نامزد حق پرست امیدواروں کا قائد تحریک جناب الطاف حسین سے اظہار تشکر
 Posted on: 10/20/2015
ایم کیوایم کی جانب سے پارٹی ٹکٹ فراہم کرنے پر نامزد حق پرست امیدواروں کا قائد تحریک جناب الطاف حسین سے اظہار تشکر
حق پرستی کی جدوجہد میں جناب الطاف حسین کے ساتھ ہمیشہ ساتھ رہنے کے عزم
قائد تحریک جناب الطاف حسین کے نامزد کر دہ حق پرست امیدوار بلدیاتی انتخابات میں تاریخی فتح حاصل کر ینگے،حق پرست امیدوار
حق پرست شہداء کے لہو کو کسی صورت رائیگا ں نہیں جانے دیں گے،نامزد امیدوار
ایم کیوایم سیاست برائے خدمت کرتے ہوئے متوسط طبقہ کے عوام کے حقوق کے اصول کیلئے جدوجہد کررہی ہے 
انٹر نیشنل سیکر یٹریٹ لند ن میں فیکس،ای میل اورٹیلی فون کے ذریعے پیغامات 
لندن20اکتوبر 2015ء
ایم کیوایم کی جانب سے بلدیاتی انتخابات 2015ء میں امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ فراہم کئے جانے پر حیدر آباد سے نامزد حق پرست امیدوار وں نے ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین سے اظہار تشکر کرتے ہوئے ان کی صحت و تندروستی اور درازی عمر کی دعا کی ہے ۔ نامزد حق پرست امیدواروں نے انٹر نیشنل سیکر یٹریٹ لند ن میں فیکس،ای میل اورٹیلی فون کے ذریعے اپنے پیغامات میں کہا ہے کہ ایم کیوایم سیاست برائے خدمت پر یقین رکھتے ہوئے متوسط طبقہ سے تعلق رکھنے والے عوام کے حقوق کے حصول ملک کی ترقی و خوشحالی وسلامتی ، استحکام ،ملک سے فرسودہ جاگیر دارانہ ،وڈیرانہ ، نظام اور موروثی نظام کے خاتمہ کیلئے عملی جد وجہد کر رہی ہے اور انشاء اللہ بلدیاتی انتخابات میں حق پرست امیدوار تاریخی کامیابی حاصل کر ینگے ۔انہوں نے حالات کی پرواہ کئے بغیر حق پرستی کی جدوجہد میں جناب الطاف حسین کے ساتھ ہمیشہ ساتھ رہنے کے عزم کا اعادہ کیا اور انہیںیقین دلایاکہ وہ انتخابات میں کامیاب ہونے کے بعد عوام کی بے لوث خدمت کر یں گے وہ حق پرستی کی جدوجہد میں جام شہادت نوش کرنے والے شہداء کے لہو کو کسی صورت رائگا نہیں جانے دیں گے اور خون کے آخری قطرے تک تحریک کے ساتھ جڑے رہیں گے ۔ اظہار تشکر کرنے والوں میں آصف علی ، خلیل احمد مغل، حمید عباسی ، منظور قریشی ، محمود علی شیخ، اقبال قریشی ،وسیم قریشی ،یوسف عرف مختیار، شاہد خان ،رؤف شیخ ، امجد عباسی ، ارشادراجپوت،عظیم الدین ، خالد احمد صدیقی، حبیب اللہ عبدالسلام ،محمد اعظم، عابد شیخ،ناصر حسین قریشی ایڈوکیٹ،محمد علی ایڈوکیٹ ،عبدالعزیز خان،عبدالرشید قریشی ،اسلام الدین راجپوت،ظہیراحمد بیکانیری، ندیم احمد تسلیمی ، اکبر انجم قریشی ، احمد علی چوہان ، محمد عمران انصاری ، محمد عمران انصاری،شکیل احمد خانزادہ ،شاہد الیاس ، محمد سعید،ڈاکٹر ایاز احمد آرائیں ،مبین خان،اسد علی شیخ صلاح الدین ،ندیم خان،انجینئر عرفان خان،محمد اویس قریشی محمد ہارون لطیف،الحاج محمد آصف میمن،سید حارث جعفری ،سید اشفاق علی،توقیر،محمد عارف مغل،عبدالعزیز اورعثمان غنی شامل ہیں ۔

10/1/2024 12:20:28 PM