Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیو ایم نے ہمیشہ آزادی صحافت کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کیا، شبیر احمد قائم خانی


ایم کیو ایم نے ہمیشہ آزادی صحافت کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کیا، شبیر احمد قائم خانی
 Posted on: 10/20/2015
ایم کیو ایم نے ہمیشہ آزادی صحافت کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کیا، شبیر احمد قائم خانی
ایم کیو ایم صحافت کو تجارت بنانے والوں کے خلاف سراپا احتجاج ہے،ایم کیو ایم، شبیر احمد قائم خانی
حیدرآباد کے عوام ARY ٹی وی چینل نہیں دیکھیں گے ،رکن رابطہ کمیٹی ، شبیر احمد قائم خانی
ARY ٹی وی کی متعصبانہ کوریج کے خلاف کراچی سے خیبر تک کے حق پرست عوام سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں،رکن رابطہ کمیٹی اسلم آفریدی
ARY میڈیا گروپ مہاجروں کی مسلسل تذلیل کر رہا ہے، رکن سندھ تنظیمی کمیٹی رعنا انصار
حیدرآباد کے عوام جھوٹے اور زرد صحافت کرنے والے میڈیا گروپ کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں، زونل انچارج نوید شمسی
سلمان اقبال پاکستان میں سلمان رشدی کا کردار ادا کررہا ہے،ایم این اے سید وسیم حسین
زردصحافت کے ذریعے عوام کو قائدِ تحریک جناب الطاف حسین سے جدا نہیں کیا جاسکتا ہے، رکن سندھ اسمبلی صابر قائمخانی
ایم کیوا یم کے زیر اہتمام حیدر آباد پریس کلب کے سامنےARY نیوز چینل کی متعصبانہ پالیسیوں کے خلاف بڑا عوامی احتجاج
حیدرآباد۔۔۔20 ،ستمبر،2015 ء
ایم کیو ایم نے ہمیشہ آزادی صحافت کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کیاجبکہ آج ایم کیو ایم صحافت کو تجارت بنانے والوں کے خلاف سراپا احتجاج ہے حیدرآباد قائد تحریک جناب الطاف حسین کا قلعہ ہے اور اس کا منہ بالتا ثبوت حیدرآباد پریس کلب کے سامنے ایم کیو ایم کے تحت ہونے والے پرامن احتجاجی مظاہرے میں بڑی تعداد میں حیدآباد کی عوام کی شرکت ہے۔ اس احتجاجی مظاہرے میں شرکت کے کے حیدرآباد کی عوام نے بھی اپنا فیصلہ سنا دیا کہ وہ صحافت کو تجارت بنانے والوں کے خلاف ہیں اور حیدرآباد کے عوام بھی ARY چینل نہیں دیکھیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن شبیر احمد قائم خانی نے حیدر آباد پریس کلب پر ایم کیو ایم حیدرآباد زون کی جانب سے ARY ٹی وی چینل کے متعصبانہ روئیے کے خلاف کئے جانے والے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ احتجاجی مظاہرے میں رکن رابطہ کمیٹی اسلم آفریدی ،انچارج سندھ تنظیمی کمیٹی عمر قریشی و اراکین ، زونل انچارج نوید شمسی و اراکین ،حق پرست اراکین اسمبلی سید وسیم حسین، انجینئر صابر حسین قائم خانی ، دلاور قریشی ، راشد خلجی ،زبیر احمد خان ، رعنا انصار ، عائشہ آفتاب، سیکٹرز و یونٹس و شعبہ جات کے ذمہ داران و کارکنان سمیت بڑی تعداد میں حق پرست عوام موجود تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ حق و سچ کی تشہیر کے بجائے اپنے ضمیر کا سودا کرنے والے ARY چینل کے CEO سلمان اقبال اپنے متعصبانہ روئیے کو فوری طور پر تبدیل کریں کیونکہ ان کے اس عمل سے پوری صحافتی برادری کا نام بدنام ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین اور ایم کیو ایم کا باب ختم کرنے کے دعویداروں کا خود قدرت نے باب ختم کردیا۔ اگر سلمان اقبال یونہی خفیہ قوتوں کے آلہ کار بنتے ہوئے ایم کیو ایم کے خلاف اپنی متعصبانہ پالیسیوں پر کاربند رہے تو جلد حق پرست عوام ان کا محاسبہ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کے چاہنے والے قید اور بند کی صوبتوں سے ڈرنے والے نہیں انھوں نے ماضی میں بھی ہر قسم کے ظلم و ستم کا ڈٹ کر مقابلہ کیا تھا اور اب بھی اسی استقامت کے ساتھ ہر قسم کے ظلم ستم کا سامنا کرنے کو تیار ہیں۔ احتجاجی مظاہرے سے رکن رابطہ کمیٹی اسلم آفریدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ARY ٹی وی کی متعصبانہ کوریج کے خلاف کراچی سے خیبر تک حق پرست عوام سراپا احتجاج ہیں اور آج کے اس مظاہرے میں شامل حیدرآبا کے عوام نے بھی ARY چینل کے مکمل بائیکاٹ کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ ARY کے CEO سلمان اقبال ایک احسان فراموش شخص ہیں جو اپنے محسنوں کے خلاف زہر افشانی کر رہے ہیں جو انتہائی قابل مذمت ہے۔ احتجاجی مظاہرے سے مستعفی ایم پی اے رعنا انصار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہARY میڈیا گروپ مہاجروں کی مسلسل تذلیل کر رہا ہے جو ملک سے غداری کے مترادف ہے اور ایم کیو ایم کے کارکنان ظلم و جبر کے سامنے اپنا سر نہیں جھکائیں گے ۔ احتجاجی مظاہرے سے ایم کیو ایم حیدرآباد کے زونل انچارج نوید شمسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد کے عوام ایک جھوٹے اور زرد صحافت کرنے والے میڈیا گروپ ARY کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ حیدرآباد کے حق پرست عوام نے اس احتجاجی مظاہرے میں ARY ٹی وی چینل کے بائیکاٹ کا اعلان کر کے قائدِ تحریک جناب الطاف حسین سے اپنی محبت کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ARY ٹی وی کے بانی حاجی عبدالرزاق (مرحوم) کی نسل اپنے محسنوں کے خلاف جھوٹ پر مبنی گھناؤنا پروپیگنڈا کر رہی ہے جو احسان فراموشی کی بد ترین مثال ہے۔احتجاجی مظاہرے سے حق پرست مستعفی ایم این اے سید وسیم حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ARY کاCEO سلمان اقبال پاکستان میں سلمان رشدی کا کردار ادا کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ سلمان اقبال جیسے لوگ مہاجروں میں تفرقہ ڈالنے کی سازش کررہے ہیں ۔احتجاجی مظاہرے سے حق پرست مستعفی ایم پی اے انجینئر صابر حسین قائم خانی نے کہا کہ ہمارا احتجاج جھوٹ پر مبنی میڈیا گروپ ARY کے خلاف ہے اور زردصحافت کے ذریعے عوام کو قائدِ تحریک جناب الطاف حسین سے جدا نہیں کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزادی اظہار کا غلط استعمال کرنے والوں کا محاسبہ اب حق پرست عوام کریگی۔ 
تصاویر









10/1/2024 12:21:33 PM