Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

وزیر اعظم پاکستان کی امریکی صدر سے ملاقات کے موقع پر وائٹ ہاؤس کے سامنے ایم کیوایم امریکہ کے احتجاجی مظاہرے کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں


وزیر اعظم پاکستان کی امریکی صدر سے ملاقات کے موقع پر وائٹ ہاؤس کے سامنے ایم کیوایم امریکہ کے احتجاجی مظاہرے کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں
 Posted on: 10/20/2015
وزیر اعظم پاکستان کی امریکی صدر سے ملاقات کے موقع پر وائٹ ہاؤس کے سامنے ایم کیوایم امریکہ کے احتجاجی مظاہرے کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں 
کراچی میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، ماورائے عدالت قتل پر وہائٹ ہاؤس میں احتجاجی یادداشت جمع کرائی جائے گی
ہم امریکی صدر اور عالمی برادری کے سامنے مہاجروں پر مظالم کی تفصیلات رکھنا چاہتے ہیں۔ جنید فہمی
واشنگٹن ڈی سی ۔۔۔ 20اکتوبر2015ء
22 اکتوبر کو وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی امریکی صدر باراک اوبامہ سے ملاقات کے موقع پر ایم کیو ایم امریکہ کی جانب سے وہائٹ ہاؤس کے سامنے بڑا احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا جائیگا۔ احتجاجی مظاہرے میں ایم کیو ایم امریکہ کی سینٹرل آرگنائزنگ کے اراکین، چیپٹر انچارجز، چیپٹر کمیٹی کے اراکین ، مختلف شعبہ جات کے ذمہ داران سمیت ایم کیو ایم کے کارکنان اور ہمدرد شرکت کریں گے۔ اس سلسلے میں مظاہرے کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں ہیں اور امریکہ میں آباد مہاجر کمیونٹی اس مظاہرے میں گہری دلچسپی ظاہر کر رہی ہے،ایم کیو ایم امریکہ کی جانب سے مظاہرے کے اختتام پر ایک احتجاجی یادداشت بھی وہائٹ ہاؤس میں جمع کرائی جائے گی جس میں کراچی میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں ،ماورائے عدالت قتل ، ایم کیو ایم کو کچلنے کی ریاستی سازشوں اورجناب الطاف حسین کے خطابات کی نشر و اشاعت پر پابندی جیسے احکامات سے آگاہ کرنا شامل ہیں۔احتجاجی مظاہرے کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں سینٹرل آرگنائزر جنید فہمی اور جوائنٹ آرگنائزر محمد ارشد حسین سمیت سینٹرل کمیٹی کے اراکین نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جنید فہمی نے کہا کہ ہم امریکی صدر بارک اوبامہ اور عالمی برادری کے سامنے مہاجروں پر مظالم کی تفصیلات رکھنا چاہتے ہیں اور یہ باور کرانا چاہتے ہیں۔ پاکستان میں جمہوریت کے نام پر بد ترین آمریت رائج ہے جس کی آڑ لے کر ملک کی چوتھی بڑی سیاسی جماعت اور اسکے کارکنان کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔دریں اثناء ایم کیو ایم امریکہ کے میڈیا سیل کی جانب سے مظاہرے کی کوریج کے لئے پاکستانی اور بین لاقوامی میڈیا کودعوت نامے ارسال کر دئیے گئے ہیں۔ مظاہرہ صبح 9 بجے شروع ہو کر دوپہر 3بجے تک جاری رہیگا۔

10/1/2024 12:20:15 PM