Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ممتاز عالم دین اور ایم کیوایم کے سینیٹر مولانا تنویرالحق تھانوی کے مدرسہ جامعہ احتشامیہ پر رینجرز کا چھاپہ ریاستی جبر و ستم کی بدترین مثال ہے۔ الطاف حسین


ممتاز عالم دین اور ایم کیوایم کے سینیٹر مولانا تنویرالحق تھانوی کے مدرسہ جامعہ احتشامیہ پر رینجرز کا چھاپہ ریاستی جبر و ستم کی بدترین مثال ہے۔ الطاف حسین
 Posted on: 10/20/2015
ممتاز عالم دین اور ایم کیوایم کے سینیٹر مولانا تنویرالحق تھانوی کے مدرسہ جامعہ احتشامیہ پر رینجرز کا چھاپہ ریاستی جبر و ستم کی بدترین مثال ہے۔ الطاف حسین 
مدرسہ جامعہ احتشامیہ قیام پاکستان کے بعدسے ہی ممتاز اورجلیل القدر ہستی حضرت مولانااحتشام الحق تھانوی ؒ کی سرپرستی میں محض دین اسلام کی اصل تعلیمات کی ترویج واشاعت اور اس کے فروغ کیلئے کام کرتا آیا ہے
مولانااحتشام الحق تھانویؒ کے وصال کے بعد انکے جانشین مولانا تنویرالحق تھانوی کی سربراہی میں مدرسہ جامعہ احتشامیہ دین اسلام کی خدمت، مذہبی رواداری اورفرقہ وارانہ ہم آہنگی کے لئے دن رات مصروف عمل ہے
وہ مدرسے جہاں انتہاپسندی اوردہشت گردی کی ترغیب دی جاتی ہے ایسے کسی بھی مدرسے پر اب تک کوئی چھاپہ نہیں ماراگیا
دین کی اصل خدمت کرنے والے مدرسہ پر چھاپہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ الطاف حسین
صدر، وزیراعظم ، آرمی چیف،وفاقی وزیرداخلہ ،چیئرمین سینیٹ اوروفاقی وصوبائی حکومتیں جامعہ احتشامیہ پر چھاپے کا نوٹس لیں
لندن۔۔۔ 20 اکتوبر 2015ء
متحدہ قوی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کراچی میں ایم کیوایم کے سینیٹراور پاکستان کے جیدعالم دین مولاناتنویرالحق تھانوی کے مدرسہ جامعہ احتشامیہ پررینجرزکے چھاپے کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے اوراسے ریاستی جبروستم کی بدترین مثال قراردیاہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ چند روزقبل رینجرزکے اہلکاروں نے جیکب لائن کے علاقے میں واقع ممتازعالم دین سینیٹر مولانا تنویرالحق تھانوی کے مدرسہ جامعہ احتشامیہ پرچھاپہ مارا اور وہاں موجودمفتی فاروق ،دیگر منتظمین اور عقیدتمندوں کے ساتھ بدتمیزی کی اورمولانا تنویر الحق تھانوی کے بارے میں توہین آمیزکلمات اداکئے ۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ چھاپہ مارتے وقت ظالم سرکاری اہلکاروں نے اس بات کا بھی خیال نہیں کیاکہ مولاناتنویرالحق تھانوی اوران کے خاندان نے قیام پاکستان کیلئے کتنی قربانیاں دیں اوردین کی ترویج واشاعت اوراسکے فروغ کیلئے کتنی گراں قدرخدمات انجام دی ہیں۔مدرسہ جامعہ احتشامیہ جوقیام پاکستان کے بعدسے ہی ممتاز اورجلیل القدر ہستی حضرت مولانا احتشام الحق تھانوی ؒ کی سرپرستی میں محض دین اسلام کی اصل تعلیمات کی ترویج واشاعت اور اس کے فروغ کیلئے کام کرتا آیا ہے اور ان کے وصال کے بعد انکے جانشین اورممتازعالم دین حضرت مولانا تنویرالحق تھانوی کی سربراہی میں آج بھی دین اسلام کی خدمت ، مذہبی رواداری اورفرقہ وارانہ ہم آہنگی کے لئے دن رات مصروف عمل ہے ۔ وہاں چھاپہ مارنااوران کے مفتیان کرام اورمنتظمین کے ساتھ بدسلوکی کرنااورمولاناتنویرالحق تھانوی کے بارے میں توہین آمیزکلمات اداکرناانتہائی قابل مذمت ہے۔اس عمل سے مولاناتنویرالحق تھانوی کے ملک اور دنیا کے مختلف ممالک میں پھیلے ہوئے عقیدت مندوں میں سخت بے چینی پائی جاتی ہے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ وہ مدرسے جہاں انتہاپسندی اور جہادکے نام پردہشت گردی کی ترغیب دی جاتی ہے جن کے بارے میں شہرکے بچے بچے کومعلوم ہے ایسے کسی بھی مدرسے پر اب تک کوئی چھاپہ نہیں ماراگیا لیکن دین کی اصل خدمت کرنے والے مدرسہ پر چھاپہ ماراگیاجس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ جناب الطاف حسین نے صدرممنون حسین، وزیراعظم نواز شریف، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف ،وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی ،چیئرمین سینیٹ رضا ربانی اوروفاقی وصوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ جامعہ احتشامیہ پر چھاپے کانوٹس لیاجائے اور ذمہ دار افرادکے خلاف ایکشن لیاجائے ۔ 

10/1/2024 12:22:09 PM