Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جیکب لائن میں ممتازعالم دین اور ایم کیوایم کے سینیٹر مولانا تنویر الحق تھانوی کے مدرسہ جامعہ احتشامیہ پر رینجرزکے چھاپے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ رابطہ کمیٹی ایم کیوایم


جیکب لائن میں ممتازعالم دین اور ایم کیوایم کے سینیٹر مولانا تنویر الحق تھانوی کے مدرسہ جامعہ احتشامیہ پر رینجرزکے چھاپے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
 Posted on: 10/20/2015
جیکب لائن میں ممتازعالم دین اور ایم کیوایم کے سینیٹر مولانا تنویر الحق تھانوی کے مدرسہ جامعہ احتشامیہ پر رینجرزکے چھاپے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
رینجرزکے اہلکاروں نے جامعہ احتشامیہ پرچھاپہ مارا ،مدرسہ میں موجودمفتی فاروق ،دیگر منتظمین اور عقیدتمندوں کے ساتھ بدتمیزی کی اورمولانا تنویر الحق تھانوی کے بارے میں توہین آمیز کلمات ادا کئے
وہ مدرسے جہاں انتہاپسندی اوردہشت گردی کی ترغیب دی جاتی ہے ایسے کسی بھی مدرسے پر اب تک کوئی چھاپہ نہیں ماراگیا
جامعہ احتشامیہ پر چھاپے سے مولاناتنویرالحق تھانوی کے ملک اوربیرون ملک موجود عقیدت مندوں میں سخت بے چینی پائی جاتی ہے
کراچی میں جاری ٹارگٹڈآپریشن کے نام پر ایم کیوایم کے منتخب نمائندوں،عہدیداروں،کارکنوں اوراس سے وابستہ علمائے کرام اور ممتاز سماجی شخصیات کونشانہ بنایا جارہا ہے
صدر، وزیراعظم ، آرمی چیف،وفاقی وزیرداخلہ ،چیئرمین سینیٹ اوروفاقی وصوبائی حکومتیں جامعہ احتشامیہ پر چھاپے کانوٹس لیں ۔رابطہ کمیٹی
کراچی ۔۔۔ 20 اکتوبر 2015ء
متحدہ قوی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کراچی کے علاقے جیکب لائن میں ایم کیوایم کے سینیٹراورممتازعالم دین مولاناتنویرالحق تھانوی کے مدرسہ جامعہ احتشامیہ پررینجرزکے چھاپے کی شدیدمذمت کی ہے ۔ اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ کراچی میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن کے نام پر ایم کیوایم کونشانہ بنایاجارہاہے ، ایم کیوایم کے کارکنوں کو چن چن کرگرفتارکیاجارہاہے ۔حتیٰ کہ ایم کیوایم کے منتخب نمائندوں اوراس سے وابستہ علمائے کرام اورممتازسماجی شخصیات کوبھی انتقا م کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ چندروزقبل رینجرزکے اہلکاروں نے جیکب لائن کے علاقے میں واقع ایم کیوایم کے سینیٹراور ممتازعالم دین مولانا تنویرالحق تھانوی کے مدرسہ جامعہ احتشامیہ پرچھاپہ مارا ،مدرسہ میں موجودمفتی فاروق ،دیگر منتظمین اوران کے عقیدتمندوں کے ساتھ بدتمیزی کی اورمولانا تنویر الحق تھانوی کے بارے میں توہین آمیزکلمات اداکئے ۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ مولاناتنویرالحق تھانوی کے مدرسے پر محض اسلئے چھاپہ مارا گیاکہ ان کاتعلق ایم کیوایم سے ہے ۔ سرکاری اہلکاروں نے یہ بھی نہیں سوچاکہ مولاناتنویرالحق تھانوی اوران کے خاندان نے قیام پاکستان کیلئے کتنی قربانیاں دیں اوردین کی ترویج واشاعت اوراس کے فروغ کیلئے کتنی گراں قدرخدمات انجام دی ہیں۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ وہ مدرسے جہاں انتہاپسندی اورجہادکے نام پردہشت گردی کی ترغیب دی جاتی ہے ایسے کسی بھی مدرسے پر اب تک کوئی چھاپہ نہیں ماراگیا لیکن مدرسہ جامعہ احتشامیہ جوقیام پاکستان کے بعدسے ہی ممتاز اورجلیل القدر ہستی حضرت مولانااحتشام الحق تھانوی ؒ کی سرپرستی میں محض دین اسلام کی اصل تعلیمات کی ترویج واشاعت اوراس کے فروغ کیلئے کام کرتا آیا ہے اور ان کے وصال کے بعد ان کے جانشین اورممتازعالم دین حضرت مولانا تنویرالحق تھانوی کی سربراہی میں آج بھی دین خدمت میں مصروف عمل ہے ۔ وہاں چھاپہ مارنااوران کے مفتیان کرام اورمنتظمین کے ساتھ بدسلوکی کرنااورمولاناتنویرالحق تھانوی کے بارے میں توہین آمیزکلمات اداکرناانتہائی قابل مذمت ہے۔اس عمل سے مولاناتنویرالحق تھانوی کے ملک اوردنیاکے مختلف ممالک میں پھیلے ہوئے عقیدت مندوں میں سخت بے چینی پائی جاتی ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے صدرممنون حسین، وزیراعظم نوازشریف ،چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف ،وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی ،چیئرمین سینیٹ رضا ربانی اوروفاقی وصوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیاکہ جامعہ احتشامیہ پر چھاپے کانوٹس لیاجائے اورذمہ دار افرادکے خلاف ایکشن لیاجائے ۔ 

10/1/2024 12:23:43 PM