Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        
Urdu News Archive
سندھ اسمبلی میں ایم کیوایم کے قائد حزب اختلاف خواجہ اظہار الحسن کا حق پرست رکن سندھ اسمبلی ریحان ظفر کے ہمراہ ناظم آباد نمبر 4میں واقع ڈرائیونگ لائسنس برانچ کا دورہ
سندھ میں متحدہ قومی موومنٹ کے قائد حزب اختلاف خواجہ اظہار الحسن نے حق پرست رکن سندھ اسمبلی ریحان ظفر کے ہمراہ آج ناظم آباد نمبر 4میں واقع ڈرائیونگ لائسنس کی برانچ کا دورہ کیا اور وہاں موجود سینکڑوں پریشان حال لوگوں سے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے لاحق مسائل معلوم کئے ۔خواجہ اظہار الحسن نے ڈرائیونگ لائسنس برانچ کا اندر سے جائزہ لیا اور افسران کو ڈدرائیونگ لائسنس برانچ میں ٹوکن سستم متعارف کرانے کی تجویز دی ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ
Read More    Posted on: 03 Nov 2015
طالبات کے پرامن احتجاج کی کوریج کرنے والے صحافیوں پر جامعہ کی انتظامیہ کاتشدد قابل افسوس اور آزادی صحافت کے خلاف ہے۔ چیئرمین اے پی ایم ایس او سرفراز احمد
آل پاکستان متحدہ اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن کے چیئرمین سرفراز احمد صدیقی نے کہا کہ جامعہ میں طالبات کے پرامن احتجاج کی کوریج کرنے والے صحافیوں پر جامعہ کی انتظامیہ کی جانب سے تشدد قابل افسوس اور آزادی صحافت کے خلاف ہے ہم تشدد کے باوجود طلبہ کی آواز عوام تک پہنچانے پر صحافیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہے۔ 
Read More    Posted on: 02 Nov 2015
آسٹریلیا کے ہائی کمشنر مارگریٹ ایڈمسن اور سیکنڈ سیکریٹری برائے سیاسی امورمیتھیو مووٹیل کا ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو عزیز آباد کا دورہ
پاکستان میں متعین آسٹریلیا کے ہائی کمشنر Margaret Adamsonاور سیکنڈ سیکریٹری برائے سیاسی امورMatthew Mowtellنے پیر کے روز ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو عزیز آبا کا دورہ کیا اور ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن سید امین الحق ، قومی اسمبلی میں ایم کیوایم کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر فاروق ستار اور سینیٹر محترمہ نسرین جلیل سے ملاقات کی ۔ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی ، سماجی اور معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا
Read More    Posted on: 02 Nov 2015
ایم کیو ایم را بطہ کمیٹی کا کا رکنان کی بلا جو از گر فتاریو ں پر اظہا ر مذمت
متحد ہ قومی مو ومنٹ کی را بطہ کمیٹی نے شہر میں رینجرز اور دیگر قانون نا فذ کر نیو الے اداروں کی جا نب سے بیگنا ہ کارکنان کی مسلسل گرفتاریوں کی سخت الفاظ میں مذ مت کی ہے ۔ایک مذمتی بیان میں را بطہ کمیٹی نے کہا کہ کر اچی میں ایم کیو ایم کو بلد یا تی انتخا بات میں طا قت کے زریعے دبا نے کی کو ششیں کی جا رہی ہیں
Read More    Posted on: 02 Nov 2015
کراچی میں ڈرائیورنگ لائسنس کے بغیر گاڑی چلانے پر شہریوں کی گرفتاریوں کے فیصلے اور ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کیلئے جانے والے شہریوں پر پولیس کے لاٹھی چارج پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت

متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کراچی میں ڈرائیورنگ لائسنس کے بغیر گاڑی چلانے پر شہریوں کی گرفتاریوں کے فیصلے اور ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کیلئے جانے والے شہریوں پر پولیس کے لاٹھی چارج کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی پاسداری اور ڈرائیونگ لائسنس رکھنا قانون کے مطابق ہر شہری کا فرض ہے جبکہ ڈرائیونگ قوانین پر عمل کرنے سے قیمتی جانوں کا ضیاع کم اور حادثات میں کمی واقع ہوتی ہے لیکن کروڑوں کی آبادی کے شہر میں لوگوں کا کم مدت کے اندر ڈرائیونگ لائسنس بنوانا ناممکن ہے اور اس بات کو مد نظر رکھتے ہوئے نہ صرف ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کی تاریخ معیاد میں توسیع کی جائے بلکہ اس ضمن میں شہریوں کیلئے خصوصی انتظامات بھی کئے جائیں ۔
Read More    Posted on: 02 Nov 2015
مذہبی انتہاء پسندی کسی بھی معاشرے کیلئے اجتماعی خودکشی کے رحجان سے کم نہیں ہے، الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ مذہبی انتہاء پسندی اور مذہبی جنونیت کسی بھی معاشرے کیلئے اجتماعی خودکشی کے رحجان سے ہرگز کم نہیں ہے اوریہ رحجان باقیماندہ پاکستان کو غیرمستحکم اور تباہ کرنے کا پیش خیمہ ثابت ہوسکتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز ڈیفنس میں سابق رکن قومی اسمبلی سنجے پروانی کی رہائش گاہ پرڈیفنس کلفٹن ریزیڈنٹس کمیٹی کے ارکان سے وڈیو لنک کے ذریعہ خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجتماع میں معروف صنعتکاروں ، تاجروں ، فلمی اداکاروں اور زندگی کے دیگر شعبہ سے تعلق رکھنے والے عمائدین کے علاوہ رابطہ کمیٹی کے ارکان اور مستعفی حق پرست ارکان پارلیمنٹ نے بھی شرکت کی۔ اپنے خطاب میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ پاکستان کی آبادی 20 کروڑ سے زائد ہوچکی ہے لیکن ملک میں
Read More    Posted on: 01 Nov 2015
ہمیں اپنی غلطیوں کا ادرا ک ہے لیکن سیاسی کارکنان کی گرفتاری کا فائدہ مذہبی انتہاء پسندوں کو ہورہاہے،ڈاکٹرمحمد فاروق ستار
متحدہ قومی موومنٹ کے سینئر رہنما ڈاکٹر محمد فاروق ستارنے کہاہے کہ آج پوری دنیا کی سوچ اور ہماری سوچ میں فرق یہ ہے کہ ہمیں اپنی غلطیوں کا احساس کرنے میں دہائیاں لگ جاتی ہیں ،1970ء میں پاکستان کی تقسیم ہماری غلطی تھی جس کا ادراک کرنے میں ہمیں دہائیاں لگ گئیں جبکہ دنیا کے دیگر معاشرے اپنی غلطیوں کا فور ی ادراک کرکے اپنی اصلاح کرلیتے ہیں۔
Read More    Posted on: 01 Nov 2015
حق پرستی کا پیغام تیزی سے پھیل رہا ہے، الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ حق پرستی کا پیغام تیزی سے پھیل رہا ہے اور انشاء اللہ وہ دن جلد آئے گاپورے ملک سے فرسودہ جاگیردارانہ نظام کا خاتمہ ہوگااورملک بھر میں غریب ومتوسط طبقہ کی حکمرانی قائم ہوگی ۔
Read More    Posted on: 01 Nov 2015
خد مت خلق فاؤنڈیشن کے صدر دفتر سے زلزلہ متاثرین کیلئے کروڑں روپے کا امدادی سامان لے کر 05کنٹینرز پر مشتمل پہلی کھیپ روانہ
خدمت خلق فاؤنڈیشن کے ٹرسٹی ارشد وہرہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ 26اکتوبر کو خیبر پختونخوا، پنجاب کے کچھ علاقوں اور قبائلی علاقہ جات میںآنیوالے ہولناک زلزلے کے نتیجے میں سینکڑوں افراد جاں بحق ہوئے جبکہ ہزاروں کی تعدادمیں شہری زخمی ہوئے اورکروڑوں روپے مالیت کا نقصان ہو ا ہے 
Read More    Posted on: 01 Nov 2015
سندھ حکومت ہندو ملازمین کیلئے ایک ماہ کی تنخواہ ایڈوانس فراہم کرنے اور دیوالی کے رو ز عام تعطیل کا اعلان کرے ، انچارج ایم کیوا یم اقلیتی امور کمیٹی
متحدہ قومی موومنٹ کے شعبہ اقلیتی امور کمیٹی کے انچارج و سابق حق پرست رکن قومی اسمبلی منوہر لعل واسوانی نے وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ 11نومبر کو ہندو برادی کے بڑے مذہبی تہوا ر دیوالی کے موقع پر سندھ حکومت کے ہندو ملازمین کو ایک مہینے کی تنخواہ ایڈوانس میں فراہم کروائیں اور دیوالی کے دن صوبے میں بسنے والے ہندو ہم وطنوں کیلئے عام تعطیل کا بھی اعلان کریں 
Read More    Posted on: 01 Nov 2015

Urdu News Archive