Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

خد مت خلق فاؤنڈیشن کے صدر دفتر سے زلزلہ متاثرین کیلئے کروڑں روپے کا امدادی سامان لے کر 05کنٹینرز پر مشتمل پہلی کھیپ روانہ


خد مت خلق فاؤنڈیشن کے صدر دفتر سے زلزلہ متاثرین کیلئے کروڑں روپے کا امدادی سامان لے کر 05کنٹینرز پر مشتمل پہلی کھیپ روانہ
 Posted on: 11/1/2015
خد مت خلق فاؤنڈیشن کے صدر دفتر سے زلزلہ متاثرین کیلئے کروڑں روپے کا امدادی سامان لے کر 05کنٹینرز پر مشتمل پہلی کھیپ روانہ 
امدادی سامان میں خیمے ، کمبل اور خشک اجناس ، دودھ ، بچوں کی ضروریات کا سامان ، گرم کپڑے ودیگر اشیا ء شا مل ہیں
خدمت خلق فاؤنڈیشن کے ٹرسٹی ارشد وہرہ کی رابطہ کمیٹی کے ہمراہ پریس بریفنگ 
کراچی ۔۔۔یکم نومبر 2015ء
خدمت خلق فاؤنڈیشن کے ٹرسٹی ارشد وہرہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ 26اکتوبر کو خیبر پختونخوا، پنجاب کے کچھ علاقوں اور قبائلی علاقہ جات میںآنیوالے ہولناک زلزلے کے نتیجے میں سینکڑوں افراد جاں بحق ہوئے جبکہ ہزاروں کی تعدادمیں شہری زخمی ہوئے اورکروڑوں روپے مالیت کا نقصان ہو ا ہے جس کے فوری بعد جناب الطاف حسین کی خصوصی ہدایت پر ملک بھر میں اور خصوصاََکراچی مین خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے بڑی تعداد میں امدادی کیمپ قائم کئے گئے تاکہ اس ناگہانی آفت سے متاثر اپنے بھائیوں کی ہر ممکن امداد کی جاسکے،8اکتوبر2005ء کو آنیوالے زلزلے کے بعدبھی ہم وطنوں کی امداد کی گئی تھی اور اس مرتبہ بھی کے کے ایف اپنے ہم وطنوں کی بھر پور امداد کر رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوارکی شام فیڈرل بی ایریا میں قائم خد مت خلق فاؤنڈیشن کے صدر دفتر سے امدادی سامان کی پہلی کھیپ روانہ کرتے ہوئے اراکین رابطہ کمیٹی کے ہمراہ میڈیا بریفنگ کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ایم کیوایم کے ڈپٹی کنوینر کہف الوریٰ ، رکن رابطہ کمیٹی عارف خان ایڈوکیٹ ، محترمہ نسرین جلیل اور خواجہ سہیل منصوربھی انکے ہمراہ تھے ۔ارشد وہرہ نے کہاخدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے زلزلہ متاثرین کیلئے امدادی سامان کی پہلی بڑی کھیپ میں پانچ کروڑ کی مالیت کا سامان بڑے کنٹینرز کے ذریعے روانہ کیاجارہاہے ، جس میں بڑی تعدامیں خیمے ، کمبل اور خشک اجناس ، دودھ ، بچوں کی ضروریات کا سامان ، گرم کپڑے ، ضروریاتی زندگی کی دیگر اشیا ء شا مل ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اس میں سے تقریباً5کروڑ کی امدادی اشیاء آج 5بڑے کنٹینروں کے ذریعے جلوزئی میں PDMAکے امدادی کیمپ کو ارسال کی جارہی ہیں جس میں منرل واٹر، گرم کپڑے ، کمبل ،لحاف ،خشک اجناس ،بچوں کی ضروریات کا سامان اور اشن بیگز شامل ہیں جبکہ اتنی ہی مالیت کا سمان سندھ اور ملک بھر قائم ہمارے امدای کیمپوں پر موجود ہے جو روزانہ کی بنیاد پر روانہ کیا جاتا رہیگااوراسی طرح ملک کے دیگر حصوں میں قائم کے کے ایف ریلیف کیمپ سے بھی امدادی سامان پشاور اور گردو نواح میں قائم PDMAریلیف کیمپس کو بھجوایا جارہاہے۔انہوں نے کہا کہ KKF Care کے نعرے کے تحت خدمت خلق فاؤنڈیشن کے رضاکار دن رات انتھک محنت کرکے اپنے ہم وطن بھائیوں کیلئے امداد اکھٹی کر رہے ہیں،ایم کیوایم کے رفاہی ادارے نے خدمت او ر انسانیت کی مثال قائم کرتے ہوئے، گزشتہ زلزے میں 3ارب سے زائد کی امداد اور سامان زلزلہ متاثرین تک پہنچایا تھااور اس مرتبہ بھی زلزلے سے متاثر اپنے بہن بھائیوں کی بھر پور امداد کی کوششیں کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر ضرورت پیش آئی توحسب سابق کے کے ایف کے رضا کار متاثرہ علاقوں میں خود پہنچ کر اپنی خدمات پیش کریں گے ، ارشد وہرہ نے خد مت خلق فاؤنڈیشن کے زلزلہ متاثرین ریلیف کیمپس پر امداد فراہم کرنے والے عوام سے اپیل کی کہ وہ زلزلے سے متاثرہ اپنے ہم وطنوں کی امداد کے لئے اپنی بساط کے مطابق امدادی سامان اور عطیات کیمپس پر جمع کرائیں ۔










تصاویر

10/1/2024 3:27:21 PM