Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کراچی میں ڈرائیورنگ لائسنس کے بغیر گاڑی چلانے پر شہریوں کی گرفتاریوں کے فیصلے اور ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کیلئے جانے والے شہریوں پر پولیس کے لاٹھی چارج پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت


کراچی میں ڈرائیورنگ لائسنس کے بغیر گاڑی چلانے پر شہریوں کی گرفتاریوں کے فیصلے اور ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کیلئے جانے والے شہریوں پر پولیس کے لاٹھی چارج پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت
 Posted on: 11/2/2015
کراچی میں ڈرائیورنگ لائسنس کے بغیر گاڑی چلانے پر شہریوں کی گرفتاریوں کے فیصلے اور ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کیلئے جانے والے شہریوں پر پولیس کے لاٹھی چارج پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت 
صرف کراچی کے شہریوں پر ہی ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کا اطلاق کرنا سراسر ناانصافی اور دوہرا معیار ہے، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
ڈرائیونگ لائسنس بنانے کے فیصلہ میں متعلقہ اداروں اور حکومت کی مخلصی کو پرکھنا ہے تو اس کا اطلاق کراچی ہی نہیں بلکہ پورے سندھ اور ملک بھر میں کیاجائے،ر ابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
ٹریفک قوانین کی پاسداری اور ڈرائیونگ لائسنس رکھنا قانون کے مطابق ہر شہری کا فرض ہے، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
کروڑوں کی آبادی کے شہر میں لوگوں کا کم مدت کے اندر ڈرائیونگ لائسنس بنوانا ناممکن ہے لہٰذا ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کی تاریخ معیاد میں توسیع کی جائے، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
ڈرائیونگ لائسنس کیلئے شہر بھر میں خصوصی کاؤنٹر قائم کئے جائیں اورشہریوں کو سہولیات فراہم کی جائیں ،رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کی مہم کو کرپشن اور لوٹ مار کی نذر ہونے سے بچانے کیلئے مثبت اور ٹھوس اقدامات بروئے کار لائے جائیں ، رابطہ کمیٹی 
کراچی ۔۔۔2، نومبر2015ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کراچی میں ڈرائیورنگ لائسنس کے بغیر گاڑی چلانے پر شہریوں کی گرفتاریوں کے فیصلے اور ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کیلئے جانے والے شہریوں پر پولیس کے لاٹھی چارج کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی پاسداری اور ڈرائیونگ لائسنس رکھنا قانون کے مطابق ہر شہری کا فرض ہے جبکہ ڈرائیونگ قوانین پر عمل کرنے سے قیمتی جانوں کا ضیاع کم اور حادثات میں کمی واقع ہوتی ہے لیکن کروڑوں کی آبادی کے شہر میں لوگوں کا کم مدت کے اندر ڈرائیونگ لائسنس بنوانا ناممکن ہے اور اس بات کو مد نظر رکھتے ہوئے نہ صرف ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کی تاریخ معیاد میں توسیع کی جائے بلکہ اس ضمن میں شہریوں کیلئے خصوصی انتظامات بھی کئے جائیں ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے قانون پر عمل درآمد اچھی بات ہے لیکن اس کا اطلاق صرف کراچی کے شہریوں پر ہی کرنا سراسر ناانصافی اور دوہرا معیار ہے اور اگراس ناانصافی اور دوہرے معیار کو زائل کرنا ہے اور اس میں متعلقہ اداروں اور حکومت کی مخلصی کو پرکھنا ہے تو اس کا اطلاق کراچی ہی نہیں بلکہ پورے سندھ اور ملک بھر میں کیاجائے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے فیصلہ میں اس بات کا خیال رکھا جائے کہ یہ فیصلہ کہیں شہریوں سے لوٹ مار اور کرپشن کی نظر نہ ہوجائے کیونکہ ڈرائیونگ لائسنس کا جو فارم پہلے 20روپے میں میسر تھا وہ اب ڈیڑھ سو سے دو سو روپے تک میں شہریوں کو بامشکل مل پارہا ہے اور ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کیلئے شہریوں کو بے حد مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ وزیراعلیٰ سندھ اور ٹریفک پولیس کے افسران سے مطالبہ کیا کہ ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کی تاریخ میں زیادہ سے زیادہ دن کی توسیع کی جائے ، اس سلسلے میں خصوصی کاؤنٹر شہر بھر میں قائم کئے جائیں ، شہریوں کو اس ضمن میں سہولیات فراہم کی جائیں ، ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کیلئے جانے والے شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنانے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف کاروائی کی جائے اور ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کی مہم کو کرپشن اور لوٹ مار کی نذر ہونے سے بچانے کیلئے مثبت اور ٹھوس اقدامات بروئے کار لائے جائیں ۔


10/1/2024 3:31:49 PM