Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

حکومت سندھ پہلے ٹریفک پولیس کے افسران و اہلکاروں کو اپنے ڈرائیونگ لائسنس بنانے کا پابند بنائے پھر کراچی کے شہریوں کو نصیحت کرے۔ ایم کیوایم


حکومت سندھ پہلے ٹریفک پولیس کے افسران و اہلکاروں کو اپنے ڈرائیونگ لائسنس بنانے کا پابند بنائے پھر کراچی کے شہریوں کو نصیحت کرے۔ ایم کیوایم
 Posted on: 11/4/2015
حکومت سندھ پہلے ٹریفک پولیس کے افسران و اہلکاروں کو اپنے ڈرائیونگ لائسنس بنانے کا پابند بنائے پھر کراچی کے شہریوں کو نصیحت کرے۔ ایم کیوایم
کراچی کے شہریوں کو مظالم کانشانہ بنانے کیلئے حکومت سندھ کی جانب سے نت نئے ہتھکنڈے اختیار کئے جارہے ہیں
ڈرائیونگ لائسنس کے نام پر غیرقانونی اقدامات کراچی کے شہریوں کو دبانے اور کچلنے کی کوشش ہے۔ رابطہ کمیٹی
صرف کراچی میں ڈرائیونگ لائسنس نہ ہونے پر گرفتاریوں اورجر مانے جیسے اقدامات حکومت سندھ کی کھلی کراچی دشمنی پر مبنی ہیں۔رابطہ کمیٹی
کراچی۔۔۔ 4 نومبر 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کہاہے کہ پورے ملک کوچھوڑ کرصرف کراچی میں شہر یوں پر ڈرائیونگ لائسنس ساتھ لیکر چلنے کی پابندی اورلائسنس نہ ہونے پر شہریوں کے خلاف غیرقانونی اقدامات کرنے اورجر مانے عائدکرنے جیسے اقدامات حکومت سندھ کی کھلی کراچی دشمنی پر مبنی ہیں۔ اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ شہریوں کوڈرائیونگ لائسنس بنانے اورڈرائیونگ لائسنس لے کرچلنے کی ترغیب دینا اورانہیں قانون کا پابندبنانے کی کوشش کرناکوئی غلط بات نہیں لیکن پورے پاکستان کوچھوڑکرصرف کراچی کیلئے یہ فیصلہ کرناکہ یہاں جوشہری ڈرائیونگ لائسنس لے کرنہیں چلے گااس کوگرفتارکرکے جیل میں ڈال دیاجائے گا سراسرظلم ہے۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ کراچی کے شہریوں کو پولیس،رینجرزاورحکومتی طاقت کے ذریعے کچلنے اورمظالم کانشانہ بنانے کیلئے حکومت سندھ کی جانب سے ہرروز نت نئے ہتھکنڈے اختیارکئے جارہے ہیں۔ ڈرائیونگ لائسنس کے نام پر گرفتاریوں اورجرمانے کانفاذبھی کراچی کے شہریوں کے ساتھ حکومت سندھ کی نفرت ،تعصب اورانہیں مظالم کانشانہ بنانے کی کوشش ہے۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ حکومت سندھ پولیس کے ذریعے کراچی کے شہریوں کو تو ڈرائیونگ لائسنس ساتھ نہ رکھنے پر گرفتاری جیسے اقدامات کررہی ہے لیکن خودٹریفک پولیس کے 90 فیصد افسران واہلکارڈرائیونگ لائسنس نہیں رکھتے ۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ کراچی کے شہریوں کوڈرائیونگ لائسنس کے نام پر زیادتیوں اورمتعصبانہ سلوک کانشانہ بنانے کے بجائے حکومت سندھ پہلے ٹریفک پولیس کے افسروں و اہلکاروں کو اپنے ڈرائیونگ لائسنس بنانے کاپابندبنائے اورخودڈرائیونگ لائسنس نہ رکھنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کرے پھر کراچی کے شہریوں کو نصیحت کرے۔

10/1/2024 3:30:21 PM