Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        
Urdu News Archive
محکمہ مردم شماری کو آزاد اور خود مختار محکمے کا درجہ دیاجائے اور کسی حاضر سروس سرکاری افسر کو مردم شماری کمشنر(چیف سنسز)مقرر کیاجائے ، حق پرست سینیٹرو چیئر پرسن قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق محترمہ نسرین جلیل
متحدہ قومی موومنٹ رابطہ کمیٹی کی ڈپٹی کنوینر،حق پرست سینیٹر اور سینٹ میں انسانی حقوق کمیٹی کی چیئرپرسن محترمہ نسرین جلیل نے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ مردم شماری کو آزاد اور خود مختار محکمے کا درجہ دیاجائے اور کسی حاضر سروس سرکاری افسر کو چیف سنسز کمشنر (Chief Census Commissioner)مقرر کیاجائے ۔
Read More    Posted on: 31 Dec 2015
پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم ہم وطن پاکستانیوں کو جناب الطاف حسین کی جانب سے نئے سال کی دلی مبارکباد
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم ہم وطن پاکستانیوں کو نئے سال کی دلی مبارکباد پیش کی ہے اور کہا ہے کہ ملک اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ملک و قوم کو دہشت گردی ، جاگیردارانہ ، وڈیرانہ ، سردارانہ نظام سے نجات دلانے کا عزم اور مصمم ارادہ کرکے اس مقصد کیلئے اتحاد و اتفاق کے ساتھ سیاسی مفادات سے بالا تر ہوکر عملی جدوجہد شروع کرکے سال نو کا آغاز کرنا چاہئے
Read More    Posted on: 31 Dec 2015
امریکہ اور کینیڈا کی مختلف ریاستوں سے تعلق رکھنے والے سول سوسائٹی کے نمائندہ وفد کی خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر سید شاہد پاشا سے ملاقات
امریکہ اور کینیڈا کی مختلف ریاستوں سے تعلق رکھنے والے سول سوسائٹی کے نمائندہ وفد نے خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر سید شاہد پاشا سے ملاقات کی اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا ۔ اس موقع پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کی رکن محترمہ ذرین مجید اور نامزد نومنتخب میئر کراچی وسیم اختر بھی موجود تھے ۔ وفد نے ملک کی مجموعی سیاسی ، سماجی ، معاشی صورتحال پر گفتگو کی اور اس ضمن میں اپنے
Read More    Posted on: 31 Dec 2015
نوابشاہ میں پیپلز پارٹی نے سرکاری سرپرستی میں کھلم کھلا دھندلی کی اور بیلٹ بکسوں میں جعلی ووٹ بھردیئے۔ الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے خلاف ریاستی آپریشن ، ماورائے عدالت قتل اور چھاپوں گرفتاریوں کے باجود حق پرست عوام و کارکنان نے اپنی جان ہتھیلی پر پر رکھ کر ثابت قدمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایم کیو ایم کا منشور عوام تک پہنچایا اورایم کیوایم کوکامیابی سے ہمکنارکرایاجس پر میں انہیں زبردست خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔ آج نوابشاہ میں پیپلز پارٹی نے سرکاری سرپرستی میں کھلم کھلا دھندلی کی اور بیلٹ بکسوں میں جعلی ووٹ بھر دیئے ۔ جب پولنگ کے اختتام پر اس کی نشاندہی کی گئی تو پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے سرکاری اہلکاروں نے بیلٹ بکسوں کو غیر قانونی طریقے سے دوسری جگہ منتقل کردیا۔ یہ بات انہوں نے نوابشاہ ، ٹنڈوالہ یار اور ٹنڈوجام میں حق پرست نمائندوں کی بلدیاتی انتخابات میں شاندار کامیابی پر جمع ہونے والے ذمہ داران و کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ
Read More    Posted on: 30 Dec 2015
ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر سید شاہد پاشا اور ارکان عبد الحسیب، محمد حسین، اقبال مقدم اور ارکان قومی وصوبائی اسمبلی کا نوابشاہ، ٹنڈو الہیار، ٹنڈو جام، میر واہ، بہلانی اور کراچی ضلع شرقی یو سی 13 کے مختلف علاقوں کا دورہ، پولنگ کیمپوں پر ووٹرز سے ملاقاتیں بھی کیں
نوابشاہ اور ٹنڈو الہیار، ٹنڈو جام، میر واہ ، بہلانی اورکراچی کے ضلع شرقی کی یوسی 13 میں بلدیاتی الیکشن 2015ء کے سلسلے میں آج پولنگ کے دن ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر سید شاہد پاشا اور اراکین نے حق پرست ارکان قومی قومی وصوبائی اسمبلی کے ہمراہ مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور ایم کیوایم کے پولنگ کیمپوں پر موجودکارکنان اور ووٹرز سے ملاقاتیں کرکے انتخابی عمل کے حوالے سے معلومات حاصل کی ۔تفصیلات کے مطابق ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن محمد حسین اور اظہار احمد خان نے نوابشاہ اور رابطہ کمیٹی کے ارکان عبد الحسیب اور اقبال مقدم نے ٹنڈو الہیار کے مختلف علاقوں میں جاکر ایم کیوایم کے پولنگ کیمپوں کا دورہ کیا اور انتخابی عمل کا جائزہ لیا ۔ اس موقع پر حق پرست ارکان قومی وصوبائی اسمبلی، ایم کیوایم نوابشاہ اور ٹنڈالہیار زون کے انچارجز و اراکین بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ پولنگ کے دن نوابشاہ اور ٹنڈو الہیار میں قائم کئے گئے انتخابی کنٹرول روم میں بھی رابطہ کمیٹی کے ارکان موجود رہے اور ٹیلی فون ، فیکس اور ای میل کے ذریعے نوابشاہ اور ٹنڈو الہیار کے انتخابی عمل کی
TandoAllahyar
Nawabshah
Tandojam
Mirpurkhas
Read More    Posted on: 30 Dec 2015
عوام نے ایم کیوایم پر جس طرح اپنے بھرپور اعتماد کا اظہارکیا ہے اس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے آج بلدیاتی انتخابات کے موقع پر ٹنڈوالہ یار، ٹنڈوجام، نوابشاہ اورکراچی کے ضلع شرقی کے علاقے پی آئی بی کالونی میں ایم کیوایم کے انتخابی کیمپوں پر فون کرکے وہاں انتخابی سرگرمیوں میں مصروف ایم کیوایم کے ذمہ داروں اورکارکنوں سے گفتگوکی 
Read More    Posted on: 30 Dec 2015
محروم لوگوں کو حقوق دیئے جائیں، 20صوبے بنادیئے جائیں توپاکستان بچ جائے گااورمضبوط ومستحکم ہوگا۔الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے پاکستان کے ارباب اختیارکومخاطب کرتے ہوئے ایک بارپھریہ کہاہے کہ محروم لوگوں کوان کے حقوق دیئے جائیں اورپاکستان میں 20صوبے بنادیئے جائیں توپاکستان بچ جائے گااورمضبوط ومستحکم ہوگا۔انہوں نے یہ بات آج علی الصبح ٹنڈوالہ یار، ٹنڈوجام اور نوابشاہ زون کے ذمہ داروں سے علیحدہ علیحدہ گفتگوکرتے ہوئے کہی۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ اللہ تعالیٰ کافرمان ہے کہ دنیامیں آنے والے ہرنفس کو موت کامزہ چکھناہے۔دنیامیں عموماًہرانسان اپنی ذات اوراپنے اہل خانہ ، بال بچوں اورخاندان کے مفادات کے لئے سوچتاہے اوراس کے لئے زندگی گزارتا ہے لیکن بعض انسان ایسے ہوتے ہیں جواپنی ذات یااپنے خاندان کے مفادات کے لئے نہیں بلکہ اپنی زندگی کسی مقصد،مشن ، نظریے اورآئیڈیالوجی اورفلسفہ کے لئے گزارتے ہیں اوراسی کے لئے اپنی زندگی کووقف کردیتے ہیں
English Viewers
Read More    Posted on: 30 Dec 2015
متحدہ قومی موومنٹ نے شہر کراچی کے میئر کو اختیارات واپس دلانے کیلئے آئینی اور قانونی جدوجہد کا آغاز کردیا
متحدہ قومی موومنٹ نے شہر کراچی کے میئر کو اختیارات واپس دلانے کیلئے آئینی اور قانونی جدوجہد کا آغاز کردیا ہے ۔ اس سلسلے کے پہلے مرحلے میں بدھ کے روز سندھ اسمبلی میں ایم کیوایم کے اراکین سندھ اسمبلی سید خالد احمد ، سید انور رضا اور جمال احمد نے کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے موجودہ ایکٹ میں میئر کراچی کے اختیارات بحال کرنے کیلئے ترمیمی بل جمع کرادیا ہے ۔ ترمیمی بل میں کہا گیا ہے کہ کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن کا میئر بورڈ کا چیئرمین ہوگا جبکہ وائس چیئرمین کی نامزدگی کا اختیار اسپیکر سندھ اسمبلی کو حاصل ہوگا جس کے تحت وہ کراچی سے منتخب ہونے والے کسی بھی رکن سندھ اسمبلی کو اس عہدے 
English Viewers
Read More    Posted on: 30 Dec 2015
جناب الطاف حسین کا ایم کیوایم لیگل ایڈ کمیٹی کے ایڈیشنل سیکریٹری جنرل عبدالمجید کاروانی کے بڑے بھائی ملک غلام قادر اعوان کے انتقال پر اظہار تعزیت
متحدہ قومی مومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم لیگل ایڈ کمیٹی کے ایڈیشنل سیکریٹری جنرل عبدالمجید کاروانی کے بڑے بھائی ملک غلام قادر اعوان کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہارکیا ہے۔ اپنے تعزیتی بیان
Read More    Posted on: 30 Dec 2015
سلاؤ یونٹ کے ذمہ دار اشرف علی سے ایم کیو ایم برطانیہ کا اظہار تعزیت
ایم کیو ایم برطانیہ کی آرگنائزنگ کمیٹی نے سلاؤ یونٹ کے کمیٹی ممبر اشرف علی بھائی سے ان کی بہن اور پھوپھی کے انتقال پر انتہائی رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے دلی تعزیت کی ہے
Read More    Posted on: 30 Dec 2015

Urdu News Archive