Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

نوابشاہ میں پیپلز پارٹی نے سرکاری سرپرستی میں کھلم کھلا دھندلی کی اور بیلٹ بکسوں میں جعلی ووٹ بھردیئے۔ الطاف حسین


نوابشاہ میں پیپلز پارٹی نے سرکاری سرپرستی میں کھلم کھلا دھندلی کی اور بیلٹ بکسوں میں جعلی ووٹ بھردیئے۔ الطاف حسین
 Posted on: 12/30/2015
نوابشاہ میں پیپلز پارٹی نے سرکاری سرپرستی میں کھلم کھلا دھندلی کی اور بیلٹ بکسوں میں جعلی ووٹ بھردیئے۔ الطاف حسین
پیپلز پارٹی من پسند نتائج حاصل کرنے کے لئے بے ایمانی، دھوکہ دہی سمیت ہر غیر اخلاقی اور غیر قانونی راستہ اختیار کرتی ہے
میری مسلسل صبر کی اپیلوں کا ذمہ داران و کارکنان نے بھر پور جواب دیا اور کسی بھی موقع پر قانون کو اپنے ہاتھ میں نہیں لیا
ایم کیوایم جلد سینٹ، قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی میں مزید صوبے بنانے کے لئے تحریک کا آغاز کرے گی
نومنتخب بلدیاتی نمائندے غرور و گھمنڈ میں مبتلا نہ ہوں بلکہ اسے خدا کا عطیہ سمجھتے ہوئے عوام کی خدمت کو عبادت بنائیں
بلدیاتی انتخابات میں تاریخی کامیابی حاصل کرنے پر زون، سیکٹرز اور یونٹس کے تمام ساتھیوں کو زبردست خراج تحسین اور شاباش
نوابشاہ، ٹنڈوالہ یار اور ٹنڈوجام میں بلدیاتی انتخابات میں شاندار کامیابی پر جمع ہونے والے ذمہ داران و کارکنان سے خطاب
لندن۔ 30دسمبر2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے خلاف ریاستی آپریشن ، ماورائے عدالت قتل اور چھاپوں گرفتاریوں کے باجود حق پرست عوام و کارکنان نے اپنی جان ہتھیلی پر پر رکھ کر ثابت قدمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایم کیو ایم کا منشور عوام تک پہنچایا اورایم کیوایم کوکامیابی سے ہمکنارکرایاجس پر میں انہیں زبردست خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔ آج نوابشاہ میں پیپلز پارٹی نے سرکاری سرپرستی میں کھلم کھلا دھندلی کی اور بیلٹ بکسوں میں جعلی ووٹ بھر دیئے ۔ جب پولنگ کے اختتام پر اس کی نشاندہی کی گئی تو پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے سرکاری اہلکاروں نے بیلٹ بکسوں کو غیر قانونی طریقے سے دوسری جگہ منتقل کردیا۔ یہ بات انہوں نے نوابشاہ ، ٹنڈوالہ یار اور ٹنڈوجام میں حق پرست نمائندوں کی بلدیاتی انتخابات میں شاندار کامیابی پر جمع ہونے والے ذمہ داران و کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی ہمیشہ یہ تاریخ رہی ہے کہ وہ من پسند نتائج حاصل کرنے کے لئے بے ایمانی اور دھوکہ دہی سمیت ہر غیر اخلاقی اور غیر قانونی راستہ اختیار کرتی ہے۔ پیپلز پارٹی ہمیشہ کوشش کرتی رہی ہے کہ ایم کیو ایم کو ایک بیگ، لفافے یا پڑیا میں بند کردیا جائے اور اس کے جائز حقوق پر ڈاکہ ڈالا جائے۔
جناب الطاف حسین نے نوابشاہ ، ٹنڈوالہ یار ، ٹنڈوجام، میروا، نوکوٹ اورنوشہروفیروز کی ماؤں ، بہنوں، بزرگوں اور نوجوانوں کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ تمام تر منفی پروپیگنڈوں اور سازشوں کے باوجود ثابت قدم رہے اور ہتھیار نہیں ڈالے۔ میری مسلسل صبر کی اپیلوں کا ذمہ داران و کارکنان نے بھر پور جواب دیا او ر کسی بھی موقع پر قانون کو اپنے ہاتھ میں نہیں لیا بلکہ پرامن طریقے سے تحریک کے نظریات کو پھیلاتے رہے۔ جناب الطاف حسین نے کہا کہ نصف صدی پہلے مغربی پاکستان میں چار صوبے بنائے گئے تھے یعنی پنجاب ، سرحد، سندھ ، بلوچستان اور یہ سوچا گیا کہ ملک کی آبادی کتنی ہی زیادہ کیوں نہ ہوجائے چار صوبے ہی قائم رہیں گے چاہے بڑھتی ہوئی آبادی کے سبب ان کا انتظام حکومت چلایا ہی نہ جاسکے لیکن یہ سوچ اب فرسودہ ہو چکی ہے۔ ملک کے بہتر انتظام کے لئے نئے انتظامی صوبوں کا قیا م ٖ ضروری ہے۔ ایم کیوایم بلدیاتی انتخابات کا سلسلہ ختم ہوتے ہی سینٹ، قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی میں ملک میں مزید صوبے بنانے کے لئے تحریک کا آغاز کرے گی۔
جناب الطاف حسین نے نومنتخب بلدیاتی نمائندوں کو ہدایت کی کہ وہ یہ عہدے حاصل کرنے کے بعد غرور و گھمنڈ میں مبتلا نہ ہوں بلکہ اسے خدا کا عطیہ سمجھتے ہوئے عوام کی بلامتیاز خدمت کو عبادت بنائیں۔ اپنے حلقے کی گلیوں اور محلوں کی صفائی ستھرائی، پانی ،بجلی اور عوام کے دیگر بلدیاتی مسائل کوحل کرنے لئے بھر پور کوششیں کریں۔
جناب الطاف حسین نے کہا کہ آج کے انتخابی نتائج نے ثابت کردیاکہ نوابشاہ، ٹنڈوجام، ٹنڈوالہ یار ، میروا، نوکوٹ اورنوشہروفیروز کے حق پرست عوام کو لالچ اور دھونس دھمکی سے نہ تو خریدا جاسکتا ہے اور نہ ہی انہیں ایم کیو ایم سے دور کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے بلدیاتی انتخابات میں تاریخی کامیابی حاصل کرنے پر زون، سیکٹرز اور یونٹس کے تمام ساتھیوں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم کے ذمہ دران و کارکنان نے ثابت کردیا ہے کہ تاریخ کے بدترین آپریشن کے باجود ان کے حوصلے بلند ہیں اور وہ ہر آزمائش میں سرخرو ہوں گے۔







10/1/2024 9:14:19 PM