Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

امریکہ اور کینیڈا کی مختلف ریاستوں سے تعلق رکھنے والے سول سوسائٹی کے نمائندہ وفد کی خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر سید شاہد پاشا سے ملاقات


 Posted on: 12/31/2015
امریکہ اور کینیڈا کی مختلف ریاستوں سے تعلق رکھنے والے سول سوسائٹی کے نمائندہ وفد کی خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر سید شاہد پاشا سے ملاقات 
وفد نے بلدیاتی انتخابات میں حق پرست امیدواران کی زبردست کامیابیوں پر مبارکباد پیش کی
ملاقات میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا
کراچی ۔۔۔31، دسمبر2015ء 
امریکہ اور کینیڈا کی مختلف ریاستوں سے تعلق رکھنے والے سول سوسائٹی کے نمائندہ وفد نے خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر سید شاہد پاشا سے ملاقات کی اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا ۔ اس موقع پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کی رکن محترمہ ذرین مجید اور نامزد نومنتخب میئر کراچی وسیم اختر بھی موجود تھے ۔ وفد نے ملک کی مجموعی سیاسی ، سماجی ، معاشی صورتحال پر گفتگو کی اور اس ضمن میں اپنے ہرممکن تعاون کی یقین دہائی کرائی ۔ امریکہ اور کینیڈا کی مختلف ریاستوں سے تعلق رکھنے والے سول سوسائٹی کے وفد کے ارکان نے بلدیاتی انتخابات 2015ء میں حق پرست امیدواروں کی زبردست کامیابیوں کو خوش آئند قرا ردیا اور وسیم اختر اور ارشد وہرا کو شہر کراچی کا میئر اور ڈپٹی میئر نامزد ہونے پر دلی مبارکباد بھی پیش کی ۔ 

10/1/2024 9:16:51 PM