جناب الطاف حسین کا ایم کیوایم لیگل ایڈ کمیٹی کے ایڈیشنل سیکریٹری جنرل عبدالمجید کاروانی کے بڑے بھائی ملک غلام قادر اعوان کے انتقال پر اظہار تعزیت
لندن۔۔۔۔30دسمبر2015
متحدہ قومی مومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم لیگل ایڈ کمیٹی کے ایڈیشنل سیکریٹری جنرل عبدالمجید کاروانی کے بڑے بھائی ملک غلام قادر اعوان کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہارکیا ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے عبدالمجید کاروانی سمیت مرحوم کے تما م لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ، انہوں نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام اور سوگوار لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔