Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر سید شاہد پاشا اور ارکان عبد الحسیب، محمد حسین، اقبال مقدم اور ارکان قومی وصوبائی اسمبلی کا نوابشاہ، ٹنڈو الہیار، ٹنڈو جام، میر واہ، بہلانی اور کراچی ضلع شرقی یو سی 13 کے مختلف علاقوں کا دورہ، پولنگ کیمپوں پر ووٹرز سے ملاقاتیں بھی کیں

 Posted on: 12/30/2015

پولنگ کے دن نوابشاہ اور ٹنڈو الہیار میں قائم کئے گئے انتخابی کنٹرول روم میں بھی رابطہ کمیٹی کے ارکان موجود رہے اور انتخابی عمل کی لمحہ بہ لمحہ تفصیلات معلوم کرتے رہے 
عوامی جوش و خروش نے بتادیا ہے کہ ایم کیوایم کے نامزد حق پرست امیدواران بلدیاتی انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے، رابطہ کمیٹی ارکان کی گفتگو 
نوابشاہ ۔۔۔30، دسمبر2015ء 
نوابشاہ اور ٹنڈو الہیار، ٹنڈو جام، میر واہ ، بہلانی اورکراچی کے ضلع شرقی کی یوسی 13 میں بلدیاتی الیکشن 2015ء کے سلسلے میں آج پولنگ کے دن ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر سید شاہد پاشا اور اراکین نے حق پرست ارکان قومی قومی وصوبائی اسمبلی کے ہمراہ مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور ایم کیوایم کے پولنگ کیمپوں پر موجودکارکنان اور ووٹرز سے ملاقاتیں کرکے انتخابی عمل کے حوالے سے معلومات حاصل کی ۔تفصیلات کے مطابق ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن محمد حسین اور اظہار احمد خان نے نوابشاہ اور رابطہ کمیٹی کے ارکان عبد الحسیب اور اقبال مقدم نے ٹنڈو الہیار کے مختلف علاقوں میں جاکر ایم کیوایم کے پولنگ کیمپوں کا دورہ کیا اور انتخابی عمل کا جائزہ لیا ۔ اس موقع پر حق پرست ارکان قومی وصوبائی اسمبلی، ایم کیوایم نوابشاہ اور ٹنڈالہیار زون کے انچارجز و اراکین بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ پولنگ کے دن نوابشاہ اور ٹنڈو الہیار میں قائم کئے گئے انتخابی کنٹرول روم میں بھی رابطہ کمیٹی کے ارکان موجود رہے اور ٹیلی فون ، فیکس اور ای میل کے ذریعے نوابشاہ اور ٹنڈو الہیار کے انتخابی عمل کی لمحہ بہ لمحہ معلومات حاصل کرتے رہے ۔ رابطہ کمیٹی کے ارکان کا انتخابی کیمپوں کے ودرے کے موقع پر طویل قطاروں میں کھڑے ووٹر ز نے استقبال کیا اور انہیں دیکھ کر انگلیوں کی مدد سے وکٹری کے نشانات بنائے ۔ اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے ارکان نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ نوابشاہ ، ٹنڈو الہیار اور دیگر اندرون سندھ کے اضلاع میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں بھر پور کامیابی حاصل کرے گی اور پولنگ کے دن عوامی جوش و خروش نے بتا دیا ہے کہ ایم کیوایم کے نامزد حق پرست امیدواران اندرون سندھ سے بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے ۔ 

12/21/2024 7:45:36 PM