Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        
Urdu News Archive
آگرہ تاج سمیت لیاری کے مختلف علا قوں میں امن کمیٹی کے دہشت گردوں کی قتل و غارتگری کا فوری نوٹس لیا جائے، عارضی رابطہ کمیٹی
ایم کیوایم کی عارضی رابطہ کمیٹی نے لیاری کے مختلف علا قوں میں نام نہاد امن کمیٹی کے دہشت گردو ں کی غنڈہ گردی اور قتل و غارتگری کی سخت ترین الفا ظ میں مذمت کی ہے ۔ایک بیان میں عارضی رابطہ کمیٹی نے کہا کہ گزشتہ کئی دنوں سے پیپلز امن کمیٹی کے مسلح دہشت گردوں نے آگرہ تاج کالونی ،کلری ، ہنگو آباد ، نیاآباد اور دیگر علا قوں میں کچھی برادری اورمقامی شہریوں کو دہشت گر دی کانشانہ بنا رکھا ہے دہشت گر د کھلے عام جدید ہتھیار وں سے لیس ہوکرمقامی شہریوں کو ہلاک وزخمی کر رہے ہیں
Read More    Posted on: 23 May 2013
کینیڈا کے مختلف شہروں میں ایم کیوایم کینیڈا کے زیراہتمام پاکستانی کمیونٹی کے پرامن احتجاجی مظاہرے اوراحتجاج
متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام کینیڈاکے مختلف شہروں ٹورونٹو،مانٹریال ، کیلگری و دیگرشہروں میں پرامن احتجاجی مظاہرے کیے گئے اور قائد جناب الطا ف حسین سے مکمل اظہارِیکجہتی کرتے ہوئے ان پرلگائے گئے جھوٹے ، بے بنیادالزامات اورمنفی پروپیگنڈے کے خلاف بھر پور احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے جناب الطاف حسین پر لگائے گئے الزامات کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی 
Read More    Posted on: 23 May 2013
پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سینیٹر رحمان ملک کی لندن میں ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین سے ملاقات
پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سینیٹر رحمان ملک نے آج لندن میں ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین سے ملاقات کی اور ان سے پاکستان کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔سینیٹر رحمان ملک نے جناب الطاف حسین کو صدر آصف علی زرداری کا خصوصی پیغام پہنچایا ۔
Read More    Posted on: 23 May 2013
مشرقی بائی پاس بھوسہ منڈی کے قریب بم دھماکہ پر جناب الطاف حسین اظہار مذمت۔
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کوئٹہ میں مشرقی بائی پاس بھوسہ منڈی کے قریب بم دھماکہ کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور دھماکے نتیجے میں متعدد اہلکاروں کی شہادت و زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس اظہارکیا ہے۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ جو عناصر معصوم عوام کی زندگیوں سے کھیل رہے وہ مسلمان تو کجا انسان کہلانے کے مستحق بھی نہیں ہیں ،
Read More    Posted on: 23 May 2013
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے رابطہ کمیٹی کے ارکان شکیل عمر ،سلیم تاجک اور کراچی تنظیمی کمیٹی کے سابق رکن فاروق سلیم کو غیر معینہ مدت کیلئے تنظیم سے معطل کر دیا
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے اپنے ایک بیان میں کارکنان و عوام کومطلع کیا ہے کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین ایم کیوایم کو اسکی اصل نظریاتی اساس پر واپسی لانے کیلئے مسلسل تہطیر ی عمل کر رہے ہیں اس میں وہ دن رات مصروف ہیں اور روزانہ صرف دو سے تین گھنٹے سوتے ہیں باقی 21،22گھنٹے لگاتارکا م کرتے ہیں تمام تر تفصیلات کی تصدیق و شواہد کے بعدوہ جو فیصلے کررہے ہیں اس میں رابطہ کمیٹی کے اراکین کی مشاورت کا بھی مکمل عمل دخل ہے ۔
Read More    Posted on: 23 May 2013
لیاری بہارکالونی کے علاقے عبدالطیف بھٹائی روڈاورہنگورہ آبادمیں لیاری گینگ وارکے دہشت گردوں کی اندھادھندفائرنگ کانوٹس لیاجائے اورکراچی کے شہریوں کوجان ومال کاتحفظ فراہم کیاجائے،رابطہ کمیٹی
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے لیاری کے علاقے بہارکالونی یوسی7جونامسجدشاہ عبدالطیف بھٹائی روڈاورہنگورہ آبادمیں برگرشاپ پرلیاری گینگ وارکے مسلح دہشت گردوں کی اندھادھندفائرنگ کر کے متعددافرادکے زخمی کرنے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اوراسے کھلی دہشت گردی اوربزدلانہ عمل قراردیاہے
Read More    Posted on: 22 May 2013
متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام بیلجیئم میں عمران خان کے خلاف زبر دست مظاہرہ بزرگوں ،نوجوانوں ،خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد میں شرکت
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد تحریک جنا ب الطاف حسین کے خلاف پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کی جانب سے کراچی میں پی ٹی آئی کی خاتون رہنما زہر ہ شاہد حسین کے قتل کی ذمہ داری عائد کئے جانے کے خلاف دنیا بھر کی طرح بیلجئم میں بھی احتجاجی مظاہر وں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے ۔اس سلسلے میں برسلز میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں خواتین ،بزرگوں،نوجوانوں اور بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
Read More    Posted on: 22 May 2013
ایم کیوایم میں تطہیر کا عمل شروع ہوچکا ہے جو مکمل تطہیر تک جاری رہے گا، الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ ایم کیوایم میں تطہیر کا عمل شروع ہوچکا ہے اور یہ عمل مکمل تطہیر تک جاری رہے گا۔ان خیالات کا اظہار جناب الطاف حسین نے بدھ کے روزایم کیوایم کے مرکز نائن زیروپر رابطہ کمیٹی کے ارکان سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم میں چندہ جمع کرنے پر پابندی ہے ، اگر تحریک کے کسی ذمہ دار یا کارکن کے بارے میں یہ شکایت موصول ہوئی کہ وہ کسی تاجر سے لیکر ٹھیلے والے تک سے چندہ مانگنے گیا ہے تو الزام ثابت ہونے کے بعد ایسے ذمہ دار یا کارکن کو تحریک کی بنیادی رکنیت سے خارج کردیا جائے گا۔
Read More    Posted on: 22 May 2013
جنو ب مشرقی لندن میں دہشت گردوں کے ہاتھوں برطانوی فوجی کے بہیمانہ قتل پر ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین کا دکھ کا اظہار
متحدہ قو می موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے جنو ب مشرقی لندن میں دہشت گردوں کے ہاتھوں ایک برطانوی فوجی کے بہیمانہ قتل پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے ۔ برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمر ون کے نام اپنے تحریر ی پیغام میں جناب الطا ف حسین نے کہا کہ وہ اس المناک واقعہ کی اپنی جانب ،اپنی جماعت کے تمام ذمہ داران وکارکنان کی جانب سے اور تمام پاکستانی عوام کی جانب سے مذمت کر تے ہیں اور مقتول کے سوگوار اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں
Read More    Posted on: 22 May 2013
کراچی سمیت ملک بھر میں بجلی کی طویل دورانئے کی لوڈشیڈنگ اور اضافی بل بھیجنے کا فی الفور نوٹس لیا جائے، نو منتخب اراکین قومی اسمبلی
متحدہ قومی موومنٹ کے نومنتخب اراکین قومی اسمبلی نے کراچی سمیت ملک بھر میں بجلی کی طویل دورانئے کی لوڈشیڈنگ اور صارفین کو اضافی بل بھیجنے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور موسم گرما میں طویل دورانئے کی لوڈشیڈنگ اور اضافی بلوں کے باعث عوام کو لاحق مشکلات اور پریشانیوں پر گہری تشویش کااظہار کیا ہے ۔ اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہاکہ 
Read More    Posted on: 22 May 2013

Urdu News Archive