Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کراچی سمیت ملک بھر میں بجلی کی طویل دورانئے کی لوڈشیڈنگ اور اضافی بل بھیجنے کا فی الفور نوٹس لیا جائے، نو منتخب اراکین قومی اسمبلی


کراچی سمیت ملک بھر میں بجلی کی طویل دورانئے کی لوڈشیڈنگ اور اضافی بل بھیجنے کا فی الفور نوٹس لیا جائے، نو منتخب اراکین قومی اسمبلی
 Posted on: 5/22/2013
کراچی سمیت ملک بھر میں بجلی کی طویل دورانئے کی لوڈشیڈنگ اور اضافی بل بھیجنے کا فی الفور نوٹس لیا جائے، نو منتخب اراکین قومی اسمبلی 
طویل دورانئے کی لوڈشیڈنگ نے پہلے ہی عوام کی زندگیاں اجیرن بنائی ہوئی تھیں لیکن اب اضافی بلوں نے عوام کی کمر ہی توڑ کر رکھ دی ہے
عوام کو بجلی کی لوڈشیڈنگ اور اضافی بلوں کے سبب لاحق مشکلات اور پریشانیوں سے فی الفور نجات دلائی جائے
کراچی22مئی2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے نومنتخب اراکین قومی اسمبلی نے کراچی سمیت ملک بھر میں بجلی کی طویل دورانئے کی لوڈشیڈنگ اور صارفین کو اضافی بل بھیجنے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور موسم گرما میں طویل دورانئے کی لوڈشیڈنگ اور اضافی بلوں کے باعث عوام کو لاحق مشکلات اور پریشانیوں پر گہری تشویش کااظہار کیا ہے ۔ اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہاکہ بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے سبب صنعتی ، تجارتی ، کاروباری سرگرمیاں شدید متاثر ہورہی ہیں جبکہ تعلیمی اداروں اور اسپتالوں میں بھی طالب علموں اور مریضوں کو دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ طویل دورانئے کی لوڈشیڈنگ نے پہلے ہی عوام کی زندگیاں اجیرن بنائی ہوئی تھیں لیکن اب اضافی بلوں نے عوام کی کمر ہی توڑ کر رکھی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اضافی بلنگ کے مسئلے انتہائی تشویشناک اور غیر قانونی پہلو یہ ہے کہ اگر اضافی بلوں کی درستگی کے حوالے سے متعلقہ اداروں سے رابطہ کیاجائے تو وہ بجائے بل کی تصحیح کرنے کے بجائے یہ حکم صادر فرماتے ہیں کہ آپ پہلے بل جمع کرادیں اگر کسی غلطی سے اضافی بل آگیا ہو گا تو بعد میں ایڈجسٹ کرلیاجائے گا ۔ انہوں نے کہاکہ کراچی سمیت ملک بھر میں بجلی کا بحران تو عوام جھیل ہی رہے ہیں تاہم لوڈشیڈنگ کے علاوہ عوام کو متعلقہ اداروں کی جانب سے بجلی کی ترسیل کیلئے کی گئی تنصیبات بوسیدہ ہوجانے کے باعث بھی بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سامنا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے ۔حق پرست نومنتخب اراکین قومی اسمبلی نے صدر مملکت آصف علی زرداری اور نگراں وزیراعظم میر ہزار خان کھوسو سے مطالبہ کیا کہ کراچی سمیت ملک بھر میں بجلی کی طویل دورانئے کی لوڈشیڈنگ اور صارفین کو اضافی بل بھیجنے کا فی الفور نوٹس لیاجائے ، لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے فی الفور اقدامات بروئے کار لائے جائیں اور عوام کو بجلی کی لوڈشیڈنگ اور اضافی بلوں کے سبب لاحق مشکلات اور پریشانیوں سے فی الفور نجات دلائی جائے ۔

12/24/2024 4:27:05 AM