Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم میں تطہیر کا عمل شروع ہوچکا ہے جو مکمل تطہیر تک جاری رہے گا، الطاف حسین


ایم کیوایم میں تطہیر کا عمل شروع ہوچکا ہے جو مکمل تطہیر تک جاری رہے گا، الطاف حسین
 Posted on: 5/22/2013
ایم کیوایم میں تطہیر کا عمل شروع ہوچکا ہے جو مکمل تطہیر تک جاری رہے گا، الطاف حسین
چائنا کٹنگ، زمینوں اور مکانوں پر قبضے جیسے معاملات کیلئے ایم کیوایم میں ’’Zero Tolerance ‘‘ کی پالیسی ہے
چائنا کٹنگ، آباد کاری، مکانوں، پلاٹوں اور دکانوں پر قبضے میں ملوث افراد کی ایم کیوایم میں کوئی گنجائش نہیں ہے
تاجر سے لیکر ٹھیلے والے تک سے چندہ مانگنے والے ذمہ دار یا کارکن کو تحریک کی بنیادی رکنیت سے خارج کردیا جائے گا
ایم کیوایم کے کسی بھی ذمہ دار، عہدیدار اور کارکن کو تحریک میں رہتے ہوئے ٹھیکیداری کی اجازت نہیں ہے
نائن زیرو پر رابطہ کمیٹی کے ارکان سے ٹیلی فون پر گفتگو
لندن۔۔۔22،مئی2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ ایم کیوایم میں تطہیر کا عمل شروع ہوچکا ہے اور یہ عمل مکمل تطہیر تک جاری رہے گا۔ان خیالات کا اظہار جناب الطاف حسین نے بدھ کے روزایم کیوایم کے مرکز نائن زیروپر رابطہ کمیٹی کے ارکان سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم میں چندہ جمع کرنے پر پابندی ہے ، اگر تحریک کے کسی ذمہ دار یا کارکن کے بارے میں یہ شکایت موصول ہوئی کہ وہ کسی تاجر سے لیکر ٹھیلے والے تک سے چندہ مانگنے گیا ہے تو الزام ثابت ہونے کے بعد ایسے ذمہ دار یا کارکن کو تحریک کی بنیادی رکنیت سے خارج کردیا جائے گا۔
جناب الطاف حسین نے کہاکہ چائنا کٹنگ، آباد کاری ، مکانوں،پلاٹوں اوردکانوں پر قبضے جیسے معاملات کیلئے ایم کیوایم میں ’’زیرو ٹولیرنس‘‘ (Zero Tolerance ) کی پالیسی ہے اوراس میں ملوث افراد کی ایم کیوایم میں کوئی گنجائش نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ اگر ایم کیوایم کا کوئی بھی ذمہ دار ، عہدیدار یا کارکن مکانوں ، فلیٹوںیا پلاٹوں کی خریدوفروخت کے کاروبار سے بالواسطہ یا بلاواسطہ منسلک ہے تو وہ رضاکارانہ طور پر تحریک کی ذمہ داری اور تحریک کی رکنیت سے استعفیٰ دیدے۔بصورت دیگر کسی بھی ذمہ داریا کارکن کے بارے میں یہ شکایت موصول ہوئی کہ وہ اس قسم کے کاروبارمیں بالواسطہ یا بلاواسطہ ملوث ہے تو ثبوت وشواہد کی روشنی میں ایسے ذمہ داریا کارکن کو تحریک کی بنیادی رکنیت سے خارج کردیا جائے گا۔
جناب الطاف حسین نے کہاکہ اسی طرح ایم کیوایم کے کسی بھی ذمہ دار، عہدیدار اورکارکن کوتحریک میں رہتے ہوئے ٹھیکیداری کی اجازت نہیں ہے ، اگرکوئی ذمہ داریا کارکن کا ٹھیکیداری کے پیشے سے وابستہ ہے تو وہ رضاکارانہ طور پرتحریک کی ذمہ داری اور رکنیت سے علیحدہ ہوکراس پیشے سے وابستہ رہ سکتا ہے اس پر ایم کیوایم کوکوئی اعتراض نہیں ہوگا۔ جنا ب الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم ،ایک عوامی جماعت ہے جو عوام کے بنیادی حقوق کیلئے جدوجہد کررہی ہے لہٰذا عوام کی مشکلات کا سبب بننے والے عناصر کیلئے ایم کیوایم میں کوئی گنجائش نہیں ہے ۔ ایم کیوایم میں تطہیر کا عمل شروع ہوچکا ہے اور یہ عمل مکمل تطہیر تک جاری رہے گا۔ ایم کیوایم میں زمینوں ، مکانوں اوردکانوں پرقبضے جیسے معاملات کیلئے ’’Zero Tolerance ‘‘ کی پالیسی ہے۔ جناب الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کے ارکان کو ہدایت کی کہ وہ تحریکی پیغام کے فروغ کیلئے محنت ولگن سے کام کریں اور تحریک کے کارکنان کے ساتھ عزت واحترام سے پیش آئیں۔

12/24/2024 4:46:52 AM