Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        
Urdu News Archive
لاہور میں ’’فلسفہ ء محبت ‘‘ کی تقریب پذیرائی سے ایم کیوایم کے قائد الطا ف حسین کا خطاب
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ اگرہم بھرپورقومی یکجہتی اوراتحاد کامظاہرہ کریں توامریکہ ہم سے بھی ہمارے جائز مطالبات ومعاملات پر بات کرے گا لیکن اگر ہم ایک طرف امریکہ سے امداد کی بھیک مانگیں اوردوسری جانب اسے آنکھیں دکھائیں تواس کا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا اور ڈرون حملے جاری رہیں گے۔ جماعت اسلامی والے بنگلہ دیشن میں اپنے ایک رہنماکو1971ء میں جنگی جرائم کے مقدمہ میں پھانسی کی سز ا ہونے پر پاکستان میں احتجاج کررہے ہیں لیکن ان ڈھائی لاکھ محب وطن پاکستانیوں کے بارے میں کوئی بات نہیں کرتا جو آج بھی بنگلہ دیشن میں ریڈکراس کیمپوں میں کسمپرسی کی زندگی گزاررہے ہیں۔
Read More    Posted on: 13 Dec 2013
سیاسی جماعتیں اور تحریکیں
ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں قائد تحریک جناب الطاف حسین کا فکرانگیز لیکچر
Read More    Posted on: 13 Dec 2013
چیف جسٹس تصد ق حسین جیلانی 14، دسمبر1986ء سانحہ علی گڑھ و قصبہ کالونی کے المناک سانحہ کا نوٹس لیں اور اس کی عدالتی تحقیقات کرائیں ،جناب الطاف حسین کی اپیل
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے سانحہ علی گڑھ و قصبہ کالونی کے شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے اور کہا ہے کہ سانحہ علی گڑھ و قصبہ کالونی ملک کی تاریخ کا المناک سانحہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم کے پاس اس بد ترین سانحہ کی ویڈیو فلم اور دیگر ثبوت و شواہد ہیں اور کسی بھی درد ناک سانحہ کا نوٹس 10سال یا 20سال بعد بھی لیاجاسکتا ہے لہٰذا میری موجودہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی سے دردمندانہ اپیل ہے کہ وہ سانحہ علی گڑھ و قصبہ کالونی کا نوٹس لیں اور اس کی عدالتی تحقیقات کراکر سانحہ کے 300سے زائد شہداء کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی ممکن بنائیں ۔ 
Read More    Posted on: 13 Dec 2013
متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام عوامی رابطہ مہم کاسلسلہ جاری ہے، رابطہ کمیٹی ،حق پرست عوامی نمائندے اور ونگزوشعبہ جات کی جانب سے مختلف علاقوں میں کارنر میٹنگزکاانعقاد
متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام عوامی رابطہ مہم کاسلسلہ جاری ہے اوراس سلسلے میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان،حق پرست عوامی نمائندوں اورایم کیوایم کے ونگزوشعبہ جات کے ارکان پرمشتمل ٹیمیں مختلف علاقوں میں جاکرکارنرمیٹنگزمنعقدکررہے ہیں اورعوام کوایم کیوایم کے خلاف ملکی وبین الاقوامی سطح پرجاری گھناؤنی سازشوں سے آگاہی فراہم کر رہے ہیں
Read More    Posted on: 13 Dec 2013
بلوچستان کے تین آزاد نومنتخب یونین کونسل کے اراکین نے متحدہ قومی موومنٹ میں شمولیت کا اعلان کردیا
بلوچستان میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں نصیر آباد سے تین آزاد نومنتخب یونین کونسل کے اراکین نے قائد تحریک جناب الطاف حسین کی ملک بھر کی مظلوم قومیتوں کے حقوق کی عملی جدوجہد سے متاثر ہوکر متحدہ قومی موومنٹ میں شمولیت کا اعلان کیا ہے ۔
Read More    Posted on: 13 Dec 2013
ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی کتاب ’’ فلسفہء محبت ‘‘ کی تقریب پذیرائی آج شام آواری ہوٹل لاہورمیں ہوگی
تقریب سے الطاف حسین لندن سے بذریعہ ٹیلیفون خطاب کریں گے
تقریب پذیرائی کی صدارت ممتاز دانشور،کالم نگار اورشاعرحسن نثارکریں گے جبکہ 
مہمان خصوصی سینئرصحافی اوردانشور مجیب الرحمن شامی ہوں گے
تقریب پذیرائی میں ملک کے ممتازصحافی اوردانشور فلسفہ ء محبت پر اظہارخیال کریں گے
Read More    Posted on: 12 Dec 2013
ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین کی نئی کتاب ’’فلسفہ محبت ‘‘ کی تقریب پذیرائی جمعہ ’’کو آواری ہوٹل ‘‘کے خورشید محل ہال لاہور میں منعقد ہوگی
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین کی نئی کتاب ’’فلسفہ محبت ‘‘ کی تقریب پذیرائی 13دسمبر جمعتہ المبارک کو شام 6:00بجے آواری ہوٹل کے’’ خورشید محل ہال‘‘ لاہور میں منعقد ہوگی ۔ 
Read More    Posted on: 12 Dec 2013
لانڈھی 89میں رینجرز کے ٹرک کو دھماکہ خیز مواد سے نشانہ بنانے پر جناب الطاف حسین کا اظہار مذمت
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے لانڈھی 89میں رینجرز کے ٹرک کو موٹر سائیکل میں نصب دھماکہ خیز مواد سے نشانہ بنانے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور دھماکے کے نتیجے میں ایک رینجرز اہلکار کے شہید اور متعدد کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے۔
Read More    Posted on: 12 Dec 2013
یورپی پارلیمنٹ کی جانب سے پاکستان کو جی ایس پی پلس درجہ ملنے پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کی مبارکباد
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے یورپی پارلیمنٹ کی جانب سے پاکستان کوجی ایس پی پلس کا درجہ ملنے پر حکومت پاکستان ،پاکستانی عوام اورصنعتکاروں کومبارکبادپیش کی ہے اور اسے برآمدات کے شعبے میں پاکستان کی بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔ ایک تہنیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ
Read More    Posted on: 12 Dec 2013
ایم کیوایم کے کارکنان کو لاپتہ کرنے کے واقعات کا سنجیدگی سے نوٹس لیا جائے، حق پرست اراکین قومی اسمبلی
متحدہ قومی موومنٹ کے حق پرست اراکین قومی اسمبلی نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس جناب جسٹس تصدق حسین جیلانی سے اپیل کی ہے کہ ایم کیوایم کے کارکنان کو گرفتار کرنے کے بعدلاپتہ کرنے کے واقعات کا سنجیدگی سے نوٹس لیا جائے اورلاپتہ کارکنان کی بازیابی اورانکے اہل خانہ کوانصاف کی فراہمی کیلئے ٹھوس بنیادوں پراقدامات کریں۔ اپنے مشترکہ بیان میں حق پرست اراکین قومی اسمبلی نے کہا کہ19
Read More    Posted on: 12 Dec 2013

Urdu News Archive