انصاف و قانون کی بالادستی میں جبر و ظلم کے ذریعے عوام کے مینڈیٹ کو چھینے اور چوری کرنے کی کوششیں ناکام ثابت ہوگئی، حق پرست عوام
حق وسچ کو ظلم و جبر کی طاقت سے دبایا نہیں جاسکتا ’’بے شک حق آنے کیلئے ہے اور باطل مٹنے کے لئے ہے ‘‘
ایم کیوایم حق پرستوں کی نمائندہ جماعت ہے جس میں محروم و مظلوم عوام اپنے حقوق کے حصول کیلئے الطاف حسین کے شانہ بشانہ عملی جدوجہد میں شامل ہیں
سندھ ہائیکورٹ کے تاریخ ساز فیصلے پر حق پرست عوام و کارکنان کے ایم کیوایم کے مرکزنائن زیرو، انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں فون، فیکس اور ای میل کے ذریعے تہنیتی پیغامات
کراچی :۔۔۔یکم؍جنوری2014ء
لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013ء پرسندھ ہائیکورٹ کے تاریخی فیصلے کوحق پرست عوام وکارکنان نے سراہتے ہوئے اسے حق وسچ کی فتح قرار دیا ہے اورکہا ہے کہ انصاف وقانونی کی بالادستی میں جبروظلم کے ذریعے عوام کے مینڈیٹ کو چھینے اورچوری کرنے کوششیں ناکام ہوگئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب ملک میں عدل وانصاف کابول بالاہے اور عدلیہ آزاد ہے تومحروم ومظلوم عوام کے حقوق کودنیاکی کوئی طاقت دبا نہیں سکتی ۔ان خیالات کااظہار ملک وبیرون ملک مقیم حق پرست عوام وکارکنان نے ایم کیوایم کے مرکزنائن زیرو اورایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں فون،فیکس اور ای میل کے ذریعے پیغامات میں کیا۔ 30،دسمبرکوسندھ ہائی کورٹ کی جانب سے سندھ لوکل گورنمنٹ ترمیمی آرڈی نینس ایکٹ 2013ء کے حوالے سے آنیوالے تاریخی فیصلے پرپاکستان اورپاکستان سے باہرمقیم بڑی تعدادمیں حق پرست عوام اورایم کیوایم کے ذمہ داران وکارکنان نے ایم کیوایم کے مرکز نائن زیروعزیزآباد،ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں ٹیلی فون،فیکس اورای میل کرکے اپنے تہنیتی پیغامات ریکارڈکرائے اورسندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کوتاریخی اورحق وسچ کی فتح قراردیتے ہوئے کہاکہ حق وسچ کوظلم وجبرکی طاقت سے دبایانہیں جاسکتا ’’بے شک حق آنے کیلئے ہے اور باطل مٹنے کے لئے ہے ‘‘۔انہوں نے کہاکہ ظلم کی سیاہ رات طویل ہوتی ہے لیکن یہ ہمیشہ نہیں رہتی۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم حق پرستوں کی جماعت ہے جس میں محروم ومظلوم عوام اپنے حقوق کے حصول کیلئے قائدتحریک الطاف حسین کے شانہ بشانہ عملی جدوجہدمیں شامل ہیں۔انہوں نے کہاکہ حکومت سندھ نے جس طرح سندھ کے حقوق پرڈاکہ ڈالنے کیلئے ہتھکنڈے استعمال کیے اورشہری علاقوں کے مینڈیٹ کوجبراً چھینے کی کوشش کی وہ دیوانے کاخواب ثابت ہوئے اوربالآخر فتح حق اورسچ کی ہوئی۔انہوں نے تاریخی فیصلے پرقائدتحریک الطاف حسین ،رابطہ کمیٹی کے ارکان اور ایم کیوایم کے ایک ایک کارکن اورذمہ دارکودل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی اورانہوں نے ہائیکورٹ کے فیصلے پربیرسٹرفروغ نسیم سمیت ایم کیوایم کی وکلاء کی پوری ٹیم اورتمام تنظیمی شعبوں کے ارکان اور رابطہ کمیٹی کو زبردست مبارکباد اورخراج تحسین پیش کیا۔