ایم کیوایم کے کارکنان ماضی کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے 03 جنوری کے جلسہ عام میں اپنے سابقہ ریکارڈ توڑ دیں گے، ارکان رابطہ کمیٹی
03جنوری کا جلسہ عام بلدیاتی الیکشن مہم کا حصہ نہیں بلکہ اپنے اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہے
متحدہ قومی موومنٹ نے اپنی سچائی پر مبنی جدوجہد کی بدولت ہمیشہ کامیابی حاصل کی اور آگے بھی اس سلسلے کو برقرار رکھے گی
حیدر آباد میں ایم کیوایم کے زیر اہتمام ہونے والے جلسہ عام کے سلسلے میں باغ مصطفی گروانڈ میں سیکٹرز و شعبہ جات کے ذمہ داران کے اجلاس سے سید شاکر علی، اشفاق منگی، یوسف شاہوانی اور دیگر کا خطاب
حیدرآباد۔۔۔۔31،دسمبر ، 2013ء
وقت سے غافل لوگوں پسپائی اور تباہی کی جانب جاتے ہیں اور وقت پھر انہیں سنبھلنے کا مواقع فراہم نہیں کرتا۔ ان خیالات کا اظہار متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ارکان سید شاکرعلی، اشفاق منگی اور یوسف شاہوانی نے حیدرآباد میں ایم کیوایم کے زیر اہتمام ہونے والے جلسہ عام کے سلسلے میں باغ مصطفی گروانڈ میں سیکٹر ز و شعبہ جات کے ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حالات ہمیں احساس ذمہ داری کے ساتھ کام کرنے کی اشد ضرورت ہے کیونکہ اب ہماری جدوجہد ہماری بقاء کیلئے ضروری ہے اور ہماری بقاء قائد تحریک جناب الطاف حسین سے وابستہ ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہمیں اس جلسہ عام کے ذریعے قائد تحریک جناب الطاف حسین کو ختم کرنے کی سازش کرنے والوں کو یہ اپنے اتحاد سے یہ پیغام دینا ہے کہ ایک الطاف حسین ایک شحص کا نام نہیں بلکہ ایک نظریہ کا نام ہے جیسے ختم کرنا ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے کارکنان ماضی کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے 03جنوری کے جلسہ عام میں اپنے سابقہ ریکارڈ توڑ دیں گے اور یہ جلسہ عام ایک تاریخی جلسہ ثابت ہوگا ۔انہوں نے کہاکہ حیدرآباد شہر قائد تحریک جناب الطاف حسین کا شہر ہے اور 03جنوری کو حیدرآباد میں ہونے والا جلسہ عام کی شاندار کامیابی ایک بار پھر یہ ثابت کریگا ۔انہوں نے کہاکہ 03 جنوری کا جلسہ عام بلدیاتی الیکشن مہم کا حصہ نہیں بلکہ اپنے اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہے ۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کیخلاف سازشیں کرنے والوں کو ماضی کی طرح ناکامی ہوگی اور کامیابی ایم کیوایم کا مقدر ہوگی ۔انہوں نے مزید کہاکہ متحدہ قومی موومنٹ نے اپنی سچائی پر مبنی جدوجہد کی بدولت ہمیشہ کامیابی حاصل کی اور آگے بھی اس سلسلے کو برقرار رکھے گی ۔ انہوں نے کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین رب کائنات کی جانب سے مظلوم و محکوم عوام ایک انمول تحفہ ہے اور انکی مدبرانہ قیادت نے ہمیشہ مظلوم و محکوم عوام ہر آزمائش میں کامیابی سے ہمکنارکیا اور حیدرآباد کا جلسہ عوام بھی ایک نئی تاریخ رقم کریگا ۔ اجلاس سے سندھ تنظیمی کمیٹی انچارج عمرقریشی ،ایم کیوایم حیدرآباد کے زون انچارج نوید شمسی نے بھی خطاب کیا۔بعد ازیں متحدہ قومی موومنٹ رابطہ کمیٹی اراکین نے باغ مصطفی گراونڈ لطیف آباد میں جلسہ عام کی تیاریوں کا بھی جائزہ لیا۔ اس موقع پرجاوید کاظمی بھی موجود تھے۔