سابق وفاقی وزیرداخلہ سینیٹررحمن ملک نے ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کوفون کرکے اپنی اوراپنے اہل خانہ کی جانب سے نئے سال کی مبارکباد پیش کی
الطا ف حسین نے بھی رحمن ملک اوران کے اہل خانہ کو نئے سال کی مبارکبادپیش کی
لندن ۔۔۔۔ یکم جنوری 2013ء
سابق وفاقی وزیرداخلہ سینیٹررحمن ملک نے متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین کوفون کرکے اپنی اوراپنے اہل خانہ کی جانب سے نئے سال کی مبارکباد پیش کی اوران کے لئے نیک جذبات کااظہارکیا ۔ جناب الطا ف حسین نے بھی رحمن ملک اوران کے اہل خانہ کو نئے سال کی مبارکبادپیش کی اور نئے سال کی آمدپرکیک اورگلدستہ بھیجنے پر ان کاشکریہ اداکیا۔