Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جمہوریت انتخابی عمل کے بغیر نامکمل ہے، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی


جمہوریت انتخابی عمل کے بغیر نامکمل ہے، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
 Posted on: 1/1/2014 1
جمہوریت انتخابی عمل کے بغیر نامکمل ہے، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
ایم کیوایم 18 جنوری کو سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا ماحول بنا کر سیاسی سرگرمیوں کو عروج پر لیجانا چاہتی ہے
ایم کیوایم کی تمام تر مثبت کوششوں کے باوجود پیپلز پارٹی اپنے ماضی کے ریکارڈ کو خراب نہیں کرنا چاہتی 
پیپلز پارٹی بلدیاتی انتخابات کو سبوتاژ کرنے کیلئے اور ایم کیوایم کے مینڈیٹ کو چھیننے کیلئے منفی ہتھکنڈے استعمال کیے جارہی ہے 
حکومت سندھ کی جانب سے شیعہ رہنماء کے قتل میں ایم کیوایم کو ملوث کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں
موجودہ حکومت امن و امان کی صورتحال کو کنٹرول کرنے میں پوری طرح ناکام ہو نااہل ثابت ہوچکی ہے
وزیر اعلیٰ سندھ سب کو آزادانہ انتخابات میں حصہ لینے کا موقع فراہم کریں
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان انجینئر ناصر جمال، قاسم علی رضا، اسلم آفریدی اور ڈاکٹر صغیر احمد کے ہمراہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں ہنگامی پریس کانفرنس
کراچی:۔۔۔یکم جنوری 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرڈاکٹرخالدمقبول صدیقی نے کہاہے کہ جمہوریت انتخابی عمل کے بغیرنامکمل ہے، ایم کیوایم 18جنوری کو سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا ماحول بناکرسیاسی سرگرمیوں کوعروج پر لیجانا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم کی تمام ترمثبت کوششوں کے پیپلزپارٹی اپنی ماضی میں ریکارڈ کو خراب نہیں کرنا چاہتی اور یہی وجہ ہے کہ اس جماعت کی جانب سے انتخابات کو سبوتاژ کرنے کیلئے اور ایم کیوایم کے مینڈیٹ کوچھیننے کیلئے منفی ہتھکنڈے استعمال کیے جارہے ہیں، پیپلزپارٹی کی موجودہ حکومت امن و امان کی صورتحال کوکنٹرول کرنے میں پوری طرح ناکام و نااہل ثابت ہوچکی ہے،وزیراعلیٰ سندھ سب کو آزادانہ انتخابات میں حصہ لینے کا موقع فراہم کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرانجینئرناصرجمال،ارکان رابطہ کمیٹی قاسم علی رضا،اسلم آفریدی اور ڈاکٹر صغیر احمد کے ہمراہ خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔ ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی نے کہا کہ سندھ میں18 جنوری 2014ء کوبلدیاتی انتخابات کی تاریخ کااعلان ہوچکاہے اورایم کیوایم نے گزشتہ دوروزقبل بھی اپنے اجلاس کے دوران اس عزم کا احاطہ کرچکی ہے کہ وہ سندھ میں دوستانہ ماحول پیداکرکے نہ صرف شہربلکہ صوبے میں جمود کو توڑا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں3 جنوری کوباغ مصطفی حیدرآباد جبکہ 5جنوری کوگلشن اقبال میں الدین پارک سے متصل میدان میں تاریخی جلسہ عام منعقد کریگی۔ انہوں نے کہا کہ ہم سیاسی سرگرمیوں کو عروج پرپہنچانے کی کوشش کررہے ہیں تاکہ 18جنوری کوانتخابات پرامن طریقے سے منعقد کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت انتخابی عمل کے بغیرنامکمل ہے، عدالت کے ایک تاریخی فیصلے کے بعد جو بلدیاتی انتخابات ہونے جارہے ہیں وہ تاریخی انتخابات ہونگے اور ہماری کوشش ہے ہم لوگوں کو متحرک کرکے انتخابی عمل کو کامیاب بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری تمام ترمثبت کوششوں کے باوجود دوسری جانب پیپلز پارٹی اپنے ماضی کے ریکارڈ کو خراب نہیں کرنا چاہتی ،پیپلزپارٹی کی تاریخ ہے کہ اس نے کوئی بھی انتخاب ہونے نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری مثبت سرگرمیوں کوروکنے کیلئے پیپلزپارٹی نے چندروزقبل شیعہ رہنماء کے قتل میں ایم کیوایم کوملوث کرنے کی کوشش کی ہے جس کی ہم بھرپور اندازمیں مذمت کرتے ہیں اوراعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ قتل کی واردات میں ملوث اصل قاتلوں کو گرفتار کرکے ایم کیوایم کے خلاف سازش کو ناکام کیا جائے ۔ انہوں نے کہاکہ سب جانتے ہیں کہ گینگ وارکے دہشت گردوں نے ماڑی پورمیں ایم کیوایم کے ہمدرد خاندان کے ساتھ سیاسی بنیاد پر سفاکانہ واردات کی گئی اور دو خواتین کی اجتماعی عصمت دری کر کے خاندان کے افراد کو بے دردی سے قتل کردیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم جمہوریت پریقین رکھنے والی پرامن جماعت ہے جوقائدتحریک الطاف حسین کے فکروفلسفے کے مطابق جدوجہد کررہی ہے۔ آخر میں انہوں نے سندھ کے عوام سے اپیل کی کہ وہ بلدیاتی انتخابات کو پرامن طریقے سے کامیاب بنائیں اورایم کیوایم کے حیدر آباد اور کراچی میں فقید المثال جلسوں میں بھرپوراندازمیں شرکت یقینی بنائیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی موجودہ حکومت شہرمیں امن وامان کی صورتحال کو کنٹرول کرنے میں مکمل طورپرناکام ونااہل ثابت ہوچکی ہے ۔ایک اورسوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ پرویز مشرف کے دور میں ہونیوالی نئی حلقہ بندیوں میں ایم کیوایم نے انتخابات میں حصہ نہیں لیا تھا لہٰذاان حلقہ بندیوں کافائدہ ایم کیوایم کوپہنچایہ الزام سراسر بے بنیاد ہے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ گذشتہ دودھائیوں سے کراچی اورحیدرآباد کا مینڈیٹ ایم کیوایم کے پاس ہے اورانشاء اللہ عوام کی حمایت سے یہ مینڈیٹ آئندہ بھی کوئی نہیں چھین سکتا۔

9/28/2024 10:20:06 AM