Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        
Urdu News Archive
ایم کیوا یم رابطہ کمیٹی کے اراکین کی کراچی میں نشتر پارک سے برآمد ہونیوالے مرکزی ماتمی جلوس میں شرکت
یوم عاشور کے موقع پر کراچی نشتر پارک سے برآمد ہونے والے مرکزی ماتمی اور عزاداران حسینؓ کے جلوس میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین سید امین الحق، عارف خان ایڈوکیٹ، کنور نوید جمیل ، ارشد حسن ، کمال ملک ، گلفرازخان خٹک ، عبدالقادر خانزادہ ،اقبال مقدم ، عادل خان ، ایم کیو ایم سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے انچارج وسیم اختر واراکین ، حق پرست ارکان اسمبلی ، ایم کیو ایم علماء کمیٹی و دیگر ذمہ اران نے شرکت کی۔جناب الطاف حسین کی خصوصی ہدایت پر جلوس کی گزرگاہوں پر ایم کیوایم کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے طبی کیمپس قائم کئے گئے تھے
تصاویر
Read More    Posted on: 24 Oct 2015
ایم کیو ایم را بطہ کمیٹی کے ارکان کی 9محرم الحرام اور عاشور کی درمیا نی شب انچولی سے نکلنے والے ماتمی جلو س میں شرکت ،لیاقت آبا د میں روایتی تعزیوں کا دورہ
متحدہ قومی مو ومنٹ کی را بطہ کمیٹی کے ارکان امین الحق، زرین مجید اور کنویر نوید جمیل نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ 9 محرم الحرام اور یوم عاشور کی درمیانی شب انچولی سے نکلنے والے ما تمی جلوس میں شرکت کی اور خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے اعزادران کو طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے لگائے گئے کیمپس کا دورہ کیا
تصاویر
Read More    Posted on: 24 Oct 2015
جیکب آباد میں خودکش دھماکے میں شہیدہونے والے ایم کیوایم کے چاروں کارکنوں علی رضا شہید ، سکندرعلی شہید ، نیاز جاکھرانی اوراصغرعلی شہیدکو سپردخاک کردیاگیا
گزشتہ روز جیکب آبادکے علاقے لاشاری محلہ میں ماتمی جلوس میں ہونے والے خودکش دھماکے میں شہیدہونے والے ایم کیوایم کے چاروں کارکنوں علی رضا شہید ، سکندرعلی شہید،اصغرعلی شہید اور نیاز جاکھرانی کو جیک آبادکے مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا۔ شہیدوں کے جناز ے میں ایم کیوایم کے ارکان سندھ اسمبلی دلاورقریشی ایڈوکیٹ،دیوان چندچاؤلہ، ایم کیوایم جیکب آبادکے زونل انچارج اسلم تھہیم، جوائنٹ انچارج ارباب علی بلیدی، زونل کمیٹی کے ارکان ، کارکنوں اورہمدردوں کی بڑی تعدادنے شرکت کی ۔شہداء کی تدفین کے موقع پر علاقے کی فضاء سوگوارتھی اورہرشخص اس سانحہ پراشکبارتھا۔

Read More    Posted on: 24 Oct 2015
واقعہ کربلا عالم اسلام کیلئے ایک مشعل راہ ہے جو حق پر ثابت قدم رہنے کا سبق دیتا ہے۔ الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہا ہے کہ واقعہ کربلا ہمیں حق پر ثابت قدم رہنے کا وہ عظیم سبق دیتا ہے جو رہتی دنیا تک تمام عالم اسلام کیلئے ایک مشعل راہ ہے۔ یوم عاشور کے موقع پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ نواسہ رسول ﷺ حضرت امام حسینؓ ، اہل ابیت ؓ اور ان کے رفقاء نے اسلام کی بقاء اور حق کی سربلندی کی خاطر ظالم و جابر قوتوں کے آگے سرخم کرنے کے بجائے اپنے کنبے کا سرکٹانا قبول کیا لیکن باطل پرست یزیدکی بیعت کرنا قبول نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ
English Viewers
Read More    Posted on: 23 Oct 2015
جیکب آبادمیں قومی شاہراہ پرپارک کے قریب بم دھماکے پرایم کیوایم کے قائدالطاف حسین کااظہارمذمت
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے جیکب آبادمیں قومی شاہراہ پرپارک کے قریب ۹محرم الحرام کے جلوس میں بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اوربم دھماکے کے نتیجے میں معصوم بچوں سمیت متعدداعزارداران کے جاں بحق وزخمی ہونے پردلی رنج وغم کااظہارکیاہے
Read More    Posted on: 23 Oct 2015
جیکب آباد میں ماتمی جلوس میں خودکش دھماکے میں ایم کیوایم کے تین کارکنوں سمیت 22 افراد کی شہادت ایک بڑا سانحہ ہے۔ الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے جیکب آباد میں ماتمی جلوس میں ہونے والے خودکش دھماکے کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے اور واقعہ میں ایم کیوایم کے تین کارکنوں سمیت درجنوں افراد کے شہید وزخمی ہونے پر دلی افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ جیکب آباد کا واقعہ ایک بڑاسانحہ ہے جس میں ایم کیوایم کے تین کارکنان سمیت 22معصوم وبے گناہ عزاداران شہید ہوئے، معصوم عوام درندہ صفت دہشت گردوں کی دہشت گردی کا نشانہ بن رہے ہیں لیکن ایسی کھلی دہشت گردی کی کارروائیاں کرنے والے دہشت گردوں کے خلا ف کارروائی کے بجائے ایم کیو ایم کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ 
Read More    Posted on: 23 Oct 2015
بولان کے بعدجیکب آبادمیں خودکش دھماکے نے حکومت اورقانون نافذکرنے والےاداروں کے تمام دعووں کی قلعی کھول دی ہے ۔ ندیم نصرت
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے قائم مقام کنوینرندیم نصرت نے جیکب آبادکے علاقے لاشاری محلہ میں ماتمی جلوس میں ہونے والے خودکش دھماکے کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے اورواقعہ میں ایم کیوایم کے تین کارکنوں سمیت درجنوں افرادکے شہیدوزخمی ہونے پر دلی افسوس کااظہارکیاہے 
Read More    Posted on: 23 Oct 2015
جیکب آباد میں ماتمی جلوس میں ہونے والے خودکش دھماکے میں ایم کیوایم کے تین کارکن بھی شہیدہوئے
جیکب آبادکے علاقے لاشاری محلہ میں ماتمی جلوس میں ہونے والے خودکش دھماکے میں ایم کیوایم کے تین کارکن بھی شہیدہوئے ہیں جبکہ ایک کارکن شدید زخمی ہیں
Read More    Posted on: 23 Oct 2015
سندھ کے چھوٹے وڈیرے اور کاشتکار ملک خصوصاً سندھ کی ترقی و خوشحالی کیلئے ایم کیوایم میں شامل ہوکر اپنا کردار ادا کریں، سندھ تنظیمی کمیٹی
ٰٓایم کیوایم سندھ تنظیمی کمیٹی کے اراکین نے سندھ کے چھوٹے وڈیروں اور کاشتکاروں سے اپیل کی ہے کہ وہ ملک خصوصاً سندھ کی ترقی وخوشحالی کیلئے متحدہ قومی موومنٹ میں شامل ہوکر اپنا کردار ادا کر یں ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سندھ کی موجودہ سیاسی صورتحال میں پیپلز پارٹی کے باغی اراکین اور سندھی قوم پرست سندھ کے چھوٹے وڈیروں اور کاشتکاروں پر دباؤ ڈال کر انہیں اپنے سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کر سکتے ہیں جبکہ سندھ کے چھوٹے وڈیروں اور کاشتکاروں پر بھی سیاسی پریشرڈالاجارہا ہے کہ وہ پیپلزپارٹی کے باغی اراکین گروپ کی حمایت کریں جو یقیناًچھوٹے وڈیروں اور کاشتکاروں کیلئے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے ،انہوں نے کہا کہ
Read More    Posted on: 23 Oct 2015
امریکہ کا مسئلہ کشمیر پر مصالحت سے انکار، بشکریہ روزنامہ جنگ
برطانوی خبررساں ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر نے مسئلہ کشمیر پر مصالحت سے انکار کردیا ہے جبکہ فرانسیسی خبررساں ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ نواز اور ابامہ ملاقات نیوکلیئر دہشت گردی کے خطرے پر بات کی گئی ۔ نیوکلیئر امور پر سمجھوتہ تو نہیں ہوا مگر اس معاملے پر بات چیت جاری رکھنے کا عزم کیا گیا۔۔۔۔
Read More    Posted on: 23 Oct 2015

Urdu News Archive