Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سادہ لباس اہلکاروں کی جانب سے بیگناہ ذمہ داران اور کارکنان کی گرفتاریاں جمہوری اقدار کے منافی ہیں، رابطہ کمیٹی


سادہ لباس اہلکاروں کی جانب سے بیگناہ ذمہ داران اور کارکنان کی گرفتاریاں جمہوری اقدار کے منافی ہیں، رابطہ کمیٹی
 Posted on: 11/16/2015
سادہ لباس اہلکاروں کی جانب سے بیگناہ ذمہ داران اور کارکنان کی گرفتاریاں جمہوری اقدار کے منافی ہیں، رابطہ کمیٹی
ایم کیوایم پرامن سیاسی جماعت ہے جو تمام اداروں کا احترام کرتی ہے، بیگناہ کارکنوں کو گرفتار کرکے ہماری جمہوری جدوجہد کو نقصان پہنچایا جارہا ہے، رابطہ کمیٹی 
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجابی سرائیکی آرگنائزنگ کمیٹی کے یونٹ انچارج ارشاد علی سمیت تین کارکنان کو گرفتار کیا گیا ہے
وزیر اعظم پاکستان، وفاقی وزیر داخلہ اور شکایتی ازالہ کمیٹی سادہ لباس اہلکاروں کی جانب سے بیگناہوں کی گرفتاری کا سلسلہ بند کروائے 
کراچی ۔۔۔16نومبر2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے شہر کے مختلف علاقوں سے سادہ لباس میں ملبوث اہلکاروں کی جانب سے ایم کیوا یم کے ذمہ داران اور کارکنان کی بلاجواز گرفتاریوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے گرفتاریوں کو جمہوری اقدار کے سراسر منافی قرار دیاہے۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ کراچی آپریشن کی آڑمیں بیگناہوں کی گرفتاریوں سے شہر میں مستقل و پائیدار امن کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا، ایم کیوا یم پر امن سیاسی جماعت ہے جو تمام اداروں کا احترام کرتی ہے لیکن ہمارے بیگناہ کارکنوں کو گرفتار کرکے ہماری جمہوری جدوجہد کو نقصان پہنچانے کی سازشیں کی جارہی ہیں۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ساد ہ لباس اہلکاروں نے ایم کیوا یم کورنگی سیکٹر کے کارکن شکیل احمد قریشی ، پنجابی سرائیکی آرگنائزنگ کمیٹی کے یونٹ انچارج ارشاد علی، کارکن جاوید اور سوسائٹی سیکٹر یونٹ 65کے کارکن احسان کو گرفتار کیا ہے جن کے متعلق کسی کو کوئی معلومات فراہم نہیں کی جارہی ہے۔رابطہ کمیٹی نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور کراچی آپریشن کی شکایتی ازالہ کمیٹی کے عہدیداران سے مطالبہ کیاہے کہ وہ کراچی میں ایم کیو ایم کے کارکنان اور بیگناہ شہریوں کی بلاجواز گرفتاریوں کا سلسلہ فوری رکوانے کیلئے ٹھوس اقدامات کریں تاکہ شہر میں امن و امان کے قیام کی کوششوں کو مثبت طریقے سے آگے بڑھایا جاسکے۔

10/1/2024 3:32:01 PM