Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ٹنڈو جام شہر کے عوام نے ایم کیوایم مخالفین کو یہ پیغام دیا ہے کہ ٹنڈو جام شہر کل بھی قائد تحریک جناب الطاف حسین کا تھا اور آج بھی قائد تحریک کا ہے۔ شبیر احمد قائمخانی


ٹنڈو جام شہر کے عوام نے ایم کیوایم مخالفین کو یہ پیغام دیا ہے کہ ٹنڈو جام شہر کل بھی قائد تحریک جناب الطاف حسین کا تھا اور آج بھی قائد تحریک کا ہے۔ شبیر احمد قائمخانی
 Posted on: 11/16/2015
ٹنڈو جام شہر کے عوام نے ایم کیوایم مخالفین کو یہ پیغام دیا ہے کہ ٹنڈو جام شہر کل بھی قائد تحریک جناب الطاف حسین کا تھا اور آج بھی قائد تحریک کا ہے۔ شبیر احمد قائمخانی
ٹنڈو جام شہر حق پرستوں کا شہر ہے اور اس شہر سے حق پرست نمائندے بھاری اکثریت میں کامیاب ہونگے۔ شبیر احمد قائمخانی
بلدیاتی انتخابات میں ٹنڈو جام شہر سے حق پرستوں کی فتح یقینی ہے کیونکہ یہ شہر قائد تحریک جناب الطاف حسین کے چاہنے والوں کا شہر ہے۔ حیدر عباس رضوی
ٹنڈوجا م کے شہریوں نے قائد تحریک جناب الطاف حسین کو سرخرو کیا اور آگے بھی انکے نامزد امیدواران کو کامیاب بنا کر حق پرستی کا ثبوت دینگے۔ حیدرعباس رضوی
ایم کیو ایم مخالفین حق پرست امیدواران کی بلا مقا بلہ کامیابی سے اپنے انجام کا اندازہ لگا سکتے ہیں ۔راشد ممتاز 
ٹنڈو جام میں بلدیاتی انتخابات میں امیدواران کی انتخابی مہم اور خدمت خلق فاؤنڈیشن ، ایمبولینس سینٹرکے افتتاح کے حوالے سے منعقدہ تقریبات سے خطاب
حیدرآباد۔۔۔16 ،نومبر،2015 ء
متحدہ قومی موومٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن شبیر احمد قائم خانی نے کہا ہے کہ ٹنڈو جام شہر کے عوام نے ایم کیو ایم مخالفین کو یہ پیغام د ے رہا ہے کہ ٹنڈو جام شہر کل بھی قائد تحریک جناب الطاف حسین کا تھا اور آج بھی قائد تحریک کا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹنڈو جام میں بلدیاتی انتخابات میں امیدواران کی انتخابی مہم اور خدمت خلق فاؤنڈیشن ، ایمبولینس سینٹر کے افتتاح کے حوالے سے منعقدہ تقریبات سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔ ان تقریبات میں ایم کیو ایم سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے رکن سید حیدرعباس رضوی ، ایم کیو ایم حیدرآباد کے جوائنٹ زونل انچارج راشد ممتار و ارکین زونل کمیٹی اور ٹنڈو جام سیکٹرز کے ذمہ داران سمیت علاقے کے معززین اور حق پرست عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔انہوں نے مزید کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کے نظریئے کے فروغ میں ٹنڈو جام شہر نے بہت اہم کردار ادا کیا ہے ، ٹنڈو جا م شہر حق پرستوں کا شہر ہے اور اس شہر سے حق پرست نمائندے بھاری اکثریت میں کامیاب ہونگے ۔انہوں نے کہا کہ حق پرست نمائندے صرف عوامی خدمت کے جذبے سے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں اور انہیں کامیا ب بنانا حق پرست عوام کی ذمہ داری ہے ۔ا س موقع پر ایم کیو ایم سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے رکن سیدحیدرعباس رضوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں ٹنڈو جام شہر سے حق پرستوں کی فتح یقینی ہے کیونکہ یہ شہر قائد تحریک جناب الطاف حسین کے چاہنے والوں کا شہر ہے ۔انہوں نے کہا کہ ٹنڈوجا م کے شہریوں نے قائد تحریک جناب الطاف حسین کو سرخرو کیا اور آگے بھی انکے نامزد امیدواران کو کامیاب بنا کر حق پرستی کا ثبوت دینگے۔تقریبات سے حیدرآباد کے جوائنٹ زونل انچارج راشد ممتاز نے بھی خطاب کیا ۔بعد ازاں رابطہ کمیٹی کے رکن نے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے ایمبولینس سینٹرز کا افتتاح بھی کیا ۔

تصاویر

12/21/2024 8:08:50 PM