Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

نوابشاہ وارڈ 27 سے نامزد حق پرست امیدوار محمد حنیف راٹھور کے برادر نسبتی پر قاتلانہ حملہ بزدلانہ کارروائی ہے، ایم کیوا یم رابطہ کمیٹی


نوابشاہ وارڈ 27 سے نامزد حق پرست امیدوار محمد حنیف راٹھور کے برادر نسبتی پر قاتلانہ حملہ بزدلانہ کارروائی ہے، ایم کیوا یم رابطہ کمیٹی
 Posted on: 11/16/2015
نوابشاہ وارڈ 27 سے نامزد حق پرست امیدوار محمد حنیف راٹھور کے برادر نسبتی پر قاتلانہ حملہ بزدلانہ کارروائی ہے، ایم کیوا یم رابطہ کمیٹی
حکومت سندھ ایم کیوایم کے بلدیاتی امیدواران اور عزیزوں کا تحفظ یقینی بنانے میں مکمل طور سے ناکام ہے
اوچھے ہتھکنڈوں کے ذریعے ایم کیوایم کو سندھ کے بلدیاتی انتخابات سے پیچھے نہیں ہٹایا جاسکتا، رابطہ کمیٹی
وزیر اعظم، وزیر اعلی، وزیر داخلہ و دیگر متعلقہ حکام ملوث عناصر اور انکے سرپرستوں کو بے نقاب کرکے گرفتار کروائیں 
ایم کیوا یم رابطہ کمیٹی کی حق پرست نامزد امیدوار کے برادر نسبتی پرقاتلا نہ حملے کی شدید مذمت، اسپتال میں زخمی کی عیادت کی
کراچی ۔۔۔16نومبر2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ نے نوابشاہ میں وارڈ نمبر 27سے نامزد حق پرست کونسلر محمد حنیف راٹھو ڑ کے برادر نسبتی محمد شریف پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حملے کو بزدلانہ کارروائی قرار دیا ہے ۔ ایک مذمتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ بلدیاتی شیڈول کے اعلان کے بعد سے اندرون سندھ حق پرست نامزدبلدیاتی امیدواران کو مختلف اوچھے ہتھکنڈوں کے ذریعے خوفزدہ کیا جارہا ہے جس کے متعلق ہم بارہا حکام بالا اور وزیر اعلیٰ سندھ کو آگاہ کرچکے ہیں لیکن آج ہونیوالے اس حملے نے ثابت کردیاہے کہ حکومت سندھ ایم کیو ایم کے بلدیاتی امیدواران اور عزیزوں کا تحفظ یقینی بنانے میں مکمل طور سے ناکام ہو چکی ہے۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ محمد حنیف راٹھو ڑ کے برادر نسبتی پر حملہ افسوسناک کارروائی ہے لیکن اس قسم کے ہتھکنڈوں کے ذریعے ایم کیوا یم کو اندرون سندھ یا کراچی ،حیدرآباد کے بلدیاتی انتخابات سے پیچھے نہیں ہٹایا جاسکتا، عوام ایم کیو ایم کے ساتھ ہونیوالی ناانصافیوں اور زیادتیوں کو دیکھ رہے ہیں اور انشاء اللہ بلدیاتی انتخابات میں ایم کیوا یم صوبے کی بڑی قوت بن کر دنیا کے سامنے آ ئے گی ۔انہوں نے محمد حنیف راٹھو ڑ سمیت محمد شریف کے تمام اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ محمد شریف کو جلد و مکمل صحت و تندرستی عطا فرمائے ۔ رابطہ کمیٹی نے وزیر اعظم ،وزیر اعلی ، وزیر داخلہ اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایم کیوایم کے نامزد امیدوار محمد حنیف کے برادر نسبتی پر قاتلا نہ حملے میں ملوث عناصر اور انکے سرپرستوں کو بے نقاب کرکے گرفتار کروائیں اور بلدیاتی انتخابات میں ایم کیوا یم کو طاقت کے ذریعے دبانے کا فوری نوٹس لیں۔دریں اثناء محمد شریف پر حملے کی اطلاع ملتے ہی ایم کیوا یم رابطہ کمیٹی کے رکن اسلم آفریدی ، حق پرست رکن صوبائی اسمبلی سلیم بندھانی اور نوابشاہ کے زونل انچارج نے مقامی اسپتال کا دورہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے زخمی کی عیادت اور اہل خانہ سے ملاقات کرکے واقع کی مکمل تفصیلات معلوم کیں۔

10/1/2024 3:30:34 PM