Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

نوابشاہ وارڈ 27سے نامزدحق پرست امیدوارعبدالحمید کے برادر نسبتی قاتلانہ حملے میں جاں بحق، ایم کیوا یم رابطہ کمیٹی کا اظہار افسوس


نوابشاہ وارڈ 27سے نامزدحق پرست امیدوارعبدالحمید کے برادر نسبتی قاتلانہ حملے میں جاں بحق، ایم کیوا یم رابطہ کمیٹی کا اظہار افسوس
 Posted on: 11/16/2015
نوابشاہ وارڈ 27سے نامزدحق پرست امیدوارعبدالحمید کے برادر نسبتی قاتلانہ حملے میں جاں بحق، ایم کیوا یم رابطہ کمیٹی کا اظہار افسوس
بلدیاتی امیدوار کے عزیز کے قتل نے ثابت کردیا مخالفین بلدیاتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں، رابطہ کمیٹی 
خیر پور میں بلدیاتی انتخاب کے دن 15افراد کو قتل کیا گیا تھا، دوسرے مرحلے میں بھی طاقت کے استعمال کی کوششیں کی جارہی ہیں
سندھ حکومت ایسے واقعات کے خلاف ایک بیان بھی جاری کرنے سے گریزاں ہے،رابطہ کمیٹی 
اوچھے ہتھکنڈوں کے ذریعے نوابشاہ سمیت سندھ بھر میں کارکنان اور امیدواران کے حوصلے پست نہیں کئے جاسکتے
وزیر اعظم پاکستان سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوران امن و امان کا قیام یقینی بنانے کیلئے احکامات جاری کریں
محمد شریف کے قتل میں ملوث عناصر اور ساز ش کو بے نقاب کرکے عوام کے سامنے لایا جائے ،رابطہ کمیٹی کا مطالبہ 
کراچی ۔۔۔16نومبر2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے وارڈ نمبر27 نوابشاہ سے نامزدحق پرست بلدیاتی امیدوار عبدالحمید راٹھور کے برادر نسبتی محمد شریف کے قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے قتل کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ایک مذمتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ نوابشاہ میں بلدیاتی امیدوار کے عزیز پر قاتلانہ حملے نے ثابت کردیا کہ ایم کیوا یم کے مخالفین بلدیاتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں، خیر پور میں بلدیاتی انتخاب کے دوران 15افراد کو قتل کیا گیا تھا جس کے بعد بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی طاقت کے استعمال کی کوششیں کی جارہی ہیں جس کی مثال حق پرست امیدوار کے برادر نسبتی کا بہیمانہ قتل ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت حق پرست امیدواران کو حراساں کرنے اور ان پر حملوں کے واقعات کے باوجود ایک بیان بھی جاری کرنے سے گریزاں سے جس سے ایم کیوایم کے کارکنان اور عوام میں حکومت کی بد نیتی کے متعلق شکوک و شبہات پیدا ہورہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اس قسم کے اوچھے ہتھکنڈوں کے ذریعے نوابشاہ سمیت سندھ بھر میں کارکنان اور نامزد بلدیاتی امیدواران کے حوصلوں کو پست نہیں کیا جاسکتا۔رابطہ کمیٹی نے مرحوم کے تمام سوگواران سے دلی ہمدردی اور تعزیت کااظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ محمد شریف مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔انہوں نے وزیر اعظم پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوران امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کیلئے احکامات جاری کریں اور سیاسی مخالفین کو طاقت کے ذریعے دبانے کے واقعات کا نوٹس لیکر ایم کیوا یم کے نامزد بلدیاتی امیدوار عبدالحمید راٹھور کے بردار نسبتی محمد شریف کے قاتلوں کو فوری گرفتار کرنے کے احکامات جاری کریں اور اس سازش کے پس پردہ حقائق و عناصر عوام کے سامنے لانے کیلئے اقدامات کریں۔

11/21/2024 5:16:31 AM