Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

شہر میں پانی کی شدید قلت پر حق پرست اراکین سندھ اسمبلی کااظہار تشویش


شہر میں پانی کی شدید قلت پر حق پرست اراکین سندھ اسمبلی کااظہار تشویش
 Posted on: 3/22/2016
شہر میں پانی کی شدید قلت پر حق پرست اراکین سندھ اسمبلی کااظہار تشویش 
کراچی جیسے شہر میں پانی کا مستقل بحران حکومت کی نااہلی اور بے حسی کا منہ بولتا ثبوت ہے، اراکین سندھ اسمبلی 
پانی کی قلت دور کرنے کے منصوبوں پر کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے اور انہیں سرخ فیتے کی نذر کیاجارہا ہے ، ارکان سندھ اسمبلی 
وزیراعظم اور وزیراعلیٰ سندھ کراچی میں پانی کی شدید قلت کا نوٹس لیں ، ارکان سندھ اسمبلی 
کراچی ۔۔۔22، مارچ2016ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے اراکین سندھ اسمبلی نے شہر کے مختلف علاقوں میں پانی کی شدید قلت کے باعث عوام کو لاحق مشکلات اور پریشانیوں پر گہری تشویش کااظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ کراچی جیسے شہر میں پانی کا مستقل بحران حکومت کی نااہلی اور بے حسی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ اپنے مشترکہ بیا ن میں انہوں نے کہاکہ شہر میں پانی کی شدید قلت کے باعث شہری مہنگے داموں ٹینکر خریدنے پر مجبور ہیں جبکہ ٹینکر مافیا بھی پانی کی قلت پر شہریوں سے تعاو ن کرنے کے بجائے انہیں زائد نرخ پر ٹینکر فراہم کررہی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پانی کی قلت کے باعث مسجدوں ، اسپتالوں اور تعلیمی اداروں تک کی صورتحال انتہائی ابتر ہوچکی ہے اور شہر بھر میں کاروباری حضرات اور عوام کے روز مرہ کے معمولات زندگی بری طرح سے متاثر ہورہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ کراچی میں پانی کی قلت کے منصوبوں پر کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے اور انہیں سرخ فیتے کی نذر کیاجارہا ہے اور ملک کے سب سے بڑے شہر کو پانی جیسی بنیادی سہولت کی فراہمی کیلئے حکومتی سطح پر کوئی مثبت اقدامات دیکھنے میں نہیں آرہے ہیں ۔ حق پرست اراکین سندھ اسمبلی نے وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ شہر میں پانی کی شدید قلت کانوٹس لیاجائے اور پانی کے بحران کے حل کیلئے فی الفور مثبت اور ٹھوس نوعیت کے اقدامات بروئے کار لائے جائیں ۔ 

7/19/2024 8:31:49 PM