Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

این اے 245کے ضمنی انتخاب کے سلسلے میں ایم کیوایم کے نامزد امیدوار محمدکمال نے انتخابی مہم کا آغاز کردیا


این اے 245کے ضمنی انتخاب کے سلسلے میں ایم کیوایم کے نامزد امیدوار محمدکمال نے انتخابی مہم کا آغاز کردیا
 Posted on: 3/22/2016
این اے 245کے ضمنی انتخاب کے سلسلے میں ایم کیوایم کے نامزد امیدوار محمدکمال نے انتخابی مہم کا آغاز کردیا 
محمدکمال نے انتخابی مہم کے سلسلے میں یوسی 16شادمان ٹاؤن ، یوسی 17سخی حسن ، یوسی 19حنیف میڈیکل اور 
یوسی 20پہاڑ گنج کے مقامات پر الیکشن دفاتر کا افتتاح کیا
عوامی مینڈیٹ کو تسلیم نہ کرکے ملک و قوم کے استحکام کے خلاف سازشوں کا گھناؤنا عمل بند ہونا چاہئے، محمد کمال کا الیکشن دفاتر کے موقع پر منعقدہ عوامی اجتماعات سے خطاب 
کراچی ۔۔۔22، مارچ2016ء 
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 245کی نشست پر ہونے والے ضمنی انتخاب کے سلسلے میں ایم کیوایم کے نامزد امیدوار محمد کمال نے اپنی انتخابی مہم کا آغاز کردیا گیا ہے۔ انتخابی مہم کے سلسلے میں انہوں نے گزشتہ روز این اے 245کی یوسی 16شادمان ٹاؤن ، یوسی 17سخی حسن ، یوسی 19حنیف میڈیکل اور یوسی 20پہاڑ گنج کے مقامات پر الیکشن دفاتر کا افتتاح کیا اور عوامی اجتماعات سے خطاب کیا ۔ اس موقع پر ایم کیوایم سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے جوائنٹ انچارج ارشاد ظفیر ، شکیل اور رکن راشد سبزواری بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ الیکشن دفاتر کے افتتاح کے موقع پر مختلف اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے محمد کمال نے کہاکہ ایم کیو ایم ملک کی واحد جماعت ہے جس نے صرف نعرے اور دعوے ہی نہیں کئے بلکہ عملی طور پر غریب متوسط طبقہ سے تعلق رکھنے والے پڑھے لکھے باشعور نوجوانوں کو منتخب کراکر ملک کے اعلیٰ ایوانوں میں بھیجا ہے اور اپنے قیام سے لیکر آج کے دن تک جاگیردارانہ ، وڈیرانہ اور سردارانہ نظام کے خاتمے کی جدوجہد کی پاداش میں مظالم کا سامنا کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین نے ملک میں استحصالی نظام کے خاتمے کی جس جدوجہد کا آغاز برسوں قبل کیا تھا اور استحصالی نظام میں دراڑیں ڈالی تھی آج اس فرسودہ نظام کی محافظ استحصالی قوتیں یکجا ہوکر جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم کے خلاف ایک مرتبہ پھر کمر بستہ ہوچکی ہیں اور ایم کیوایم کو صفحہ ہستی سے مٹانے کی سازشیں کررہی ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم اور مہاجروں کے مینڈیٹ کو تسلیم کرنا ہوگا ، ماضی کی طرح عوامی مینڈیٹ کو پیروں تلے روندھ کر ملک و قوم کے استحکام کے خلاف سازشیں کرنے کا گھناؤنا عمل بند ہونا چاہئے ۔ محمدکمال نے اجتماعات کے شرکاء سے اپیل کی کہ وہ 7اپریل 2016ء کو این اے 245کے ضمنی انتخاب میں جناب الطاف حسین کے نامزد کردہ امیدوار کے انتخابی نشان پتنگ کو بھاری اکثریت سے ووٹ دیکر کامیاب کرائیں اور ثابت کردیں کہ عوامی اعتماد آج بھی جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم پر قائم ودائم ہے ۔

12/21/2024 8:22:48 PM