Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        
Urdu News Archive
تحریک صوبہ ہزارہ کے قائد بابا حیدر زمان کی جانب سے ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کے نئے صوبوں کے قیام کے مطالبہ کی مکمل حمایت
تحریک صوبہ ہزارہ کے قائدباباحیدرزمان نے ایم کیوایم کے قائدجناب الطا ف حسین کی جانب سے پاکستان میں مختلف نسلی ولسانی اکائیوں کے احساس محرومی دورکرنے کیلئے نئے صوبوں کے قیام کے مطالبہ کی مکمل حمایت کی ہے۔ ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن مصطفےٰ عزیزآبادی سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے باباحیدرزمان نے کہاکہ 
Read More    Posted on: 10 Sep 2013
ملک میں ترقی کے لیے ضروری ہے کہ خواتین کو مساوی حقوق فراہم کئے جائیں، خوش بخت شجاعت
سابق حق پرست رکن قومی اسمبلی ملک کی نامور ٹی وی اینکر خوش بخت شجاعت نے کہا ہے کہ پاکستان میں فرسودہ سوچ کے حامل افراد و طبقات نے خواتین کو ان کے حقوق سے دور رکھا ہوا ہے۔ خواتین اپنے حقوق کے حصول کے لیے ایک دوسرے کو آگہی فراہم کریں تاکہ ملک میں ان کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں اور نا انصافیوں کا خاتمہ کیا جا سکے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے اے پی ایم ایس او کے شعبۂطالبات کے تحت جامعہ کراچی میں منعقدہ نیشنل ویمن کانفرنس 2013ء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ان کا کہنا تھاکہ
Read More    Posted on: 10 Sep 2013
نئے صوبوں کے قیام کی تحریک کیلئے جلد ہی عوامی سطح پر باقاعدہ عوامی رابطہ مہم چلائی جائے گی۔ الطاف حسین
ایم کیوایم کے قائدجناب الطا ف حسین کی جانب سے ملک میں نئے صوبوں کے قیام سے متعلق بیان پر پاکستان سمیت مختلف ممالک میں مقیم پاکستانیوں کی بڑی تعداداورمختلف تنظیموں کے افراد نے فون کرکے جناب الطا ف حسین کے مطالبہ کی حمایت کی اور انکے بیان کو سراہا۔ بعض افرادسے جناب الطاف حسین نے خود بھی گفتگو کی اور انہیں یقین دلایا کہ
Read More    Posted on: 10 Sep 2013
متحدہ قومی موومنٹ جنوبی پنجاب اور ڈسٹرکٹ کمیٹی ملتان کی تنظیمی نو کر دی گئی
متحدہ قومی موومنٹ جنوبی پنجاب کمیٹی اور ڈسٹرکٹ کمیٹی ملتان کی تنظیم نو کر دی گئی ، مرزا فرقان علی مغل جنوبی پنجاب اور ذیشان دلاور قریشی ضلع ملتان کے صدر منتخب ،نو منتخب کمیٹیوں کا اعلان ایم کیو ایم ملتان ہاؤس میں منعقدہ جنرل ورکرز اجلاس کے موقع پر کیا گیا جس میں کارکنان و ذمہ داران نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ جنرل ورکرز اجلاس میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن میاں عتیق احمد نے تنظیمِ نو کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 
Read More    Posted on: 10 Sep 2013
ایم کیوایم اورنگی ٹاون سیکٹر یونٹ 124 کے سابق انچارج و یوسی 5 کے سابق نائب ناظم محمد رشید کی المناک شہادت پر جناب الطاف حسین کا اظہار افسوس
متحدہ قومی مومنٹ کے قائد جناب الطا ف حسین نے ایم کیوایم اورنگی ٹاؤن سیکٹر یونٹ 124کے سابق انچارج و یوسی 5کے سا بق نائب ناظم محمد رشید کی المناک شہاد ت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ایک تعزیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے شہید کے تمام سو گوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہار کر تے ہوئے کہاکہ 
Read More    Posted on: 10 Sep 2013
کراچی سے 19 ہزار نیٹو کنٹینرز کی چوری کا بیہودہ الزام جن عناصر نے ایم کیوایم پر عائد کیا تھا انہیں امریکی سفارتخانے کے تردیدی بیان کے بعد سانپ سونگھ گیا ہے، سندھ تنظیمی کمیٹی ایم کیوایم
متحدہ قومی موومنٹ سندھ تنظیمی کمیٹی کے انچارج و اراکین نے امریکی سفارتحانے کی واضح تردید کے بعد ’’کراچی سے 19ہزار نیٹو کنٹینرز‘‘ کی چوری کا بے بنیاد الزام ایم کیوایم پر غلط ثابت ہونے پرملک بھر کے عوام و کارکنان کو دلی مبارکباد پیش کی ہے اور کہا ہے کہ باطل پرست قوتیں جتنی تیزی سے حق پرستی کے فکر وفلسفہ اورنظریئے کو روکنے کیلئے سازشیں کررہے ہیں اورنفرتیں پھیلا رہی ہیں انہیں اتنی ہی تیزی سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جو حق پرستی کے فکروفلسفہ اور نظریئے کی سچائی کا ایک اور منہ بولتا ثبوت ہے ۔ اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہاکہ
Read More    Posted on: 10 Sep 2013
قومی وسائل کی منصفانہ تقسیم، تمام نسلی و لسانی اکائیوں میں احساس محرومی کے خاتمے اورسب کو برابر کا پاکستانی ہونے کاعملاً احساس دلانے کیلئے ملک میں فی الفور نئے صوبوں کا قیام عمل میں لایاجائے۔ الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے حکومت اورارباب اختیار سے کہاہے کہ دیگرقومی مسائل پر اے پی سی بلانے کے ساتھ ساتھ قومی وسائل کی منصفانہ تقسیم، تمام نسلی ولسانی اکائیوں میں احساس محرومی کے خاتمے اورسب کوبرابرکاپاکستانی ہونے کا عملاً احساس دلانے کیلئے ملک میں فی الفورنئے صوبوں کاقیام عمل میں لایاجائے اورملک میں نئے انتظامی یونٹس کی تشکیل کیلئے ہنگامی بنیادوں پر آل پارٹیز کانفرنس منعقد کی جائے ۔نئے صوبوں کے فی الفورقیام کاعمل ملک کی فلاح وبہبود سلامتی اورخوشحالی کاضامن ہوگا۔ جناب الطا ف حسین نے یہ انتہائی اہم مطالبہ آج ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی پاکستان اورلندن کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جناب الطاف حسین نے اپنے انتہائی اہم اور فکرانگیز خطاب میں پاکستان کے تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے 
Read More    Posted on: 10 Sep 2013
چنیوٹ میں ٹرک اور بس کے خوفناک حادثہ میں متعدد افراد کے جھلس کر جاں بحق اور زخمی ہونے پر الطاف حسین کا اظہار افسوس
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے چنیوٹ میں ٹرک کی بس سے خوفناک ٹکر کے باعث بس میں آگ لگنے کے المناک حادثہ میں متعدد افراد کے جھلس کر جاں بحق اور زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے۔ ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے جاں بحق ہونے والے افراد کے تمام سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ
Read More    Posted on: 09 Sep 2013
ہم سندھ یونیورسٹیز ترمیمی بل 2013ء کو نامنظور کرتے ہیں، عبد الوہاب
آل پاکستان متحدہ اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن کے چےئر مین عبد الوہاب نے کہا ہے کہ ہم سندھ یونیورسٹیز ترمیمی بل2013ء کو نامنظور کرتے ہیں اور اس بل کی مخالفت کرتے ہیں ۔مذکورہ بل سندھ کی تقسیم کے مترادف ہے اور اس کے ذریعے شہری علاقوں کے طالبعلموں کے ساتھ نا انصافی کی گئی ۔حکومت اس متعصبانہ بل کو فی الفور واپس لے بصورت دیگر ہم ملک بھرمیں پر امن احتجاج کریں گے ۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے پیر کے روز کراچی پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے
Read More    Posted on: 09 Sep 2013
امریکی سفارتحانے کی کراچی سے 19 ہزار نیٹو کنٹینرز چوری نہ کئے جانے کے واضح تردیدی بیان کے بعد ایم کیوایم پر تنقید کرنے والے سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں کو شرم آنی چاہئے، حق پرست اراکین سینیٹ
حق پرست اراکین سینیٹ نے کہا ہے کہ کراچی سے 19ہزار نیٹو کنٹینرز کی چوری کا بے بنیاد اور جھوٹا الزام ایم کیوایم پر عائد کرنے والے سیاسی ومذہبی جماعتوں کے رہنما ؤں اور ایم کیوایم مخالفین کو امریکی سفارتحانے کے واضح تردیدی بیان کے بعد شرم آنی چاہئے اور محب وطن عوام کی جماعت پر بیہودہ الزام عائد کرکے اس کی کردار کشی کے عمل پر معافی مانگنی چاہئے ۔اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہاکہ 
Read More    Posted on: 09 Sep 2013

Urdu News Archive